وصی شاہ

s4shakeel نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏اگست 8, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    دیار غیر میں‌کیسے تجھے صدا دیتے
    تو مل بھی جاتا تو آخر تجھے گنوا دیتے

    تمہی نے ہم کو سنایا نہ اپنا دکھ ورنہ
    دعا وہ کرتے کہ ہم آسماں ہلا دیتے

    ہمیں یہ زعم رہا اب کے وہ پکاریں گے
    انہیں یہ زد تھی کہ ہر بار ہم صدا دیتے

    وہ تیرا غم تھا کہ تاثیر میرے لہجے کی
    کہ جس کو حال سناتے اسے رلا دیتے

    تہمیں بھلانا ہی اول تو دسترس میں نہیں!
    جو اختیار بھی ہوتا تو کیا بھلا دیتے؟

    ہم اپنے بچوں سے کیسے کہیں کہ یہ گڑیا
    ہمارے بس میں جو ہوتی تو ہم دلا دیتے

    تمہاری یاد نے کوئی جواب ہی نہ دیا
    مرے خیال کے آنسو رہے صدا دیتے

    سماعتوں کو میں تا عمر کوستا سید
    وہ کچھ نہ کہتے مگر ہونٹ تو ہلا دیتے​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    سماعتوں کو میں تا عمر کوستا سید
    وہ کچھ نہ کہتے مگر ہونٹ تو ہلا دیتے

    بہت خوب، اور آپ کے ذوق کی داد نہ دینا بھی نا انصافی ہو گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. اویس رانا

    اویس رانا -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 21, 2007
    پیغامات:
    656
    واہ جی واہ ۔
    بہت خوب۔
    شکریہ۔
     
  4. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    حوصلہ افزائی کا شکریہ رفی بھائی
     
  5. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    بہت شکریہ
     
  6. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  7. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ زمرد بھائی۔۔۔۔۔۔بس آپ کی حوصلہ افزائی چاہیے۔
     
  8. راسخ

    راسخ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 27, 2007
    پیغامات:
    59
    سلام
    وصی شاہ کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ بڑی ہی سلجھی ہوئی شخصیت ہے۔ اسکے اشعار روح میں اترنے والےٍ ہوتے ہیں۔

    شکریہ شکیل
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    جی راسخ بھائی شاہ صاحب کے کیا کہنے۔۔۔۔۔کچھ عرصے پی ٹی وی پر وہ ایک پروگرام کرتے رہے “رات گئے“۔۔۔۔۔جو کہ براہ راست چلتا ہے جس کو دیکھ کر میں‌تو ان کی حاضر جوابی کا بھی قائل ہو گیا ہوں۔۔۔۔۔۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں