مشق نمبر 1

ابن عمر نے 'قواعد القرآن کورس' میں ‏جولائی 25, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
    [qh] بسم الله الرحمن الرحيم

    تطبيقات للدرس الاول[/qh]
    پہلے سبق کی مشقیں

    عربی زبان کی بعض ضروری اصطلاحات

    زبر ، زیر ، پیش میں سے ہر ایک کو --- کہتے ہیں اور اکٹھا تینوں کو --- کہتے ہیں۔
    عربی زبان میں زبر کو --- یا --- کہتے ہیں ، زیر کو --- یا --- ، پیش کو --- یا --- کہتے ہیں۔
    حرکت والے حرف کو --- کہتے ہیں۔
    وہ حرف جس کے نیچے زیر (جر/کسرہ) ہو اُسے --- کہتے ہیں مثلاً [qh]ضُرِبَ[/qh] میں ’ر‘ --- ہے ، ایسے حرف کو --- بھی کہتے ہیں۔
    وہ حرف جس کے اوپر پیش (ضمہ/رفع) ہو اُسے --- کہتے ہیں مثلاً [qh]ضُرِبَ[/qh] میں ’ض‘ --- ہے ، ایسے حرف کو --- بھی کہتے ہیں۔
    وہ حرف جس کے اوپر زبر (فتحہ/نصب) ہو اُسے --- کہتے ہیں مثلاً [qh]ضُرِبَ[/qh] میں ’ب‘ --- ہے، ایسے حرف کو --- بھی کہتے ہیں۔
    وہ حرف جس پر سکون کی علامت ہو اُسے --- کہتے ہیں مثلاً [qh]وَردٌ[/qh] میں ’ر‘ پر سکون ہے، لہذا اسے --- کہا جاتا ہے ، یاد رہے کہ سکون کو --- بھی کہتے ہیں اور جس حرف پر سکون ہو اُسے --- بھی کہتے ہیں۔
    وہ حرف جس پر علامت تشدید ہو --- کہلاتا ہے اس کی علامت (-ّ) ہے جس حرف پر یہ علامت ہو وہ دو مرتبہ (ساکن+متحرک) پڑھا جاتا ہے مثلاً [qh]اَلغَفَّار ، مُحَمَّدٌ[/qh]۔
    اکٹھی دو زبر یا دو زیر یا دو پیش کو --- کہتے ہیں ، مثلاً [qh]مُحَمَّدٌ[/qh] میں ’د‘ کے اوپر --- ہے۔
    دو زبر ، دو زیر ، دو پیش کے تلفظ میں جو ’نون‘ کی آواز پیدا ہوتی ہے اسے --- کہتے ہیں مثلاً: [qh]اً (اَن)[/qh]۔
    مادہ کو --- کہتے ہیں مثلاً [qh]بِنتٌ[/qh] (لڑکی)۔
    نر کو --- کہتے ہیں مثلاً [qh]وَلَدٌ[/qh] (لڑکا)۔
    جو شخص موجود نہ ہو اُسے --- کہتے ہیں مثلاً [qh]هُوَ[/qh] (وہ)۔
    جو شخص موجود ہو اُسے --- کہتے ہیں مثلاً [qh]اَنتَ[/qh] (تم)۔
    کلام کرنے والے کو --- کہتے ہیں مثلاً [qh]اَنَا[/qh] (میں) [qh]نَحنُ[/qh] (ہم)۔
    ایک چیز کو --- یا --- کہتے ہیں مثلاً [qh]وَلَدٌ[/qh] (ایک لڑکا)۔
    دو چیزوں کو --- کہتے ہیں مثلاً [qh]وَلَدَانِ[/qh] (دو لڑکے)۔
    دو سے زائد چیزوں کو --- کہتے ہیں مثلاً [qh]اَولادٌ[/qh] (بہت سے لڑکے)۔
    وہ لفظ جو بظاہر واحد ہو لیکن اس میں جمع کامفہوم پایا جائے اُسے --- کہتے ہیں مثلاً [qh]قَومٌ[/qh] (ایک قوم)۔
    الف با کے کُل حُروف کو --- کہتے ہیں۔
    حروفِ علت --- ہیں اور وہ یہ ہیں ---
    حروفِ علت کے سوا بقیہ حروف تہجی کو --- کہتے ہیں۔
    الف اور ہمزہ میں فرق یہ ہے کہ ہمزہ --- ہوتا ہے جبکہ الف ---
    عربی حروفِ تہجی کی دو قسمیں ہیں ایک --- اور دوسری قمری ---
    --- : کسی اسم نکرہ (اسم عام) کو معرفہ (اسم خاص) بنانا یا کسی اسم کا معرفہ ہونا۔
    --- : کسی اسم کو نکرہ بنانا یا کسی اسم کا نکرہ ہونا
    --- : ([qh]اَل[/qh]) جو کسی اسم پر لگایا جاتا ہے مثلاً [qh]اَلکِتَابُ[/qh] میں کتاب کے شروع میں [qh]اَل[/qh] لگایا گیا ہے۔
    --- : وہ اسم جس پر لام تعریف داخل ہو مثلاً [qh]اَلکِتَابُ[/qh]
    --- : لکھتے وقت ٹوٹا ہوا الف جیسے [qh]يٰسين ، عبدالرحمٰن ، بُشریٰ[/qh] ۔ لیکن پڑھنے میں اس کی مقدار --- الف کی ہوگی ۔
    --- : کسی لفظ کے شروع کا وہ ہمزہ جو ماقبل سے ملنے کی حالت میں تلفظ سے ساقط ہوجائے مثلاً [qh]اَلکِتَابُ [/qh]کا ہمزہ [qh]وَرَقُ الکِتَابِ[/qh] ۔
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
    نوٹ فرمائیں‌:-

    درج بالا مشق کو صحیح نمونے پر دیکھنے کیلئے آپ کے کمپیوٹر میں جمیل نوری نستعلیق ، علوی نستعلیق ، ٹریڈیشنل عربک ، المصحف فونٹس انسٹال ہونے ضروری ہیں۔

    مذکورہ فونٹس اگر آپ کے کمپیوٹر میں پہلے سے انسٹال ہیں‌ اور آپ اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ صحیح نمونے دیکھ پارہے ہیں‌تو آپ میرے اس پیغام کو نظر انداز کردیں اور اگر انسٹال نہیں‌ہیں تو جلد از جلد اس ربط پر جاکر انسٹال کرکے واپس اس تھریڈ میں آکر اپنی تطبیق پر کام شروع کردیں ۔
    طریقہ کار کچھ اس طرح ہے کہ آپ اس تھریڈ کی پوسٹ نمبر 1 کی تحریر کو منتخب کرکے اس سیکشن میں ایک نیا تھریڈ شروع کرکے اس میں پیسٹ کرکے پھر اس میں‌جہاں‌جہاں اس طرح --- کے نشان لگے ہیں وہاں آپ اپنا جواب لکھتے جائیں اور جب آپ کے جوابات مکمل ہوجائیں تب ان جوابات کی نظرِ ثانی کرکے تھریڈ کو پوسٹ کردیں۔

    ویسے سوالات والی تحریر کو آپ منتخب کرکے MS WORD میں‌پیسٹ کرکے اس کے جوابات مکمل کرکے پھر اس کو کاپی کرکے تطبیقات والے سیکشن میں‌تھریڈ کے طور پر پوسٹ کرسکتے ہیں ۔
    اللہ آپ کو کامیابی نصیب فرمائے (آمین)
     
  3. اسداللہ

    اسداللہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2008
    پیغامات:
    239
  4. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  5. گل خان

    گل خان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    517
    جزاک اللہ ۔۔بہت عمدہ کام شروع کیا ہے---------
     
  6. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  7. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
    سسٹر mahajawad1
    اللہ آپ کو اس کا بہتر بدلہ نصیب فرمائے ، آپ کے جوابات والا تھریڈ ملاحظہ کرلیا ہے ۔ آپ کا بہت شکریہ
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں