جشن آزادی اور میں

محب علوی نے 'دیس پردیس' میں ‏اگست 14, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محب علوی

    محب علوی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    14
    جشن آزادی پر ہم سب اپنے اپنے طور پر مناتے ہیں اور شکر بھی ادا کرتے ہیں کہ خدا نے ہمیں اس عظیم نعمت سے نوازا. میں نے سوچا کہ اس دھاگہ پر سب اپنے تاثرات بیان کریں کہ وہ جشن آزادی کو کیسے مناتے ہیں اور کیا سوچتے ہیں.

    میں سمجھتا ہوں ہمیں اس دن ملک سے محبت کے وعدے کی تجدید کرنی چاہیے اور ہو سکے تو دو نفل شکرانے کے پڑھنے چاہیے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    محب علوی صاحب ، آپ کو یہاں‌ دیکھ کو خوشی ہوئی۔
    بہت شکریہ کہ آپ نے اپنے خیالات سے ہمیں‌ آگاہ کیا۔

    جہاں‌ تک میرا ذاتی رویہ ہے ۔۔۔ تو میں عموماََ ہر سال جشنِ آزادی کے اس دن اپنے دوست احباب کو اسلام کی ان تعلیمات سے واقف کرانا اپنا فرض سمجھتا ہوں جس کے تحت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ :
    اسلام میں رنگ ، زبان ، قوم ، وطن ، نسل کا کوئی تصور نہیں ہے ، کسی کو کسی پر فوقیت اگر حاصل ہوگی تو وہ تقویٰ کی بدولت ہوگی۔
    وطن سے محبت فطری بات تو ہو سکتی ہے لیکن ایمان کا حصہ نہیں !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. محب علوی

    محب علوی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    14
    مجھے بھی خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر.

    آپ کی بات سے میں متفق ہوں مگر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان سے میری محبت اس وجہ سے بھی ہے کہ یہ ایک نظریاتی اسلامی ملک ہے اور اس کا حصول ہی مسلمانوں کے الگ وطن کے لیے تھا اور اس میں مسلمانوں کو مضبوط کرنے کے لیے کئی کام کیے گئے ہیں جن میں سرفہرست اٹیمی ٹیکنالوجی اور میزائیل پروگرام ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں