قصیدہ بردہ شریف

فرحان دانش نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏مئی 14, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    اصل میں اس مضمون کا عنوان قصیدہ بردہ شریف تھا لیکن ا لوگ بحث کرتے کرتے کہیں اور نکل گئے ھیں ۔تو میں کوشش کروں گا کہ اصل موضوع کی طرف واس آجائے اس لئے میں نے سوچا کہ اپنے ناقص علم کے ساتھ قصیدہ کی حیثیت شریعت اور علماء کے فتاووں کی روشنی میں واضح کردوں
     
  2. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    آج جن ترانوں یا نظموں کو اسلامی ترانوں کا نام دیا جاتا ھے ،اس قسم کے ترانے اور نظمیں ماجی میں بھی موجود تھیں اگرچہ ان کو دوسرے نام پکارا جاتا تھا ،تغبیر یا قصیدوں کا نام دیا جاتا تھا ۔سلف صالحیں نے ان ترانوں نظموں سے بچنے کی تلقین کی ھے،امام احمد سے سوال ھوا کہ آپ کی ان قصائد اور نعتوں کے بارے میں کیا رائے ھے آپ نے فرمایا یہ ایک بدعت ھے ،ان قصیدے پڑھنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہیے ۔نیز امام شافعی فرماتے ھیں میں نے انے پیچھے بغداد میں ایک ایسی چیز چھوڑی جسے لوگ تغبیر کا نام دیتے ھیں اور اس کے لوگوں کو قرآن سے روکتے ھیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مواد کی اہمیت کے پیش نظر الگ تھریڈ کی شکل میں یہاں منتقل کیا گیا !!
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 20, 2009
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,397
    مخلص بھائی موضوع کو صحیح سمت واپس لانے کا شکریہ!

    دراصل یہ مشرکینِ مکہ والا وطیرہ ہے کہ بات کو گھما پھرا کر اصل موضوع سے بہت دور لے جایا جائے، تاکہ ان کی جاہلیت کا بھانڈا نہ پھوٹنے پائے۔
     
  4. فتاة القرآن

    فتاة القرآن -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 30, 2008
    پیغامات:
    1,446
    کامران بھائی کیا ابھی تک آپ نے یہ پوسٹ نہیں دیکھی؟؟؟

    یا دلائل سرچ کر رہے ہیں؟؟

    کتنا ٹائم لگے گا؟؟؟
     
  5. فتاة القرآن

    فتاة القرآن -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 30, 2008
    پیغامات:
    1,446
    وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُم مِّن الْعِلْمِ إِلاَّ قَلِيلاً [الإسراء : 85]


    اور تم سے روح کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ وہ میرے پروردگار کے حکم سے ہے اور تم لوگوں کو (بہت ہی) کم علم دیا گیا ہے (۸۵)


    روح ، وہ لطیف شیئ ہے جو کسی کو نظر نہیں آتی لیکن ہر جاندار کی قوت و توانائی اسی روح کے اندر مضمر ہے
    اس کی حقیقت کیا ہے؟ یہ کوئی نہیں جانتا
    یہودیوں نے ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی بابت پوچھا تو یہ آیت نازل ہوئی۔ (صحیح بخاری تفسیر سورہ بنی اسرائیل)


    آیت کا مطلب یہ ہے کہ تمھارا علم ، اللہ عزوجل کے علم کے مقابلے میں بہت قلیل ہے، اور یہ روح، جس کے بارے میں تم پوچھ رہے ہو، اس کا علم تو اللہ عزوجل نے انبیاء سمیت کسی کو بھی نہیں دیا ۔
    بس اتنا سمجھ لو کہ یہ میرے رب کا امر(حکم) ہے، یہ میرے رب کی شان میں سے ہے جس کی حقیقت کو صرف وہی جانتا ہے۔
     
  6. فتاة القرآن

    فتاة القرآن -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 30, 2008
    پیغامات:
    1,446
    بھیا میں آپ کی بات سے سو فیصد اتفاق کرتی ہوں

    ہر وہ چیز غلو ہے جو ذکر اللہ سے غافل کر دے

    یہ جو فتاوے اوپر آپ نے ذکر کئے وہ سب یھاں اس سائٹ پر موجود ہیں اور بہت سے علماء نے اسے لھو ہی کہا ہے

    حكم الأناشيد ... ( القول المفيد في حكم الأناشيد ) ؟؟؟

    http://ruqya.net/forum/showthread.php?t=4722


    مگر شیخ عبد العزیز بن باز نے اناشید اسلامیہ کو کچھ شرائط کے ساتھ صحیح کہا ہے

    [ame]http://www.youtube.com/watch?v=CiOLUhFqAXU[/ame]


    اسلامی اناشید جن میں دینی تبلیغ ہو اخلاق فاضلہ ہو، عقیدہ سلیمہ ہو ، دعوہ الی الخیر ہو ،اصلاح ہو اور غلو ، شرکیہ الفاظ ،دعوہ الی باطل نا ہو
    اس میں کوئی حرج نہیں (فلا باس بھا)

    سلف سے ثابت ہے اناشید جس میں مشہور طلع البدر علینا ہے اس کے علاوہ رسول نے بچیوں کو شادی اور خوشی کے موقع پر اناشید پڑھنے کی اجازت دی تھی مگر جو غلط الفاظ تھے عقیدے کے خلاف اسے پڑھنے سے روکا تھا

    اس کے علاوہ احادیث سے ثابت ہے کہ صحابہ غزوہ خندق کے موقع پر یہ پڑھ رہے تھے اور رسول ان کے ساتھ تھے

    أن أصحاب محمد صلى الله عليه وسلم كانوا يقولون يوم الخندق

    نحن الذين بايعوا محمدا على الإسلام ما بقينا أبدا أو قال على الجهاد شك حماد

    والنبي صلى الله عليه وسلم يقول اللهم إن الخير خير الآخرة فاغفر للأنصار والمهاجرة

    اور نبی فرما رہے تھے :
    اللهم إن الخير خير الآخرة فاغفر للأنصار والمهاجرة


    پھر بھی اناشید کی کثرت جو قرآن و حدیث سے غافل کر دے وہ لہو میں ہی شامل ہو گی
    مگر اناشید الاسلامیہ کو بالکل حرام نہیں کہا جاسکتا


    واللہ اعلم ​
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 20, 2009
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,316
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,859
    یہ شعر بہت عمدہ ھے
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں