پاکستانی مسلمانوں کو جشن آزادی مبارک ہو

منہج سلف نے 'دیس پردیس' میں ‏اگست 14, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    پاکستانی مسلمانوں کو جشن آزادی مبارک ہو


    اسلام علیکم پاکستانی بھائیو اور بہنوں!
    آج پاکستان کی آزادی کا دن ہے اور پوری دنيا میں جشن آزادی منایا جارہا ہے۔
    ویسے ایک بات کا جواب تو دیں۔ ۔ ۔ ۔ ؟
    ہم لوگ اس لیے خوشی منارہیں ہیں کہ ہمارا ملک آزاد ہوگيا، اور ہم مسلمان آزادی سے گھوم پھر اور سکون کا سانس لے رہیں ہیں۔
    تو جو مسلمان انڈیا میں رہ رہے ہیں اور ڈر کی زندگی گذار رہے ہیں اور موت ہر وقت ان کے سر پر کھڑی ہے، تو کیا کل ہم ان کو آزادی کی مبارک دے سکتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔۔ ؟
    جیسا کہ ہمارے ہاں کچھ مسلمانوں کا تعلق انڈيا سے ہے تو ان کے لیے آپ کا کیا پیغام ہے۔ ۔ ۔ ۔ ؟
    ہم ان کو کس چيز کی مبارکباد دیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
    ہم تو کافروں سے آزاد ہوگئے مگر انڈیا کے مسلماں کن سے آزاد ہوئے۔ ۔ ۔ ۔ ؟
    ہم آج آزادی کا جشن منارہے ہیں مگر یہ بھول گئے ہیں کہ ہمارے پڑوس میں بھی ہمارے بھائی بیٹھے ہیں، ہم ان کو کس قسم کی خوشی کا پیغام دیں۔ ۔ ۔ ۔ ؟
    ہزاروں مسلمانوں کو قتل کیا گیا، سیکڑوں مسلمان عورتوں کی عزتیں لوٹی گئيں اور ہم صرف اپنے ماں بہنوں کی عزت بچانے کا جشن ہر سال مناتے ہيں۔
    کیا وہ مسلمان عورت ہماری ماں، بہن اور بیٹی نہیں ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
    جب بھی آزادی کا دن آتا ہے، میں بے اختيار رو پڑتا ہوں کہ ہمارے بھائی ذلت کی زندگی گذاررہے ہیں انڈيا میں اور ہم یہاں انڈپینڈنس ڈے منا رہے ہیں۔
    بھائی! کبھی آپ نے ان معصوموں کو دیکھا ہے جن مائوں اور بہنوں کی عزتیں لوٹ کر زندہ جلایا گيا اور ان کی ہنسے بھرے گھروں کو جلاديا گیا، میں نے دیکھا ہے ان معصوموں کے غمگيں چہروں کو جن کے ہونٹوں پر ھمیشہ کے لیے چپ لگ گئی ہے۔



    کاش بھائی! ہم میں وہ لوگ بھی ہوتے جو یہ کہتے کہ ہم تب تک اپنے ملک کی آزادی کا جشن نہیں منائيں گے جب تک اپنے پڑوسی بھائيوں کو بھی نہ آزاد کریں!
    کس پاکستانی کو خوشی نہ ہوگي اپنے ملک کی۔
    میں جتنا پیار اپنے ملک سے کرتا ہوں، اتنا ہر اس مسلمان سے کرتا ہوں جو اس آزادی سے محروم ہے۔
    اگر آزادی منانا اتنا ہی امپورٹنٹ ہوتا تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیھ وسلم ہر سال فتح مکہ کا جشن مناتے۔ ۔ ۔ ۔!
    اگر اپنی زمین کا مالک ہونے کا جشن منانا اسلام میں جائز ہوتا تو ہمیں وہ جشن منانا چاہیے جب ہم مسلمان اس دنیا کی تین حصے زمین کے مالک تھے۔
    اس طرح تو بہت سارے اسلامک ممالک کافروں سے آزاد ہوئے اور ہر کوئی اپنی آزادی کا جشن مناتا ہے۔ اور جو ممالک ابھی تک غلامی کی زندگی گذاررہے ہیں ان کے لیے آپ کا کیا پیغام ہے۔ ۔ ۔ ۔ ؟
    بوسنيا، چیجنيا، چین، کشمیر، افغانستان، عراق، فلصطین اور بہت سارے ایسے ممالک ہیں جہاں ہر روز مسلمانوں کا خون بہتا ہے، ان کو کس چيز کی مبارک دیں۔ ۔ ۔ ۔ ؟
    کیا جشن، خوشی ، آزادی اور سکوں کی مستحق صرف ہم پاکستانی ہیں۔ ۔ ۔ ؟



    حالانکہ اسلام کہتا ہے کہ ہر مسلماں ایک دوسرے کا بھائی بھائی ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیھ وسلم نے فرمايا ہےکہ" مسلمان کی مثال ایک جسم کے مانند ہے، اگر جسم کے کسی حصے کو تکلیف پہنچتی ہے تو پورے جسم کو تکلیف ہوتی ہے" ۔


    اب آپ بتائيں کہ اس مثال کے تحت ہمکرا پورا جسم لہولہان ہے اور ہم ہم صرف اپنے انگلی کے ٹھیک ہونے کا جشن منارہے ہیں۔
    آج پاکستان میں کیا نہیں ہوتا ہوگا، شرابیں کھلتی ہونگی، شبابوں کی محفلیں ہوتی ہونگيں، معصوم عوتوں کی عزتیں لٹتی ہونگیں، کروڑوں روپیہ لٹایا جاتا ہوگا اور آج کی رات لاکھوں معصوم لوگ اپنے بچوں کے ساتھ بھوکے سوئيں گے۔


    کیا یہ ہی آزادی ہے جس کا ڈھنڈورا ہم ہر سال پیٹتے ہیں۔ اور اپنی مائوں اور بہنوں کو بھرے بازار نچواتے ہیں۔
    کس چيز کی آزادی ملی ہے ہم کو۔ ۔ ۔ ۔؟
    کیا غریب کو بغیر پیسے کے روٹی کھانے کی آزادی ملی ہے، کیا مظلوم کو مفت انصاف فراھم کرنے کی آزادی ملی ہے، کیا عورتوں کو آزادی ملی ہے کہ وہ اپنی عزتیں لٹوانے والوں کو سرے عام سنگسار کرا سکيں۔ ۔ ۔ ؟
    کیا ہم پاکستانی مسلمانوں کو آزادی ہے کہ اس شریعت کو نافظ کرسکیں جس شریعت کے نام پر ہم نے اپنے آدھے بھائیو کو لے کر اور آدھے بھائیوں کو ظلم کی چکی میں پستا چھوڑ کر اپنا ملک بنايا۔۔ ۔ ۔۔ ؟
    ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم اپنے الگ ملک میں ہیں مگر ہم نے اپنے ملک کے لیے کیا کیا ہے۔ ۔ ۔؟
    کتنی قومیں بستی ہیں اس ملک میں اور کتنی قومیں ایک دوسرے کا خون، عزت اور مال حلال کرتی ہیں۔ ۔ ۔ ؟
    بھائیو اور بہنوں! میں زیادہ وقت نہیں لوں گا، بس صرف یہ کہوں گا آج 60 سال کا جشن منایا جارہا ہے مگر یہ کوئی بھی نہیں دیکھتا کہ ہم نے 60 سال سے کیا کھویا اور کیا پایا؟ کتنے اپنے مسلمانوں کو بھوکا مارا، اور کتنی مسلمان عورتوں کی عزتیں لوٹیں اور کتنے لوگ ہماری وجہ سے خودکشی کرنے اور اپنے بچوں کو بھی حودکشی کرانے پر آمادہ ہوئے۔ ۔ ۔ ؟
    جشن کا نہیں رونے کا مقام ہے ہمارے لیے، اپنے آس پاس دیکھو کتنے مسلمان بلکتے اور سسکتے پڑے ہوئے ہیں اور ہم جشن منا رہے ہیں، جاؤ اور ان ہوٹلوں میں جاکے دیکھو کتنے معصوم بچے ایک روٹی کی لیے دروازے کے باہر کھڑے ہیں اور ایک نوالے کے لیے گالی اور جوتے کھارہے ہیں، ان عورتوں کی طرف دیکھو جو اگر ایک روٹی کا سوال کرتی ہیں تو اس کے بدلے عزت چاک کرنے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں مسلمان بازور مرد حضرات۔
    اپنی بہن ، ماں اور اپنا بچہ ہر کسی کو عزیز ہوتا ہے، اور ان پہ غیرت بھی ہر کسی کو آتی ہے، مگر اسی غیرت کو ہم خود آزادی ، فیشن اور روشن خیالی کے صدقے بیچ آتے ہیں۔
    ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں
    ہم سب کی یہ پہچان، ہم سب کا پاکستان
    کیا یہی ہماری پہچان رہ گئي ہے، کہاں گئی مسلمان کے پہچان، کیا مسلمان کی یہ پہچان نہیں ہے۔۔۔!
    لاالہ الہ اللہ ، محمّد رسول اللہ
    اپنے بچوں کے کان میں آذان کے بدلے یہ ترانہ گانا چاہیے، کیونکہ یہ ہی ہمارے پہچان ہے، نہ کہ اسلام۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ اور کلمہ۔ ۔ ۔ ۔



    معافی چاہتا ہوں آپ سب سے اگر کوئی بات بری لگ گئی ہو تو مگر کیا کروں بے ضمیر بن کے جینا نہیں چاہتا، اگر کر کچھ نہیں سکتا کم ازکم بول تو سکتا ہوں۔ اسکول کی کبتابوں کوکھولو تو پہلے صفحے پر پاکستان کا قومی ترانا آتا ہے، کیوں۔ ۔ ۔۔ کیا یہ اسلام کا پہلا رکن ہے۔ ۔۔۔۔۔ یا پہلا کلمہ۔ ۔۔۔۔۔۔۔؟
    جب بھی ترانا گایا جاتا ہے تو استاد کی طرف سے حکم ملتا ہ ےکہ کھڑے ہوجاؤ۔ ۔۔ ۔۔ کیوں کیا وحی اتر رہی ہے کہ با ا دب کھڑے ہوجائيں۔ ۔۔۔ ۔ ۔ اللہ کی ذات کے سامنے کھڑے ہونے کو

    کوئی استاد کیوں نہیں کہتا۔ ۔ ۔ ۔ نماز کے اوقات میں بچوں کو استاد کی امامت میں نماز کا حکم کیوں نہیں دیا جاتا۔ ۔ ۔ ۔ ۔؟
    اگر کوئی بچی پورے صوبے میں اول نمبر آتی ہے تو اس کو اسٹیج پہ بلا کر ایوارڈ اس لیے نہیں ديا جاتا کہ وہ بچی باپردہ ہوتی ہے اور معزز شخصیات کی نظریں اس بچی پر پوری توجہ سے نہیں پڑسکے گی، ٹیبلو کے نام پر ہمارے بہنوں اور بیثیوں کو نچوا کر اور گانا گلا کر طوائف بنایا جاتا ہے اور ہمارے ماں اور باپ بیغرت کن کے اس پروگرام میں تشریف فرما ہوتے ہیں۔
    کیا اس چيز کے لیے ملک ليا تھا، کیا اس چيز کے لیے عورتوں نے اپنے عزتیں لٹوائيں تھیں۔ ۔ ۔۔ ؟
    اسلام کے نام پر ملک لےکر اس کا بانی بنایا جاتا ہے ایک خوجہ کو جس کو نماز تو کیا کلمہ بھی نہیں آتا تھا اور جب پہلی بار نماز کی امامت کروائی تو اللہ اکبر کے بجائے گاڈ از گریٹ بولنے والے کو قائد اعظم کا لقب ديا گيا ۔
    او پاکستانی مسلمانوں اگر ایک سکیولر جس کا دین اسلام سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں کو قائد اعظم بناتے ہو تو اپنے نبی صلی اللہ علیھ وسلم کو کیا لقب دو گے۔ ۔ ۔۔ ؟
    کسی نے کافر سکندرکو سکندر اعظم بنا دیا تو کسے نے لا دین کو قائد اعظم کنا لیا، کیا فرق ہے کافر اور مسلمان میں۔ ۔ ۔۔ ؟
    اٹھاؤ پاکستان کے جھنڈے اور لگاؤ قومیت کے نعرے اورلوٹو اپنی ہی ماؤں بہنوں کی عزتیں اور رقص کرو اپنے ہی بھائیوں اور بیٹوں کی لاشوں کے


    اوپر اور پھر زور سے کہو:
    پاکستان کا مطلب کیا، لاالہ الااللہ
    پاکستانی مسلمانوں!
    اب بھی وقت ہے اپنی گردنیں جھکادو اس ربّ تعالی کے سامنے جس نے تم کو آزادی کی نعمت مھیا کی ہے اور اس دن سے ڈرو جس دن پھر سے غلام بنالیے جاؤ گے۔
    کیا تم بھول گئے ہو حالانکہ روز قرآن پڑھتے ہو کہ کس طرح اللہ تعالی نے قوم بنی اسرائيل کو آزادی کے بعد ھمیشہ کی غلامی تقدیر میں لکھ دی کیونکہ وہ بھی آپ مسلمانوں کی طرح اللہ کے ناشکرے بن گئے تھے اور اللہ کے احکامات کو پس پشت ڈال دیا تھا کیا قرآن کی وہ آیت بھول گئے ہو جس کا مفھوم اس طرح ہے کہ : اگر تم لوگوں نے میرے احکامات کو چھوڑ دیا تو میں تو لوگوں کے اوپر ایک اور قوم مسلط کروں گا جو آپ کے بچھوں اور بوڑھوں کو قتل کرے گی اور عورتوں کو غلام بنالے گی۔
    اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں دین کے سمجھ اور اس پہ صحیح نمونے عمل کرنے کی تاکید عطا فرمائے۔


    آمین يا ربّ العالمین
    دعائوں کا طلبگار

    ابوبریرہ
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  3. راسخ

    راسخ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 27, 2007
    پیغامات:
    59
    سب كو مبارك
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. Bheegi-Palkain

    Bheegi-Palkain -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 21, 2007
    پیغامات:
    99
    السلام علیکم
    مرے طرف سے سب کو جشن آزادی مبارک.

    فی امان اللہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں