کورل ڈرا میں Dimensions چیک کرنا

اعجاز علی شاہ نے 'کورل ڈرا کورس' میں ‏مئی 24, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    السلام علیکم
    بھائی جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ آج سے تقریبا 4 سال پہلے اردو پیجز ڈاٹ کام پر میں نے کورل ڈرا کا کورس شروع کیا تھا جو آپ لوگ یہاں‌پر دیکھ سکتےہیں۔ اس کورس کی وجہ سے کافی لوگ مستفید ہوئےہیں الحمد للہ۔ ان شاء اللہ اردو مجلس پر بھی یہ کورس دوبارہ پوسٹ کیا جائےگا۔
    ایک بھائی کا ای میل موصول ہوا جس میں انہوں نے مجھ سے پوچھا ہے کہ کورل ڈرا میں Dimensions کو کس طرح چیک کیا جاتا ہے۔ میں نے انہیں اردو مجلس پر تشریف لانے کیلئے کہا ہے اور ساتھ میں ان کیلئے طریقہ بھی تیار کیا ہے۔

    نوٹ: یہ طریقہ کورل ڈرا کے X3 ورژن کیلئے تیار کیا گیا ہے اور اس کے بعد ورژن کیلئے۔

    سب سے پہلے آپ لوگ FreeHand Tool کی جگہ پر جائیے اور اس کی Shortcut Key یہ ہے: F5
    وہاں پر کلک دبائیں رکھیں تو پھر اسطرح کی وینڈوز کھلے گی۔
    [​IMG]
    پھر Dimension Tool کو سلیکٹ کریں۔

    لمبائی اور چوڑائی وغیرہ کیلئے آپ اوپر آپشنز سلیکٹ کریں۔
    میں نے یہاں‌پر Horizontal Dimension سلیکٹ کیا ہے جس سے لمبائی کو ناپ لیا جاتا ہے۔
    [​IMG]

    اس کے بعد کسی بھی آبجیکٹ کے کونے پر کلک کریں جیسے میں نے کیا ہے ۔
    [​IMG]

    پھر ماؤس کا Left Button دبائیں رکھیں اور دوسرے کونے کی طرف لے جا کر وہاں‌پر کلک کریں ۔
    [​IMG]

    کلک کرنے کے بعد اوپر یا نیچے کی جانب لے جائیے جہاں‌پر آپ لکھائی چاہتے ہیں Dimension کی۔پھر کلک کریں تو لکھائی اسطرح آئے گی۔
    [​IMG]

    Dimension کے Scale Units یہاں پر تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔
    [​IMG]

    اسی طرح Vertical Dimension سے Height/Width کو چیک کیا جاسکتا ہے۔ طریقہ وہی ہے جو اوپر ذکر کیا گیا ہے بس آپ کو کونے پر کلک کرنے کے بعد اوپر یا نیچے کی جانب ماوس لے جانا پڑے گا۔
    [​IMG]

    Angular Dimension کے ذریعہ Degree یعنی زاویہ کو چیک کیا جاسکتا ہے۔ ٹول کو سلیکٹ کرنے کے بعد آپ لوگ تصویر میں دیئے گئے 1 2 3 4 نمبرز دیکھ رہےہیں ۔ آپ لوگ 1 والے پوائنٹ پر کلک کریں پھر تھوڑا ماوس لے جا کر 2 پر ۔ اس کےبعد 3 پر اور پھر 4 کی طرف لے جاکر ماوس چھوڑ دیں۔
    [​IMG]

    آپ کے پاس یہ نتیجہ نکلے گا۔
    [​IMG]
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,359
  3. زاہد محمود

    زاہد محمود -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    179
    اسلامُ علیکم! بہت بہت شکریہ
     
  4. گل خان

    گل خان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    517
    بہت شکریہ جناب۔۔
     
  5. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422
  6. شکیل انجم

    شکیل انجم -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 9, 2012
    پیغامات:
    12
  7. شکیل انجم

    شکیل انجم -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 9, 2012
    پیغامات:
    12
    اللہ تعالی آپ کو جزاءے خیر عطا فرمائیں ۔ میں نے ہی یہ سوال پوچھا تھا ۔ اب الحمد للہ میں کورل میں کافی کام کر لیتا ھوں ۔ اللہ تعالی ھم سب کے علم میں اضافہ فرمائں اور ہمیں قرآن و سنت کی اتباع کرنے والا بنا دیں ۔
     
  8. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    بہت بہت شکریہ اعجاز بھائی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔ میں بس تھوڑا بہت کورل پر کام کر لیتا ہوں۔ شوق بہت ہے لیکن مکمل نہیں کر پاتا۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ آپ میری مسلسل رہنمائی فرماتے رہیں؟ آپ کی بہت مہربانی ہو گی۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں