’جناح خاندان کی مدد کی جائے

کارتوس خان نے 'دیس پردیس' میں ‏اگست 16, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    ’جناح خاندان کی مدد کی جائے‘​

    پاکستان کی وفاقی حکومت نے سندھ کی صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی نواسی خورشید بیگم اور ان کے اہل خانہ کے معاشی حالات بہتر بنانے میں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

    یہ بات پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نے بدھ کے روز سینیٹ کے اجلاس میں حزبِ اختلاف کے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں ایوان کو بتائی۔

    سینیٹر انور بیگ نے اپنے نوٹس میں ایوان کی توجہ ایک ہفتہ قبل اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی جانب دلوائی جس میں کہا گیا تھا کہ قائد کی پہلی شادی سے ان کی نواسی خورشید بیگم کراچی کے علاقے بلوچ پاڑہ میں انتہائی نامساعد حالات میں زندگی بسر کر رہی ہیں۔

    سینیٹر انور بیگ نے کہا کہ بانیِ پاکستان کے اہل خانہ کے ان حالات کے بارے میں جان کر ان کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ وزیرِ اعظم کی شیو کے سامان کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے تیس لاکھ روپے کی لاگت سے خصوصی مشین حال ہی میں درآمد کی گئی ہے اور دوسری جانب قائد کے اہل خانہ کے پاس ہسپتال جانے کا ٹیکسی کا کرایہ تک نہیں ہے اور حکومت ان کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔

    وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نے کہا کہ اس خبر کی اشاعت کے بعد پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کی حکومت کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ بانیِ پاکستان کے اہلِ خانہ سے رابطہ کرکے ان کی ضروریات معلوم کی جائیں اور انہیں پورا کرنے کے اقدامات کیے جائیں
     
  2. chaudry

    chaudry محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 6, 2007
    پیغامات:
    1,372
    اس ملک میں کسی کی کوئی اہمیت نہی ہے دوست
     
  3. راسخ

    راسخ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 27, 2007
    پیغامات:
    59
    غفلت بیزاری بے حسی
    یہ ہمارے سیاستدانوں کا شعار ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    اف۔۔۔۔۔۔
     
  5. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    بھائی جب اپنے بانی کو انہوں نے خود مار دیا تو ان کی نسل کو کیا خاک جینے دیں گے یہ وڈیرہ شاھی سسٹم۔ ۔ ۔ ۔؟!
    اللہ ہی ان کو ھدایت دے۔ آمین
     
  6. ARHAM

    ARHAM -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 7, 2007
    پیغامات:
    208
    السلام علیکم!
    حکومت تو واقعی بے حس ہے۔۔
    لیکن ہمیں حکومت کی طرف دیکھنے کے بجائے یہ سوچنا چاہیے کہ ہمارا بھی کچھ فرض بنتا ہے۔۔؟
    ان کا قائد اعظم کی فیملی سے تعلق ہے تو سب کو ان کی مفلوک الحالی اور بے کسی کا احساس ہے ۔۔۔۔ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو سفید پوشی کی وجہ سے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ۔۔۔
    ہمیں ان لوگوں ڈھونڈ کر ان کی بھی مدد کرنی چاہیے ۔۔۔
    حکومتیں تو ہیں ہی بے حس یہ کہیں مسلمانوں کو بیچ کر اپنی جیبیں ڈالروں سے بھرتی ہیں اور کہیں ان لوگوں کو لاکھوں ڈالروں کے تحائف سے نوازتی ہیں جو بدلے میں مسلمانوں پر راکٹ اور بم گرا کر لاشوں کے تحفے دیتے ہیں ۔
    اللہ ہم تمام کو غریبوں اور ناداروں کا ہمدرد اور غمگسار بنائے ۔۔ اور امت مسلمہ کو متحد کرے ۔۔۔۔آمین
     
  7. AATISH.MALIK

    AATISH.MALIK -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    792
    اللہ ہی ان کو ھدایت دے۔ آمین
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم!
    قائد کی کونسی نواسی ھیں پتا نہیں؟
    لیکن میری معلومات کے مطابق قائد اپنی ایک بیٹی کے ساتھ تعلق ختم کر دیا تھا کیونکہ اس نے ایک مجوسی سے شادی کی تھی-ان کی اولاد اسوقت انڈیا کے شہر بمبئی میں بڑے عیش وعشرت سے رہتے ھیں-ایک بڑی کمپنی کے مالک ھیں-
    صرف قائد کی نواسی کی حالات کو صحیح کرنے سے پاکستان بنانے کا مقصد حاصل ھو جائے گا-اور بھی تو بہت سے پاکستانی غریبی کی زندگی گزار رہے ھیں ان کا کیا بنے گا؟
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں