جشنِ آزادی کے دِن آپ نے کیا کیا ؟؟؟

ابن عمر نے 'دیس پردیس' میں ‏اگست 14, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
    السلام علیکم

    محترم اراکینِ اردو مجلس

    میں نے یہ موضوع آج رات اس لیئے دیر سے پوسٹ کیا ہے تاکہ ہر ممبر یہاں آکر بتائے کہ اس نے جشنِ آزادی کا دِن کیسے منایا، کہاں گئے ، کس سے ملے ، کیا کھایا پیا ، کیا سُنا ۔

    سب سے پہلے میں‌اپنے بارے میں‌بتاتا ہوں ۔۔۔

    جشنِ آزادی کا دِن کیسے منایا؟
    خیالوں میں۔۔۔

    جشنِ آزادی کے دِن کہاں گئے ؟
    طائف جانے کا پروگرام بنایا تھا پانی نہ ہونے کی وجہ سے یہ پروگرام ملتوی کردیا۔

    جشنِ آزادی کے دِن کس سے ملے ؟
    اپنے والدین سے (عام دِنوں سے ہٹ کر گلے مل کر پیار حاصل کیا)

    جشنِ آزادی کے دِن کیا سُنا ؟
    ہمارے ایک رُکن راہبر کے گائے گئے قومی نغمے

    جشنِ آزادی کے دِن کیا کھایا پیا ؟
    ناشتہ میں‌حلوہ ، دوپہر کو چِکن بریانی ، شام کو البیک اور اب فالودہ کھارہا ہوں!

    [you] اب آپ کی باری ہے آپ بھی بتائیں۔ :)
     
  2. عبدالوھاب کاٹھ

    عبدالوھاب کاٹھ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 5, 2007
    پیغامات:
    130
    جشنِ آزادی کا دِن کیسے منایا؟
    جشنِ آزادی کا دِن بہت خوشی سے اور جشن کے ساتھ منایا بہت انجوائے کیا۔:00001:

    جشنِ آزادی کے دِن کہاں گئے ؟
    جشنِ آزادی کے دِن بہت سی جگہوں پر گئے سمجھے آدہ کراچی ہی ہم نے گوم لیا:00019:

    جشنِ آزادی کے دِن کس سے ملے ؟
    جشنِ آزادی کے دِن سب عزیزون دوستوں سے ملے صرف دور کے عزیزون سے ملنا رہے گیا اور آپ سے بھی خیر آپ سے تو مل ہی لیا:(

    جشنِ آزادی کے دِن کیا سُنا ؟
    جشنِ آزادی کے دِن بہت سے نغمے سنے جگے جگے پر:00021:

    جشنِ آزادی کے دِن کیا کھایا پیا ؟
    جشنِ آزادی کے دِن کیا نہیں کھایا:00026: یاد نہیں ھھھھھھھھھھ:)
     
  3. عبدالوھاب کاٹھ

    عبدالوھاب کاٹھ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 5, 2007
    پیغامات:
    130
    [GLOW="green"]میری طرف سے تمام دوستوں کو آزادی کا ساٹھواں سال بہت بہت مبارک ہوں[/GLOW]
     
  4. اویس رانا

    اویس رانا -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 21, 2007
    پیغامات:
    656
    اسلام اعلیکم!

    پیارے دوستو! میری طرف سے آپ تمام ساتھیوں کو جشن آزادی مبارک۔

    جشنِ آزادی کا دِن کیسے منایا؟

    جشن آزادی کا دن کم از کم باقی دنوں سے اچھا گزرا ۔ ویسے تو میں ڈیوٹی پر تھا لیکن پھر بھی زیادہ تر اپنی اردو مجلس پر دوستوں سے گپ شپ رھی۔

    جشنِ آزادی کے دِن کہاں گئے ؟
    جشن آزادی کے دن آفس گئے۔

    جشنِ آزادی کے دِن کس سے ملے ؟
    جشن آزادی کے دن گھر والوں سے ملے اور پاکستان کے تمام عزیز رشتےداروں کو فون پر ویش کیا۔ اور کئ دوستوں کو میسیج کیے اورچند کو فون پر ویش کیا۔

    جشنِ آزادی کے دِن کیا سُنا ؟
    جشن آزادی کے دن صدر مشرف صاحب کی تقریر سنی اور بہت سے ملی نغمے سنے۔

    جشنِ آزادی کے دِن کیا کھایا پیا ؟
    ناشتہ میں: پانی،جوس،کیک، چائے،
    دوپہر میں : روٹی،گوشت، سوئیاں،خربوزہ،پانی۔
    رات میں : فروٹ چاٹ، چاول+چکن(روز بخاری) پانی۔
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    جشنِ آزادی کا دِن کیسے منایا؟
    آفس میں ڈیوٹی کر کے اور گھر میں فرنیچر سیٹنگ کر کے

    جشنِ آزادی کے دِن کہاں گئے ؟
    حرم جانا تھا مگر گھر میں کام کی وجہ سے تاخیر ہو گئی۔

    جشنِ آزادی کے دِن کس سے ملے ؟
    فون پر چند دوستوں سے بات ہوئی۔

    جشنِ آزادی کے دِن کیا سُنا ؟
    کچھ نہیں

    جشنِ آزادی کے دِن کیا کھایا پیا ؟
    ناشتے میں صرف چائے، دوپہر کو پیاز والے پراٹھے اور رات کو بریانی
     
  6. chaudry

    chaudry محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 6, 2007
    پیغامات:
    1,372
    میں نے تو اپنا سارا دن اردو مجلس کے ساتھ گزارا
    بھنگڑے کے ساتھ
     
  7. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بھائی ، ہماری ڈیوٹی تو یوں ہوتی ہے کہ صبح ساڑھے سات کو نکلیں تو رات ساڑھے نو کو واپسی ہوتی ہے۔ ایسے میں کیا ہوتا ہے ؟ اور پھر یومِ آزادی کے دن کچھ ذاتی پریشانیاں بھی لاحق تھیں لہذا اس دن کی خصوصیت کا کچھ معلوم ہی نہیں ہوا کہ رات آ گئی!
     
  8. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    سارا دن آفیس میں گذر گيا۔
    اور کل کے جشن آزادی کے متعلق ٹاپکس لکھتا رہا۔
    جزاک اللہ
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,903
    میں نے دُعا کی کہ یا اللہ پاکستان کی اسلام سے حفاظت فرما-
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں