کوئی بحرین سے بھی ہے یہاں پر کیا

فاروق نے 'دیس پردیس' میں ‏مئی 28, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    کوئی بحرین سے بھی ہے یہاں پر کیا
     
  2. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    ایک جاوید اقبال نام کے بھائی یہاں آتے ھیں ۔ وہ بحرین میں ھوتے ھیں ۔ آپ ان سے بات کر کے دیکھ لیں:) ۔ ویسے ریاض بھی بحرین اتنا دور نہیں ھے بھائی :00026:
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    :shazada:
     
  4. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    منامہ البحرین سے الریاض 439 کلو میٹر ھے وہاں جانے کی لیے ویزا لینا پڑے گا اور کار کی راہ داری اور 100 ڈے کی انشورنس بھی
    الخبر نزدیک ھے اور وہاں کے لیے نہ راہ داری نہ ویزہ اگر وہاں سے کسی کی مدد درکار ہو تو بتانا پورا تعاون کریں گے
     
  5. جاوید خان

    جاوید خان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 1, 2008
    پیغامات:
    33
    فاروق بھائی
    آپ نے یاد کیا تو بندہ حاضر ہے
    میں بھی منامہ میں ہی رہتا ہوں
    کچھ عرصہ سے فورم پر نہ آ سکا لیکن اب آپ کی بدولت حاضری دیتا رہوں گا
    ویسے میں زہد بھائی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس پیارے فورم کی یاد دلائی
     
  6. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    جاوید خان اھلا و سھلا
     
  7. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    بات کچھ آگے بھی بڑھی ملاقات وغیرہ، یا مراسلہ تک ہی محدود رہی۔ اگر بڑھی تو ملاقات کے حالات بیان فرمائیں شکریہ
     
  8. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    بھائی جاوید خان آپ منامہ میں کہاں رہتے ہیں اور آپنا فون نمبر تو بذریع ذاتی پیغام ارسال کریں تاکہ آپ سے ملاقات تو کی جاسکے۔
     
  9. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    صرف چار گھنٹے سفر کے لگے ھیں اور حج کا رش تھا چیک پوسٹ پر صرف تین گھنٹے لگے ھیں
    ویزا تو اسی چیک پوسٹ پر لگاتے ھیں 35 ریال بحرین داخل ھونے کےھیں اور 20 ریال واپس جاتے ھوے دیں گے پندرہ دن کے بعد منگل کو ان شاءاللہ واپسی ھے۔۔۔
     
  10. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    آپا جی اللہ سبحانہ وتعالی آپ کا سفر خیر کرے اور آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے
     
  11. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    اللہ آپ کو دین اور دنیا کی ھر بھلای نصیب کرے آمین
    جزاک اللہ خیرا
     
  12. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    سعودی عرب سے ویزٹ ویزہ کتنی فیس میں مل سکتا ھے اگر تو جانتا ہو تو بتائے۔ ورنہ خادم بھائی شائد مندوب کے حوالہ سے جانتے ہوں تو رائے دیں، خیال رہے عمرہ ویزہ پر مجھے معلوم ھے اس پر نہیں جاننا اگر بات بنے تو 4 اڈلٹ اور دو چائیلڈ ویزہ کی فیس بتا دیں۔ جزاک اللہ خیر۔

    جدہ سے 7 سیٹرز کار کا دو ہفتہ کا کتنا کرایہ ھے اس پر بھی ہو سکے تو کوئی بتا دے، خیال رہے آنلائن سے چیک نہیں کرنا کیونکہ آنلائن پر میں جانتا ہوں اور آنلائن پر کرایہ ویسے بھی زیادہ ہوتا ھے اگر کوئی جدہ میں‌اپنے قریبی رینٹ اے کار سے معلوم کر کے بتا سکتا ہو تو بتانے کی کوشش کریں اور اس کار رینٹ کا نام اور فون نمبر بھی دے دیں۔ جزاک اللہ خیر۔

    ام ثوبان سسٹر بحرین سعودی بارڈر پر جب واپس سفر کریں تو براہ مہربانی ان سے ایک بات پوچھ لیں کہ برٹش پاسپورٹ پر سعودی سے ریاض بارڈر پر ہی انٹری ویزہ دیتے ہیں یا یہاں سے الگ سے ویزہ لے کر آنا پڑے گا۔ جزاک اللہ خیر۔

    والسلام
     
  13. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جی ان شاءاللہ پتہ کرتی ھوں جیسے ھی پتہ چلا بتاوں گی صرف اتنا بتا دیں آپ عمرے کے ویزے پر آئیں گے یا وزٹ ویزے پر آئیں گے یہ پتہ ھو گا تو ھی معلوم کیا جا سکے گا کیونکہ عمرہ حج والوں کو صرف جدہ مکہ اور مدینہ کے علاوہ کسی دوسرے شہر میں جانے کی اجازت نہیں ھوتی یہ تو آپ کو معلوم ھوگا کیونکہ آپ تو تقریبا ھر بات جانتے ھوتے ھیں
     
  14. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    عمرہ ویزہ ایک مہینہ کا ہوتا ھے مگر اس پر وہاں قیام کی اجازت دو ہفتہ کی ھے۔

    عمرہ ویزہ پر بھی وہاں ہر جگہ جایا جا سکتا ھے مگر بائی روڈ بحرین نہیں جا سکتے اس پر خیر یہ ایک الگ اشو ھے

    اپ ویزٹ ویزہ پر معلومات حاصل کر کے بتا دیں وہ اس لئے کہ سعودی عرب کے علاوہ باقی گلف میں مجھے ویزہ کی ضرورت نہیں پورٹ پر ہی ایک مہینہ کا ویزہ ملتا ھے، بحرین پر سعودی بارڈر کے حوالہ سے معلومات حاصل کرنی ھے اگر اکیلا آؤں تو مشکل نہیں مگر فیملی کے ساتھ آنے پر معلومات حاصل کر لی جائے تو بہتر ھے۔

    پوچھتے وقت ایک بات ذہن میں رھیں کہ سعودی ویزٹ ویزہ سنگل انٹری ہوتا ھے سنگل انٹری کا مطلب ایک مرتبہ داخل اور ایک مرتبہ خارج۔ یا آپ جب بحرین گئی تھیں تو آپ کے پاسپورٹ پر مہر لگی تھی یا نہیں۔ جزاک اللہ خیر

    والسلام
     
  15. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بھائی آپ بحرین صرف گھومنے پھرنے کی غرض سے آرہے ہیں یا پھر کچھ اور معاملہ ہے ؟
     
  16. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    بھائی میری اہلیہ بحرین کی پیدائش اور کالج تک وہاں سے تعلیم حاصل کی اس کے بعد وہاں تعلیمی نظام نہ ہونے سے باقی مانندہ پاکستان۔ تو اس کو وہاں پر دوبارہ سیر کے لئے لانا ھے اور بحرین میں کیا کام ہو سکتا ھے۔

    والسلام
     
  17. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
    تو پھر آپ کب تک کا ارادہ رکھتے ہیں ؟
     
  18. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    اگلے سال جون جولائی میں میرے بیٹے کی انٹرنشپ ختم ہونی ھے اس کے بعد ستمبر اکتوبر میں پوسٹ گریجوئیٹ شروع ہو گی اس کے درمیان میں جو سپیس ھے اس پر اللہ کے فضل و کرم سے عمرہ کی یقینی نیت ھے۔

    والسلام
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں