اردو مجلس پر نئے منتظمین کا تقرر

MajlisAdmin نے 'ضروری اعلانات' میں ‏اگست 13, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. MajlisAdmin

    MajlisAdmin

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 31, 2006
    پیغامات:
    20
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم

    اراکینِ مجلس کو یہ اطلاع دیتے ہوئے اردو مجلس کی انتظامیہ دلی مسرت محسوس کرتی ہے کہ آج مجلس پر تین ناظم صاحبان کا تقرر عمل میں لایا جا رہا ہے۔


    زمرہ : مجلسِ ادب
    ناظم : s4shakeel
    برادر s4shakeel مجلسِ ادب کے تمام زمرہ جات کی تزئینِ نو کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے ، ان شاءاللہ ۔ آپ اردو ادب و شاعری کا کافی ذوق و شوق رکھتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان کی سرکردگی میں مجلسِ ادب ، مقبولیت اور معیار میں اپنا ایک منفرد مقام بنائے گی۔


    زمرہ : مجلسِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹنگ
    ناظم : R4Rifi
    برادر R4Rifi مجلسِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹنگ کے تمام زمرہ جات کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، ان شاءاللہ ۔ آپ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔ ہمیں اُمید ہے کہ آپ اراکینِ مجلس کی بہتر رہنمائی اور رہبری کرنے کے ساتھ ساتھ آئی۔ٹی کی نت نئی معلومات سے ہم تمام کو وقتاََ فوقتاََ روشناس کراتے ہوئے تیز رفتار تبدیلیوں سے ہم آہنگ رکھیں گے۔


    زمرہ : مجلسِ گرافک ( کورل ڈرا کورس ذیلی زمرہ )
    ناظم : اعجاز علی شاہ
    برادر اعجاز علی شاہ ، مجلسِ گرافک کے ذیلی زمرہ " کورل ڈرا کورس " کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، ان شاءاللہ۔ ہمارے یہ برادرِ محترم انٹرنیٹ کی اردو کمیونیٹی میں گرافک ڈیزائیننگ کے حوالے سے خاصے معروف ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ اردو مجلس کے وہ اراکین جو گرافک ڈیزائیننگ کا شوق رکھتے ہیں ، کورل ڈرا کورس کی تمام جماعتوں میں جوق در جوق شریک ہو کر اردو یونیکوڈ ٹیٹوریل کے اس سلسلے کی مقبولیت کو چہار سمت پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. naseerhaider

    naseerhaider -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2007
    پیغامات:
    408
    تمام ناظم صاحبان کو مبارک
     
  3. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    یہ تمام میری غیر موجودگی میں ہوا تھا۔۔۔ماشاللہ۔۔ بہت اچھی خبر ہے۔۔۔
    s4shakeel
    R4Rifi
    اوراعجاز علی شاہ
    کومیری طرف سے بہت بہت مبارک باد
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں