سوچنے سمجھنے کی باتیں :: افتخار اجمل بھوپال

sjk نے 'ادبی مجلس' میں ‏فروری 15, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    بہت عمدہ۔ جاری رکھیں ایس جے کے۔:00001:
     
  2. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    روپیہ سب کچھ ہے

    “بس جی ۔ روپیہ ہونا چاہیئے”
    “روپے کے بغیر زندگی مشکل ہے”
    “روپے کو روپیہ کھینچتا ہے”
    “روپیہ ہو تو سب کام ہو جاتے ہیں” ۔ وغیرہ وغیرہ

    یہ سب کج فہمی یا کم عقلی ہے ۔ اگر ایسا ہوتا تو مالدار ہمیشہ مالدار اور بے مایہ ہمیشہ بے مایہ رہتا

    حقیقت يہ ہے کہ طاقت روپیہ نہیں ہے بلکہ اصل طاقت انسان کے اندر ہوتی ہے

    روپے سے بہترین بستر تو خریدا جا سکتا ہے مگر نیند نہیں
    روپے سے کسی کی زبان تو خریدی جا سکتی ہے مگر دل نہیں
    روپے سے جسم تو خریدا جا سکتا ہے مگر محبت نہیں
    روپے سے ایئر کنڈیشنر تو خریدا جا سکتا ہے مگر دل کی ٹھنڈک نہیں
    روپے سے مقویات تو خریدی جا سکتی ہیں مگر صحت نہیں
    ساری دنیا کی دولت لگا کر بھی دل کا اطمینان نہیں خریدا جا سکتا

    روپے کا ایک کارِ منصبی ایسا ہے جو انسان کو بہت کچھ دے جاتا ہے
    وہ ہے خود غرضی سے باہر نکل کر روپے کا ضروتمندوں پر استعمال

    اللہ ہمیں اپنی دولت کے درست استعمال کی توفیق عطا فرمائے
    افتخار اجمل بھوپال
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    ہمارے یہاں تو روپے پیسے کے دیوانے اخلاقیات کے لیکچر کے جواب میں یہ نعرہ لگاتے ہیں
    باپ بــڑا نہ بھــیّــا
    سب سے بڑا روپیّہ
     
  4. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ وقت​

    میں کچھ عرصہ سے سوچ رہا تھا کہ اس عنوان کے تحت ساری زندگی میرے مشاہدہ میں آنے والی ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں لکھوں جو قابل غور و عمل ہوتی ہیں لیکن ان پر عام طور پر غور نہیں کیا جاتا یا انہیں کوئی اہمیت نہیں دی جاتی ۔ وجہ یہ ہے کہ بڑی باتوں پر تو عام طور پر آدمی نظر رکھتا ہے لیکن کسی کو تکلیف پہنچتی ہے یا کوئی ناکامی ہوتی ہے وہ انہی چھوٹی چھوٹی باتوں پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ زمانہ کے ساتھ چلنے والے کئی لطیفے ۔ محاورے یا قول بھی آدمی کی رہنمائی کر سکتے ہیں ۔ اسی طرح کسی چرند ۔ پرند یا زمین پر رینگنے والے کیڑے کی کوئی حرکت بھی بڑی سبق آموز ہو سکتی ہے

    ایک بادشاہ نے اپنی انگوٹھی اُتار کر اپنے وزیر کو دی اور کہا “اس پر ایسا فقرہ لکھوا دو کہ اگر میں بہت خوش ہوں تو دیکھ کر غمگین ہو جاؤں اور غمگین ہوں تو دیکھ کر خوش ہو جاؤں”

    وزیر نے لکھوا دیا ” وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا”

    افتخار اجمل بھوپال
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,757
    Sjkسسٹر یہ بات جو آپ نے شیئر کی میں‌اس کے لیے ایک تھریڈ لکھ رہا تھا مگر آپ نے بات مجھ سے پہلے ہی شیئر کر دی اس لیے میرا تھریڈ لکھنے کا مقصد ہی ختم ہو گیا لیکن بادشاہ کے وزیر نے جو بات لکھ کر دی دیکھا جائے تو اس میں بہت بڑی بات ہے
     
  6. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    زندگی

    اُستاذ سخت ہوتے ہیں لیکن زندگی اُستاذ سے زیادہ سخت ہوتی ہے

    اُستاذ سبق دے کے امتحان لیتا ہے

    اور

    زندگی امتحان لے کر سبق دیتی ہے۔
     
  7. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,757
  8. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    ایک خاموش پیغام

    ایک دن ایک عالِم بازار میں بیٹھا ہوا تھا ۔کہ ایک بادشاہ کا گزر ہوا
    بادشاہ نے عالِم سے پوچھا “حضرت کیا کر رہے ہیں؟”
    عالِم نے کہا “بندوں کی اللہ سے صلح کروا رہا ہوں ۔ اللہ تو مان رہا ہے پر بندے نہیں مانتے”

    کچھ دنوں بعد بادشاہ کا گزر قبرستان کے پاس سے ہوا تو دیکھا کہ وہی عالِم قبرستان میں بیٹھا ہے
    بادشاہ نے عالِم سے پوچھا “حضرت کیا کر رہے ہیں؟”
    عالم نے کہا “بندوں کی اللہ سے صلح کروا رہا ہوں ۔ بندے تو مان رہے ہیں پر اللہ نہیں مان رہا “​
     
  9. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    زبردست باتیں ہیں
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    یہ بات عجیب سی ہے ۔
     
  11. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ عادت​

    ایک کچھوا دریا میں تیر رہا تھا کہ اسے “بچاؤ بچاؤ” کی آواز آئی ۔ اُس نے دیکھا کہ ایک بچھو ڈُبکیاں کھاتا بہتا جا رہا ہے ۔ کچھوے نے بڑھ کر اُسے اپنی پیٹھ پر اُٹھا لیا اور دریا کے کنارے کی طرف تیرنے لگا ۔ لمحے بعد کچھوے کو ٹُک ٹُک کی آواز آئی تو پوچھا “یہ میری کمر پر کیا مار رہے ہو ؟” بچھو نے کہا “ڈنک مارنا میری عادت ہے”۔ کچھوے نے کہہ کر”اور میری عادت ڈُبکی لگانا ہے” ڈُبکی لگائی اور بچھو ڈوب گیا

    شیخ سعدی


    افتخار اجمل بھوپال
     
  12. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ اعلٰی معیار

    جو محنت کرتا ہے ۔ وہ کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے
    جو دیانتداری کرتا ہے ۔ وہ قابلِ اعتماد بنتا ہے
    جو اچھائی کرتا ہے ۔ وہ مقبول ہوتا ہے
    جو درگذر کرتا ہے ۔ وہ موافقت حاصل کرتا ہے
    جو عاجزی اختیار کرتا ہے ۔ وہ بڑھائی پاتا ہے
    جو استقامت یا استقلال اختیار کرتا ہے ۔ وہ قناعت و اطمینان پاتا ہے
    جو اللہ پر ایمان یا یقین رکھتا ہے ۔ وہ سب کچھ پا لیتا ہے

    چنے بوئیں گے تو گندم نہیں کاٹ سکتے
    نہ ہی تھور بیجیں تو گلاب اُگتا ہے
    جو زندگی کو دیں گے وہی زندگی لوٹائے گی
    اسلئے وہی کریں جس کے نتیجہ میں بعد میں پریشانی یا پشیمانی نہ ہو​

    افتخار اجمل بھوپال
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    بہت خوب ۔
     
  14. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ خوشیوں کا راز​

    چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی جو حاصل ہو ۔ اس کیلئے شکرگذار ہونا چاہیئے

    جہاں کہیں بھی ہوں جو کچھ بھی کر سکیں جتنا بھی ہو سکے دوسرے کی مدد کرنا چاہيئے

    جن اشیاء کو حق سمجھتے ہیں اُن کیلئے دراصل شکرگذار ہونا چاہیئے

    آدمی کی اصل دولت یہ ہے کہ اُس نے آخرت کیلئے کیا کیا ہے ؟

    اللہ بہترین نعمت اُسے دیتا ہے جو اپنی مرضی پر اللہ کی مرضی کو ترجیح دیتا ہے
     
  15. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  16. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422
  17. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    بہت خوب
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    بالكل درست ۔
     
  19. یاسمین

    یاسمین -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2009
    پیغامات:
    385
    جزاک اللہ خیرا،بلکل صحیح ،اللہ آپ کے علم اور عمل میں اور برکت عطا فرمائے آمین
     
  20. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    گناہ کی تعريف​

    عام طور پر يہی سمجھا جاتا ہے کہ اللہ کی نافرمانی گناہ ہوتی ہے ۔ پچھلے دنوں عذرا شفيع صاحبہ پروفيسر گورنمنٹ کالج برائے خواتين ۔ اوکاڑہ کی لکھی گناہ کی تعريف نظر پڑی تو پسند آئی

    انسان کا اپنے رب کی اطاعت اور فرماں برداری ميں قدرت و استطاعت کے باوجود کوتاہی کرنا
    اور
    اس کی رضا حاصل کرنے ميں جان بوجھ کر قصور دکھانا گناہ کہلاتا ہے
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں