افادیت کی یقین دہانی (کوالٹی اشورنس)

رفی نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اگست 8, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اسلام علیکم!
    تمام دوستوں کی خدمت میں افادیت کی یقین دہانی(کوالٹی اشورنس) پر ایک مختصر معلوماتی آرٹیکل پیش کر رہا ہوں۔

    کوالٹی اشورنس کیا ہے؟
    کوالٹی اشورنس اس عمل کو کہا جاتا ہے جس کے ذریعے کسی بھی چیز میں پنہاں خطرات و نقصانات کا ازالہ کر کے کلی طور پر اعتبار قائم کرنے میں مدد ملتی ہو۔

    فوائد:
    اس عمل کے فوائد بے شمار ہیں۔ پہلا فائدہ تو استعمال کنندگان کا ہے کہ وہ جو چیز خرید رہے ہوتے ہیں اس کے استعمال سے انہیں نقصان کا اندیشہ نہیں ہوتا۔ دوسرا یہ کہ ان کی رقوم کا بے جا استعمال نہیں ہوتا اور سب سے بڑا فائدہ اس ادارے کا ہوتا ہے جس کی مصنوعات اس عمل کی بنا پر قابلِ اعتماد ٹھہرتی ہیں اور اس وجہ سے ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوتی ہیں۔

    استعمال:
    کوالٹی اشورنس ہر شعبے میں ہی قابلِ استعمال ہوتی ہے، اس کی مثال یوں دوں گا کہ اگر آپ گھر پر کھانا تیار کرتے ہیں جس میں انتہائی مہنگی اشیا و مصالحہ جات کا استعمال کیا جائے مگر اس کی تیاری کے دوران کسی غلطی کی بنا پر اس کا ذائقہ یا رنگ تبدیل ہو جائے تو یقینآ اس کی افادیت ختم ہو کر رہ جائے گی۔ کوالٹی اشورنس ہر قسم کی صناعی میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے، چاہے روزِ مرہ کی عام استعمال کی اشیا ہوں یا زندگی بچانے والی ادویات۔ تاہم کوالٹی اشورنس کا اطلاق ادویات اور کھانے پینے والی اشیاپر انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اگر آپ بازار سے ایک پتلون خریدتے ہیں تو دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس کی کوالٹی کیسی ہےمگر کسی بھی دوائی کو دیکھ کر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس کے استعمال سے واقعی افاقہ ہوگا یا آپ لڑھک جائیں گے- - - -

    (جاری ہے----)
     
  2. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    ماشا اللہ ۔۔۔
    بہت عمدہ۔۔۔
    مزید کا انتظار ہے۔۔۔
    اللہ آپ کو خوش رکھے
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بہت عمدہ
    اللہ آب کو جزاے خیز دے۔
     
  4. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
  5. asim10

    asim10 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 3, 2009
    پیغامات:
    187
  6. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    شاندار رفی بھائی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں