اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّہِ وَالْفَتْحُ

رفی نے 'دیس پردیس' میں ‏اگست 14, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    بسم الله الرحمن الرحيم

    إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ (1)

    وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجاً (2)

    فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّاباً (3)


    دیکھا جائے تو فتح مکہ اور قیامِ پاکستان میں گہری مماثلت پائی جاتی ہے۔ کیونکہ قیامِ پاکستان کا واحد مقصد صرف ایسی ریاست کا حصول تھا جسے ہم اسلامی اصولوں کی تجربہ گاہ کے طور پر آزما سکیں- مگر افسوس کہ ہم اپنے اس موقف سے پیچھے ہٹتے چلے گئے اور طاغوتی قوتیں اپنی ریشہ دوانیوں کو کامیابی و کامرانی کے ساتھ پروان چڑھاتی رہیں۔

    آزادی کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر بھی ہم اپنے بنیادی مقصد میں کامیاب نہیں ہو پائے تو اس کی واحد وجہ یہی ہے کہ جزوی کامیابی (ایک خطے کے حصول) پر ہم اس قدر بد مست ہو گئے کہ اسی کو اپنی حتمی منزل سمجھ بیٹھے، جبکہ اسلامی اصولوں کا اطلاق ابھی باقی تھا- ایک کے بعد ایک مخلص قائدین کا چلے جانا اور کھوٹے سکوں کا حکومت کی باگ ڈور کا سنبھالنا ہماری ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    سورہ عصر کی آخری آیت ہمارے لیے واضح حکم لیے ہے، کہ جب کبھی اللہ کی مدد آ پہنچے اور فتح نصیب ہو تو ایسے میں اللہ کی تسبیح اور استغار کرنا چاہیے، مگر ہم نے اپنا قبلہ مغرب کو بنا لیا اور آج اسی کے بدلے میں پاکستانی پوری دنیا میں معتوب ٹھہرے ہیں۔

    ہمیں چاہیئے کہ صرف اور صرف اسلامی اصولوں کی پیروی کریں، اور اس عظیم دن کے موقع پر اپنی کوتاہیوں اور لغزشوں کی معافی اللہ وحدہ لا شریک کی تسبیح کرے ہوئے مانگنی چاہیے اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل کے طور ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ بنانے کی کوشش کرنا ہم پر ان لاکھوں شہیدبچوں جوانوں، بزرگوں، ماوں اور بہنوں کا ہم پر قرض ہے۔
    کہا جاتا ہے کہ پاکستان کا قیام اسی دن عمل میں آ گیا تھا جب برصغیر میں پہلا غیر مسلم مسلمان ہوا تھا۔ اور میرا ماننا یہ ہے کہ پاکستان اس وقت تک قائم رہے گا جب تک اس دنیا میں ایک مسلمان کا وجود ہو گا، انشا اللہ۔ کیونکہ پاکستان کا رشتہ اسلام کے ساتھ ہے اور یہی وجہ ہے کہ باطل قوتیں اپنی پرزور کوششوں کے باوجود بھی پاکستان کو زیر نہیں کر سکتیں۔ مگر اب انہوں نے اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے ہمارے ساتھ براہ راست تصادم کے بجائے جدید حربوں سے ہماری نئی نسل کے ذہنوں میں اسلام کی غلط تشریح کو بھرا جا رہا ہے۔ مگر اسے معجزہ کہیں کہ جوں جوں وہ اسلام کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں اسلام ان کے گھروں کے اندر تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔

    آج روشن خیالی،اقتدارپرستی و مغرب پرستی کو اپنا کر نظریہ پاکستان کے بنیادی مقصد سے انحراف کرتے ہوئے ایک نیا پاکستان قائم کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے، میری طرح اسلام کا ہر فرزند اس پر خون کے آنسو رہ رہا ہے مگر یہ وقت چپ بیٹھنے کا نہیں عمل کرنے کا ہے اور عمل کا بہترین نمونہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے۔ ہمیں عدم تشدد پر کار بند رہتے ہوئے سفارتی سطح پر اس بات کو ہر خاص و عام تک پہنچانا ہے کہ اسلام اپنی عالمگیریت کی بنا پر لازوال ہے۔ اور صرف اس پر عمل کرکے ہی دنیوی و اخروی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

    اللہ ہمیں دینِ خالص پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری کوتاہیوں، لغزشوں کو معاف فرمائے بے شک وہ توبہ قبول کرنے والا ہے۔
    وسلام
    رفی
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
    بالکل بجا فرمایا آپ نے ، میں آپ کی اس تحریر سے اتفاق رکھتا ہوں۔
    اللہ ہم سب کو سچے پکے مسلمان بننے کی توفیق عطافرمائے ۔۔
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    آمین!
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,903
    شکر یہ بھا ئی رفی بھائی آپ نے صجیج کہا-
    جی ہاں باکستان مذہب کے نام بر وجود میں آیا لیکں نعرہ لگا سب سے پہلے پاکستان-مسلمانوں کا قتلِ عام -
    اس کی سزا کے طو رپر زلزلہ اور طوفان کا آنا یہ ثابت کرتا ھے کہ اللہ ھم سے نارض ھے-
    فوم مذہب سے ھے مذہب نہیں مذہب جو نہیں تم بھی نہیں
    جذب باہم جو نھیں،محفلِ انجم بھی نہیں-

    اقبال-
     
  5. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    اسلام علیکم ۔
    شکریہ ۔ اچھی پوسٹ ارسال کی ہے رفیع بھائی نےھ
    اللہ ہم سب کو سچے پکے مسلمان بننے کی توفیق عطافرمائے ۔ آمین ثم آمین
     
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    اللہ ہم سب کو سچے پکے مسلمان بننے کی توفیق عطافرمائے
    آمین
     
  7. ہیر

    ہیر -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏اگست 20, 2007
    پیغامات:
    432
    جزاک اللہ خیر۔
     
  8. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,525
    آمین ثمہ آمین
     
  9. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    شکریہ رفی بھائی
    جزااک اللہ خیر
     
  10. طلحہ خان

    طلحہ خان محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 8, 2007
    پیغامات:
    372
    جزاک اللہ خیر رفی بھائی
     
  11. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    آپ تمام دوستوں کا حوصلہ افزائی کرنے پر شکر گذار ہوں۔
     
  12. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    اچھی تحریر ہے۔
     
  13. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    شکریہ محمد نعیم بھائی!
     
  14. saira_dua

    saira_dua -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2008
    پیغامات:
    33
    بہت خوب
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں