پاکستان سے محبت مگر اسلام کی خاطر

اعجاز علی شاہ نے 'دیس پردیس' میں ‏اگست 14, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    سید اعجاز کے قلم سے
    ["]یوں تو اپنے وطن سے ہر کسی کو محبت ہوتی ہیں مگر نسبتیں الگ الگ ہوتی ہیں کوئی کاروبار کی وجہ سے کوئی پیسے کی وجہ سے جبکہ کوئی عیش و عشرت کی وجہ سے اپنے ملک کو غیر ملک پر فوقیت دیتا ہے۔ لیکن الحمد للہ پاکستان واحد ایسا ملک ہے جس کے باشندے اسلام کی خاطر اس سے محبت کرتے ہیں اور کیوں نہ کریں جس کی بنیاد ہی اسلامی نظریہ پر رکھی گئ ہو اور جس کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے اپنا لہو پیش کیا ہو۔ مسلمان ایک قوم ہے، ان کا اللہ ایک ، ان کا قرآن ایک ، ان کا قبلہ ایک ، ان کا آخری نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) ایک ۔ تقسیم ہند سے مسلمان جغفرافائی طور پر توایک دوسرے سے جدا ہوئے لیکن اسلامی بھائی چارہ اور محبت ابھی تک ان کے دلوں میں باقی ہے بلکہ پہلے سے بڑھ کر ہے۔ اور نظریاتی طور پر بھی وہ ایک ہیں۔
    یہ وہ واحد سرزمین ہے جہاں بیک وقت مسلمانوں کی ہجرت کی تعداد سب سے زیادو ہے۔ مسلمانوں نے اپنا سب کچھ چھوڑ کر اپنا ایمان محفوظ کرنے کیلئے یہاں پر ہجرت کی اور یوں انہوں نے ہجرت مدینہ کی یاد تازہ کی۔ جس طرح ہجرت مدینہ کے وقت مسلمانوں پر کفار کی طرف سے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے اور ان کے خلاف ہر طرح کے حربوں کو ازمایا گیا اسی طرح پاکستان آنے والوں پر بھی ہندواور سکھ قوم نے ہر طرح سے زمین تنگ کی۔ مسلمان بچوں کو بے دردی سے شہید اور یتیم کیا گیا اور بوڑھوں کو بھی نہیں بخشا گیا، مسلمان عورتوں کی عصمتوں سے سکھ اور ھندووں نے مل کر کھیلنا شروع کیا ۔ صرف و صرف اس لئے کو وہ مسلمان تھے۔ آج ان دونوں گروہوں میں سے اکثریت موجود نہیں لیکن ہم اللہ پر پختہ ایمان رکھتے ہیں کہ وہ کافروں کو ان کے اعمال کا بدلہ قیامت کے دن ضرور دے گا۔
    جس ملک کیلئے اس قدر قربانیاں کی گئ افسوس صد افسوس آج اس کے حکمران روشن خیالی اور بے دینی کی وجہ سے ان قربانیوں کو بھول گئے اور کرسی بچانے کی خاطر کافر اور طاغوتی قوتوں کے ساتھ مل کر اپنے مسلمانوں کا خون بہاں کر کامیابی و فتح کے نعرے لگانے لگ گئے۔ اسلام کی بجائے مغربی روشن خیالی کو پروان چڑھانے میں اپنا دین و ایمان کھو بیٹھیں حالانکہ اسلام ہی وہ دین ہے جو انسان کو ظلمات سے نکال کر نور کی طرف لے جاتا ہے۔ دوسری طرف مسلمانوں کو شخصیت پرستی میں ایک خاص منصوبے کے تحت مبتلا کرکے ان کو اہل توحید کا دشمن بنا دیا گیا۔جن مسلمانوں کے ابا و اجداد اس ڈر سے اپنا آبائی وطن چھوڑ کر پاکستان آئے کہ کہیں ان کی آنے والی نسل بت پرستی میں مبتلا نہ ہو ، آج ان کی اولاد مزاروں میں جا کر قبر پرستی کا شکار ہوئے۔
    ان کے مدرسوں میں قرآن وحدیث کی تعلیم کے بجائے دوسرے علوم کو مقدم رکھا گیا کیوں کہ یہی وہ دو سرچشمے ہیں جن پر عمل کرکے مسلمان متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم پر کفار کے ساتھ جہاد کر سکتے ہیں ۔ وہ پاکستان آکر یہ تو جان گئےکہ پاکستان کا مطلب لاالہ الااللہ ہے لیکن لاالہ الااللہ کا مطلب آج تک نہیں جان سکیں!
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس پاک سرزمین پر لوگوں کو توحید کی نعمت سے سرفراز کرے۔۔۔ آمین یا رب العالمین[/]

    وما علینا الا البلاغ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    اقبال کا فرمان

    جزاک اللہ خیر برادر !
    بہت اچھا مضمون ہے ۔
    علامہ اقبال نے کہا ہے :

    ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے
    جو پیرہن اس کا ہے ، وہ مذہب کا کفن ہے


    یہ بت کہ تراشیدۂ تہذیب نوی ہے
    غارت گر کاشانۂ دین نبوی ہے

    بازو ترا توحید کی قوت سے قوی ہے
    اسلام ترا دیس ہے ، تو مصطفوی ہے


    نظارۂ دیرینہ زمانے کو دکھا دے
    اے مصطفوی خاک میں اس بت کو ملا دے ‫!

    ہو قید مقامی تو نتیجہ ہے تباہی
    رہ بحر میں آزاد وطن صورت ماہی

    ہے ترک وطن سنت محبوب الہی
    دے تو بھی نبوت کی صداقت پہ گواہی

    گفتار سیاست میں وطن اور ہی کچھ ہے
    ارشاد نبوت میں وطن اور ہی کچھ ہے

    اقوام میں مخلوق خدا بٹتی ہے اس سے
    قومیت اسلام کے جڑ کٹتی ہے اس سے
     
  3. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    آمین !
    بہت خوب شاہ بھائی۔
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    بہت ہی عمدہ تحریر ہے سید اعجاز بھائی، موجودہ حالات کے تناظر پر آپ نے باریک بینی سے تمام پہلووں کو اس میں سمو دیا ہے، اتنی عمدہ تحریر پر مبارکباد قبول فرمائیے!
     
  5. chaudry

    chaudry محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 6, 2007
    پیغامات:
    1,372
    سلام علیکم
    واہ کیا کہنا آپ کا۔ جاری رکھیں
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,902
    بہت خوب سید اعجاز بھائی،
    جزای اللہ خیر
     
  7. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    اسلام علیکم !
    اعجاز بھائی آپ نے بلکل ٹھیک کہا۔
    اللہ آپ کے علم میں مزید اضافہ کرے۔ آمین
     
  8. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    سید اعجاز صاحب۔۔
    جناب آپ کا کیا کہنے۔۔۔
    بہت عمدہ لکھنے کا شکریہ
     
  9. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799

    اسلام علیکم ۔
    بہت خوب سید اعجاز بھائی،
    جزاکم اللہ خیر ا۔
    جیسا کہ آپ سب کو پتہ ہے ۔کہ اسلام ، ذات پات، لسانی اور وطنی عصبیتوں سے بالکل پاک وصاف ہے ۔کسی کو اپنے وطن پر اس وجہ سے فخر نہیں کرنی چاہیئے کہ بس وطن تو صرف میرا ہی وطن ہے ۔ اس کے مقابلہ میں اور کوئی نہیں ہے،
    تمام کائنات اللہ کی ہے۔ تما لوگ اللہ کی مخلوقات میں سے ہیں۔
    اللہ کے ہان ان مسلمانوں کی قدر اور منزلت ہے جو متقی اور پرہیزگار ہیں۔چاہے جس ملک میں بھی رہتے ہوں۔
     
  10. ہیر

    ہیر -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏اگست 20, 2007
    پیغامات:
    432
    بہت ہی عمدہ تحریر ہے سید اعجاز بھائی،
    جزاک اللہ خیر
     
  11. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    بہت خوب
    جزاک اللہ خیر
     
  12. Bheegi-Palkain

    Bheegi-Palkain -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 21, 2007
    پیغامات:
    99
    السلام علیکم

    بہت عمدہ تحریر لیکھی ہے ، اچھا انداز اپنایا ہے

    فی امان اللہ
     
  13. AATISH.MALIK

    AATISH.MALIK -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    792
    السلام و علیکم
    جزاک اللہ خیرا
     
  14. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    سید اعجاز صاحب کی کمی کو بہت محسوس کیا جا رہا ہے
     
  15. پیاسا

    پیاسا -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2008
    پیغامات:
    324
    اسلام علیکم !
    اعجاز بھائی آپ نے بلکل ٹھیک کہا۔
     
  16. سید تفسیر حیدر

    سید تفسیر حیدر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 1, 2007
    پیغامات:
    99
    السلام و علیکم
    جزاک اللہ خیرا
     
  17. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    اعجاز بھائی بہت عمدہ تحریر ہے اور باذوق بھائی آپ نے علامہ اقبال کے با معنی اشعار بھی بہت موقعے سے پیش کئے ہیں۔ ہماری نوجوان نسل،بے مقصد انگریزی اور ہندی فلمیں دیکھنے اور بیہودہ گانے سننے کی بجائے اگر اقبال کی شاعری ہی پڑھ لے تو بہت کچھ سمجھ سکتی ہے۔
     
  18. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    السلام علیکم
    لیکن بھائی معذرت کے ساتھ اب یہ وہ 1947 والا پاکستان نہیں رہا۔ یہاں پر ایسی نفسا نفسی کا عالم ہے جیسے ابھی قیامت آنے والی ہے اس لئے جس سے جو ہو سکتا ہے ہو اتنا فراڈ، بے ایمانی ، جھوٹ اور ہر ناجائز طریقہ کے ساتھ پیسے کما لے۔ شاہد کہ پھر موقعہ نہ لگے۔
    قرون اولی میں لوگ بچے اس لئے پیدا کرتے تھے کہ یہ اسلام کے سپہ سالار بنے گے یہ سپائی بنے گے یہ جہاد کے ذریعے اسلام کی سرحدوں کو اور آگے اور آگے لے جائیں گے اور آج کے پاک ستان میں لوگ بچے اس لئے زیادہ سے زیادہ پیدا کرتے ہیں تا کہ یہ بچے بڑے ہو کر کام کاج کریں گے تو ہمارے معاشی حالات اچھے ہو جائیں گے۔ اور ہم گورنمنٹ کو ٹیکس دے سکیں گے۔ بجلی کا بل ادا کر سکیں گے۔ وغیرہ وغیرہ۔
    شکریہ
    ایک بار پھر معذرت کے ساتھ۔
     
  19. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    وعلیکم السلام
    جی ہاں بھائی آپ نے بالکل صحیح فرمایا۔
    اللہ ہمارا حامی ومددگار ہو۔
     
  20. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    عنوان نے میرادل خوش کردیا
    واقعی محبت ہو صرف اللہ کی خاطر ،نفرت ہو صرف اللہ کی خاطر
    یہ نظریہ جب دلوں میں بیٹھ جائے گا تو دنیا کی کوئی قوت ہمیں نقصان نہیں‌پہنچاسکتی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں