اللہ کی قدرت کے نام پر جھوٹ!

رفی نے 'معلومات عامہ' میں ‏اپریل 28, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شکریہ سسٹر
     
  2. فتاة القرآن

    فتاة القرآن -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 30, 2008
    پیغامات:
    1,444


    جزاک اللہ خیر

    جو لوگ ولی اللہ بننے کے لئے چار یا چھ باتیں بتاتے ہیں
    شاید وہ غافل ہیں کہ اللہ عزوجل نے اولیاء اللہ کی صرف دو صفات بتائی ہیں


    اور جس شخص میں بھی یہ صفات ہوں وہ ولی اللہ ہے
    ولی اللہ ہونے کے لئے کوئی شرط نہیں کے وہ مشھور و معروف پیر یا عالم ہو تبھی ولی اللہ کا درجہ پا سکتا ہے
    ہر گیز نہیں بلکہ ہم میں سے بہت سے لوگ جن میں یہ دو صفات موجود ہوں وہ ولی اللہ ہیں مگر وہ خود اس بات سے بے خبر ہوتے ہیں

    ولی اللہ ہونے کے لئے نا آپ کو پیروں والے لباس کی کوئی شرط ہے نا ان رنگین ہاروں کی جو پیروں کے گلوں میں آج کل نظر آتے ہیں

    ولی اللہ کی صرف یہ دو صفات ہیں جو ہمیں اللہ عزوجل نے بتائی ہیں

    [qh]أَلا إِنَّ أَوْلِيَاء اللّهِ لاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ
    الَّذِينَ آمَنُواْ وَكَانُواْ يَتَّقُونَ
    [/qh][يونس62 : 63]


    سن رکھو کہ جو اللہ کے دوست ہیں ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے (۶۲) (یعنی) جو لوگ ایمان لائے اور پرہیزگار رہے (۶۳) ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی بشارت ہے اور آخرت میں بھی۔ اللہ کی باتیں بدلتی نہیں۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے (۶۴)​


    ٭ ایمان
    ٭ پرہیزگاری (تقوی)



    آج کل جو لوگ ولی بنے پھرتے ہیں اور اپنا روپ بدل کر لوگوں کو لوٹتے ہیں وہ لوگ اولیاء اللہ نہیں
    بلکہ اولیاء الشیطان ہوتے ہیں

    اولیاء الشیطان کو پہچانیں اور ان سے دور رہیں


    اولیاء اللہ کی کوئی خاص شناخت نہیں ہوتی نا انکے اور ھمارے لباس رہن سھن میں کوئی فرق نظر آتا ہے وہ بھی عام انسانوں کی طرح پہنتے ہیں کہاتے پیتے ہیں وہ تو خود نہیں جانتے کہ وہ اولیاء اللہ میں سے ہیں وہ ریاء سے بچتے ہیں ناکہ لوگوں کہ سامنے اپنے اعمال دیکھا کر انکو لوٹتے ہیں

    وہ نیک اعمال کر کے بھی اللہ عزوجل سے ڈرتے رہتے ہیں ان کو اپنے اعمال پر فخر نہیں ہوتا بلکہ یھی فکر ان کو کھائے جاتی ہے کہ اللہ عزوجل نے میرے عمل کو قبول بھی کیا یا نہیں

    اولیاء اللہ کی بظاہر کوئی خاص شناخت نہیں ہوتی آپ کے اردگرد کتنے اولیاء اللہ موجود ہوتے ہیں مگر نا آپ ان کو پہچان سکتے ہیں نا وہ خود

    اولیاء اللہ تو آپ بھی بن سکتے ہیں ان دو صفات کو اپنے اندر جمع کرکے

    اللہ ہمیں بھی متقین و مقربین میں بنائے

    [qh]
    آمیــــــــــــــــــــــــــــن
    [/qh]
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 5, 2009
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    صحیح کہا سسٹر ان چیزوں کا کوئی کونسیپٹ نہیں‌ہے حقیقت میں
     
  4. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    السلام و علیکم
    رفی بھائی، میں‌آپ کی اس پوسٹ کی کافی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں۔ مگر کھانے پینے کی چیزیں، یا بادلوں میں لفظ اللہ یا محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا لکھا جانا ممکن ہے۔
    میرے بچپن کا واقعہ ہے۔ ہم لوگ اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس ون ٹو میں‌رہتے تھے اور ساتھ والے سیکٹر جی سکس ٹو کے ایک گھر میں‌خاتون خانہ نے صبح بچوں کے لئے ناشتہ میں پراٹھا بنایا، تو اس پر جو نشانات پکتے وقت بنتے ہیں، ان میں‌ لفظ 'محمد' اتنا واضح لکھا آگیا کہ ان خاتون نے فوری طور پر وہ روٹی سنبھال کر رکھ لی اور پھر فریم کروا لی۔
    یہ بات اخبار میں‌آئی اور اتنی شہرت پھیلی کہ میں‌ بھی اپنے دو یا تین دوستوں‌کے ساتھ دیکھنے گیا اور بے اختیار درود پڑھنے پر مجبور ہو گیا کیونکہ روٹی پر لفظ 'محمد' بالکل ایسے لکھا گیا تھا جیسے کسی نے قلم سے لکھا ہو۔

    اسی طرح‌پھلوں اور سبزیوں میں بھی ایسی اشکال کا بننا، یا مکھیوں‌کے چھتوں میں بھی ایسی اشکال کا بننا ناممکن نہیں ہے۔ مجھے ایک سے زیادہ مرتبہ یہ دیکھنے کا اتفاق ہو چکا ہے کہ امرود، اور سیب کو جب کاٹا تو پانچ کونوں‌والا ستارے کی شکل جو کہ ہمارے پاکستان کے جھنڈے میں‌بھی ہے، بنی ہوئی تھی۔ مگر میں‌خوشی کے مارے اور مزے لے کر کھانے لگ گیا تھا۔

    البتہ وہ جو لاشوں والی باتیں ہیں‌جو بعد میں‌دوسرے ذرائیع سے غلط ثابت ہو جاتی ہے، مجھے خود بھی دُکھ ہوتا ہے انکے بنانے والوں‌پر اور پھر بغیر تحقیق کے انہیں آگے پھیلانے والوں پر۔
     
  5. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    رفی بھائی،
    آپکی پوسٹ کی ہوئی ڈالر کی یہ تصویر کچھ سائز میں چھوٹی ہے اسلئیے کچھ چیزیں واضح نہیں ہیں۔ کیا سیدھے ہاتھ پر ایک طرف تیر ہیں یا پھول ہیں؟ دوسری طرف تو گندم لگ رہی ہے۔

    الٹے ہاتھ پر جو تکون کے اندر آنکھ بنی ہے، وہ شائید آج ایک قدیم تنظیم "فری میسنز" سے متعلق بھی ہے۔ اس سے متعلق ایک گفتگو یہاں ملاحظہ کیجئے:
    http://www.forumgarden.com/forums/conspiracy-theories/10196-man.html
    اور اسی طرح ایک آنکھ سے متعلقہ، فری میسنز کے متعلق آپ کو اور بہت سے ڈاکیومنٹس مل جائیں‌گے انٹرنیٹ پر۔

    اسی طرح ڈالر میں کسی کونے میں‌ایک چھوٹا سا اُلـو بھی موجود ہے جو بہت غور سے دیکھنے پر نظر آتا ہے۔ ویسے تو ایسی چھوٹی چھوٹی نشانیاں کرنسی نوٹ کی سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کے لئے بھی ہوتی ہیں تاکہ نقلی نوٹ بنانے والوں کے لئے مشکلات پیدا ہو سکیں۔


     
  6. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بہت خوب
     
  7. راج

    راج -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 5, 2007
    پیغامات:
    94
    افسوس تو اس بات پر ہے کہ ہم لوگ ایسی باتوں پر بغیر سوچے سمجھے معلومات کئے بغیر بھروسہ کر لیتے ہیں - جبکہ یہ تصویریں صاف ظاہر ہے کہ قابل قبول نہیں ہیں مگر ہم اپنی عادت سے مجبور ہیں ہم ان تصویروں سے لوگوں کو ظاہر کرتے ہیں کہ ہم سب سے بڑے اور اصلی مذہب کو ماننے والے ہیں میرے خیال سے بڑے اور اصلی مذہب کو ظاہر کرنے کے لئے ایسے کرامات دیکھانے کی ضرورت نہیں ورنہ حضور کو بھی اللہ اتنی طاقت دیتا کہ وہ روز نئے نئے معجزے دکھا رہے ہوتے اور لوگ ان معجزوں کو دیکھ کر اسلام قبول کرلیتے-
    دوسرا رونا یہ کہ غیر مسلم یہ کرکے مسلمانوں کو اسلام سے دور کرنا چاہتے ہیں، میں یہ نہیں مانتا - یہ سب معجزے دیکھ کر آپ کتنا دور ہوئے آپ نے بھی بھروسہ کیا اور اسے دوسروں تک پہنچایا جب تک کہ کسی نے اسے غلط نہ بتایا- اس لئے یہ ہم خود ہی کرتے ہیں اور جب کچھ سمجھ نہ آئے تو غیر ملسمانوں پر الزام تراشی کرتے ہیں یہ کیوں نہی قبول کرتے کہ یہ ہمارا ہی کام ہے ہم آج کے دور میں بھی معجزے دکھا کر لوگوں کو مرعوب کرنا چاہتے ہیں مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ غیر ملسمانوں کو بھی-

    خیر ِشکر ہے آج تک میں نے ان سب چیزوں پر یقین نہیں کیا کیوں کہ میرا ایمان اتنا کمزور نہیں ہے ہاں جب بھی دوسروں کو منع کیا تو انہوں نے میرے ایمان کو ضرور کمزور کہا کہ میں ایسی کھلی نشانیوں پر یقین نہیں کرتا-
    رہی کانا دجال کی بات تو غور سے قرآن کا مطالعہ پھر کرلیں بھائیوں قرآن میں دجال کی کوئی شکل نہیں دی ہے صرف نشانیاں ہی ہیں- یہ تو ہم اسے کوئی نہ کوئی شکل دے رہے ہیں- اس لئے اس فکر میں نہ پڑیں اور صرف اللہ سے سب مسلمانوں کے حق میں دعا کریں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں جب کبھی جس کو ظاہر کرنا ہوگا وہ کردیگا - موت تو برحق ہے آنی ہے اور اگر دجال کو بھی آنا ہے تو وہ آئے بس ہمیں اپنا ایمان نہیں کھونا ہے -
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں