عرضِ ناشر

ڈان نے 'سیرت النبی (ص) : الرحیق المختوم' میں ‏فروری 5, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    عرضِ ناشر​
    الرحیق المختوم کی یہ تازہ اشاعت جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے ، اس کا جدید ایڈیشن ہے ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس بابرکت کتاب کو جس مقبولیت سے نوازا اور صاحب ذوق قارئین نے جس طرح اس کی پذیرائی فرمائی اس پر اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے الحِمدُللہِ حَمدَاً کَثِیرَاً طَیِّبَاً مُبَارَکَاً فِیہ ۔طبعِ اوّل میں بعض اہلِ علم اور اصحابِ دانش بالخصوص ڈاکٹر سعید اقبال قریشی اور محترم جناب محمد علم مختار الحق نے بعض قسامحات کی نشاندہی فرمائی ، ان مقامات کا اصل عربی کتاب سے تقابل کا مرحلہ برادرم مولانا نعیم الحق نعیم نے اور صحتِ کتابت کا جناب محمد صدیق گلزار نے طے کیا ۔ جزاھم اللہ تعالیٰ ۔
    طبع ہذا میں " الرحیق المختوم " سے مستفید ہونے والے ایک دوست جناب ذولفقار کاظم نے دورانِ مطالعہ کتاب میں آمدہ بعض مشکل ناموں پر اعراب ، نامانوس الفاظ کا ترجمہ اور وقوف وغیرہ کی از خود نشاندہی کرکے ایک نسخہ ارسال فرمایا جن میں اکثر مشورے عربی کتاب سے تقابل کے بعد قبول کرلیے گئے ۔
    علاوہ ازیں اس اشاعت میں کاغذ کی موجودہ ہوشرہاگرانی کے سبب فی صفحہ تین سطریں اضافہ کرکے صفحات کم کرنے کی سعی کی گئی ہے تاکہ عام قاری کی قوتِ خرید میں رہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ معیار میں بہتری کا بھی خیال رکھا گيا ہے ۔ اس ترتیب نو کو برادر عزیز جناب علی احمد صابر چشتی نے پایہ تکمیل تک پہنچایا نیز انہوں نے کتاب کے عربی متن اور عنوانات کی ازسرنو کتابت فرماکر زادِ آخرت بنالیا ۔تَقَبّلَ اللہُ منہ ۔
    اس بابرکت کتاب میں اب تک جس ساتھی نے بھی تعاون کیا اس کے پیش نظر سیرتِ نبویہ شریفہ کی خدمت برائے حصولِ سعادت ہی رہی ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ۔
    احمد شاکر
    غفر لہ واللہ
    ​
    جمادی الاولیٰ 1416 / اکتوبر 1995 ء
    ِ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں