فقہ و حدیث (ایک جائزہ) - copy

منہج سلف نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏جنوری 14, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    اصل تھریڈ : یہاں

    السلام علیکم!
    آج میں آپ کے سامنے ایک سلسلہ شروع کرتا ہوں جس کا عنوان ہے "فقہ حنفیہ بمقابلہ حدیث نبوی ۖ"۔
    اس میں مکمل 100 فقہی مسائل بمقابلہ 100 حدیث نبوی ۖ درج ہیں اور آج آپ کے سامنے ہیں۔
    میں ان مسائل کو ایک ایک کرکے ہر روز پیش کروں گا۔ ان شاءاللہ
    یہ مسائل ایک کتاب کی شکل میں ترتیب دیے گئے ہیں اور اس کتاب کے مصنف: معروف عالم دین شیخ العرب و عجم، محدث عصر علامہ سید بدیع الدین شاہ راشدی السندھی رحم اللہ علیہ ہیں۔
    تو لیجیے جناب اب آپ کے سامنے ہے پہلا مسئلا فقہ حنفیہ اور اس کا رد حدیث نبوی ۖ۔
    امید ہے یہ سلسلہ آپ کو پسند آئے گا۔ ان شاءاللہ
    والسلا م علیکم
     
    Last edited by a moderator: ‏اگست 11, 2009
  2. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم!
    آج میں نے اللہ کے فضل و کرم سے اس سلسلے کو اختتام پذیر کردیا۔
    مجھے امید ہے کہ آپ حضرات اس سلسلے سے بہت کچھ فائدہ حاصل کریں گے۔ ان شاءاللہ
    اللہ ہر مسلمان کو قرآن و حدیث کو صحیح معنی میں سمجھنے کی توفیق عطا فرما‏ئے۔ آمین
    والسلام علیکم
     
  3. Abu Abdullah

    Abu Abdullah -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    934
    السلام علیکم!

    جزاک اللہ بھائی۔

    اگر یہ پی ڈی یف فارمیٹ میی کتابوں کے سیکشن میی اپلوڈ کردی جاے تو بہت فایدہ ہوگا انشااللہ

    امید ہے بہت جلد اس سلسلہ میی عملی قدم اٹھایا جایگا؟

    جزاک اللہ خیر
    آپکا دینی بھائی ابو عبداللہ
     
  4. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    جزاک اللہ بھائی۔
     
  5. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم ابو عبداللہ بھائی!
    جی بلکل میں اس پہ کام شروع کردوں گا اور آپ کی خدمت میں بھی پیش کردوں گا۔ان شاءاللہ
    دعا کیجیے گا۔
    والسلام علیکم
     
  6. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    مزید کےلیے انتظار ہے ۔ شکریہ ۔
     
  7. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم بھائیو!
    میں آج سے ہی اس پر کام شروع کرتا ہوں۔ ان شاءاللہ
    اور جیسے ہی وہ پی ڈی ایف میں اپ لوڈ ہوجائے گا میں اس کا لنک آپ کودے دوں گا۔ ان شاءاللہ
    والسلام علیکم
     
  8. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    جہالت اورلاعلمی کی کوئی حد ہونی چاہئے۔
    ہدایہ فقہ حنفی کی ایک مشہور کتاب ہے۔جس میں عموماتمام مسالک کوبیان کیاگیاہے اوراس کے دلائل بھی بیان کئے گئے ہیں۔
    آپ نے ترتیب وارکچھ مسائل ایسے بیان کردئے اورایک طرف حدیث رسول اورایک طرف فقہ حنفی کاتضاد بیان کرکے یہ تاثردینے کی کوشش کی کہ فقہ حنفی احادیث کے مخالف ہے۔ اگر مطالعہ وسیع کرنا چاہتے ہوں اورفقہ حنفی کے احادیثی دلائل کی واقفیت چاہئے تو امام طحاوی کی معانی الاآثار ،امام زیلعی کی نصب الرایہ جو ہدایہ کی احادیث کی تخریج پر مبنی ہے اوراحکام کے احادیث کی سب سے مستند اوروسیع کتاب شمار کی جاتی ہے۔ یااس دور آخر میں علامہ نیموی کی آثارالسنن اورمولانا ظفراحمد تھانوی کی اعلائ السنن کا مطالعہ کرلیں۔
    لایجرمنکم شنآن قوم علی ان لاتعدلوا اعدلوا ھواقرب للتقویٰ
     
  9. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    ذرا ایمان سے کہنا عتیق بھائی کبھی ہدایہ پڑھی بھی ہے یا محض دوسروں کی تقلید کرتے ہوئے ہدایہ سے بدگمانی پال رکھی ہے
     
  10. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    گھوڑے کا گوشت کھانے کا جواز

    حدیث میں گھوڑے کا گوشت کھانے کی اجازت دی گئ ہے، تو کون ہے جو جائز چیز کو مکروہ قراردے!!!
    رہی یہ بات کہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک گھوڑے کا گوشت مکروہ ہے، امام صاحب کے اس فرمان کے مطابق کہ اذا صح الحدیث فھو مذھبی۔ صحیح حدیث ہی میرا مذھب ہے، (اور تمام آئمہ رحمھم اللہ نے یہی کہا کہ اگر ہماری بات قرآن وحدیث کے خلاف ہو تو ہماری بات کو چھوڑدینا اور حدیث کو لے لینا۔)
    امام صاحب کی باتوں کو احادیث صحیحہ کے خلاف ہونے کی صورت میں چھوڑدینا ہی ہوگا۔
    ہمارے حنفی برادران امام صاحب کی اس بات کو جان لیتے تو ڈھیر ساری احادیث کوچھوڑ کر گناہ کے مرتکب نہ ہوتے۔ اللہ انہیں ہدایت دے۔
    والسلام
     
  11. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    مجھے اعتراض اسی بات پر ہے کہ ایک طرف حدیث رسول رکھاجاتاہے اوردوسری جانب فقہ حنفی سے کوئی مسئلہ اس کے خلاف نقل کرکے دکھایاجاتاہے۔آپ نے فقہ حنفی پڑھی بھی ہے؟اس مسئلے میں ائمہ احناف کے کتنے اقوال ہیں؟کون ساقول راجح ہے۔ مفتی بہ اورمختار قول جس پر فتوی دیاجاتاہے وہ کون ساہے۔بس کتاب ملی اس سے ایک حوالہ نقل کیا اورثابت کردیاکہ فقہ حنفی مکمل حدیث کے خلاف ہے۔
    میرے بھائی ۔ٹھنڈے دل سے غورکرو کیا یہ طریقہ علمی طریقہ ہے۔ کیا یہ علمی خیانت اوردھوکہ بازی نہیں ہے۔اگرآپ کو اس مسئلہ پر تحقیق چاہئے تھی کہ تو ہدایہ کی احادیث کی تخریج امام زیلعی نے نصب الرایہ میں کی ہے۔آپ وہاں دیکھتے ۔خود صاحب ہدایہ نے تمام ائمہ کے مسالک اوران کے دلائل کو ذکرکرنے کا اہتمام کیاہے۔حافظ زیلعی نے ہرمسلک کے دلائل مکمل انصاف اوردیانت داری کے ساتھ ذکر کیاہے جس کاہرایک کواعتراف ہے اوربجاکہاجاتاہے کہ تخریج احادیث کی کتب میں سب سے اعلیٰ پائے کی کتاب ہے۔شرح معانی الآثار اورمشکل الآثار امام طحاوی کی ہے اس میں دیکھتے۔ حافظ بدرالدین عینی نے ہدایہ کی جوشرح لکھی ہے اس میں غورکرتے ۔حافظ ابن ہمام نے جوہدایہ کی شرح فتح القدیر کے نام سے لکھی ہے وہاں بھی تھوڑا نظردوڑاتے ۔پھر کوئی فیصلہ کرتے ۔یہی علمی طریقہ ہے۔یہ نہیں کہ کاتا اورلے دوڑے۔
    لیکن افسوس کہ مجلس میں بہت سے بھائیوں کا یہی طریقہ ہے۔خاص طورپر جب بات فقہ حنفی یااحناف کی ہوتو ان کا’جذبہ دینی‘قابل دید ہوتاہے ۔
    کہابھی کیاجاسکتاہے جب ہرایک کوبذات خود اجتہاد کادعویٰ ہے باوجود اس کے کہ قرآن وحدیث کا ترجمہ بھی ٹھیک سے آتاہو یانہ آتاہو۔
    بہرحال ایک آیت نقل کرنے کی جسارت کررہاہوں امید ہے کہ غورکریں گے۔
    لایجرمنکم شنآن قوم علی ان لاتعدلوا اعدلوا ھواقرب للتقوی
    کسی قوم کی عداوت تمہیں اس پر آمادہ نہ کردے کہ تم اس کے بارے میں انصاف نہ کرسکو۔انصاف سے کام لو کیونکہ وہ تقویٰ کے زیادہ قریب ہے۔
     
  12. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    السلام علیکم جمشید بھائی۔
    مسئلہ یہ ہے کہ آپ غور نہیں کرتے کہ کیا پیش کیا جا رہا ہے ، کون پیش کر رہا ہے اور کیسے پیش کر رہا ہے؟
    اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ کا دوبارہ جب میں نے غور سے مطالعہ کیا تو وہاں یہ صاف لکھا ہے کہ :
    آپ نے کہا تھا کہ آپ کو مناظرے والی کتب پڑھنے کی فرصت نہیں۔ تو بھائی اگر آپ اس کتاب کو بھی کچھ ایسا ہی سمجھتے ہیں تو یہ تھریڈ ہی مت پڑھئے۔ خواہ مخواہ خون جلانے اور چلانے کا کیا فائدہ؟
    ہاں اگر آپ کو کتاب کے مواد پر اس قدر اعتراض ہے ہی تو اس کا ردّ پیش کیجئے یا کوئی ایسی کتاب کا ربط یا تفصیلات دیں جس میں راشدی صاحب کی کتاب کا "منصفانہ" جائزہ لیا گیا ہو۔

    اظہار رائے کا حق آپ کو بھی برابر حاصل ہے۔ سنجیدہ قسم کا اعتراض کرنا ہو تو ہم سب کشادہ دلی سے سننے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں لیکن کوئی بار بار بےتکے قسم کے اعتراضات اٹھا کر سدا ایک سا رونا روتا رہے تو مجھے بتائیے کہ ایسے شخص کا کیا علاج ہونا چاہئے؟
     
  13. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    مصنف نے کتاب ہی سنجیدگی سے نہیں لکھی ہے۔اگر وہ سنجیدگی سے کتاب لکھتے تو دونوں طرف کے دلائل کا جائزہ لیتے ۔
    میراسوال یہ ہے کہ کیا یہ طریقہ جومصنف نے اختیار کیاہے علمی طریقہ ہے۔
     
  14. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    کیاپیش کیاجارہاہے والی بات توصحیح ہے۔لیکن یہ جوآپ نے فرمایا کون پیش کررہاہے توکیا ہم اسے شخصیت پرستی نہ سمجھیں جس سے بچنے کی کئی مرتبہ آنجناب ’تلقین کرچکے ہیں
    میراسوال یہ ہے کہ کیاکتاب لکھنے کا یہ سنجیدہ اورعلمی طریقہ ہے۔ایساتو فقہ حنفی ہی کیا فقہ مالکی ،شافعی اورحنبلی سب کے ساتھ کیاجاسکتاہے۔پہلے پہل ہدایہ کی احادیث کی تخریج نصب الرایہ میں حافظ زیلعی کی کتاب ہی دیکھ لیتے۔یادیگر مصنفین کی کتابوں میں دیکھاجاتا۔
    کتاب لکھنے میں اس قدر عجلت کے طرفین کے دلائل کاجائزہ نہ لیاجائے۔ سوائے کتاب لکھنے کے شوقِ بیجاکے اورکیاکہاجاسکتاہے۔
     
  15. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم محترم جمشید صاحب!
    میں کوشش کرتا ہوں کہ آپ سے بے جاء بحث نہ کرو، میری عادت نہیں ہے، اتنا تو آپ کوبھی پتہ چل گیا ہوگا۔ ان شاءاللہ
    مگر آپ ہیں کہ لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے سرگرداں ہیں تو بھائی میں حاضر ہوں۔
    سب سے پہےل تو آپ نے میرے اوپر تنقید کی جو کہ بہت ہی اچھی بات ہے۔ الحمداللہ
    اور اس کا جواب باذوق بھائی نے دے دیا ہے کہ یہ میں نے نہیں لکھی۔
    دوسری بات کہ آپ یہ مت بتائيں یہ اس کی شرح کس نے لکھی ہے اور کون سی کتاب پڑھنی چاہیے یا نہیں۔
    آپ کو کیا پتہ کہ منصف نے کیا کیا پڑھا ہوگا۔
    منصف ایک ایسے علائقے کے رہنے والے تھی جہاں 99٪ حنفیوں یا راج تھا، اور آس پاس سارے حنفی علماء تھے۔
    ابھی تک انہوں نے تو ان کی کتاب کا رد نہیں کیا تو آپ کو کیا تکلیف ہے؟
    اگر تکلیف ہے یا پھر آپ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے انصاف پر مبنی تحریر نہیں لکھی تو آپ اس کا رد کیجیے یا پھر کہیں سے کررادیجیے، آپ کا شکریہ ہوگآ۔ ان شاءاللہ
    اور تیسرا یہ کہ کیا ہدایۃ کی جو چيزيں کتاب میں مصنف پیش کی ہیں وہ غلط ہیں؟
    جو حوالے دیے گئے ہیں وہ ناکافی ہیں یا غلط کوٹیشنس پر مبنی ہیں؟
    اگر ایسا ہی ہے تو آپ صحیح حوالہ اور وہ فتوای پیش کریں ہماری اصلاح کی خاطر۔
    اور رہی بات شخصیت پرستی کی تو میرے خیال میں شخصیت پرستی کے بارے میں کجھ علم حاصل کریں پھر آپ سے بات ہوگی۔
    غیر مقلدوں پر شخصیت پرستی کا طعنہ اچھا نہیں لگتا۔۔۔
    خیر اللہ نے آپ کو زبان دی ہے چاہے جیسے استعمال کریں مگر ایک بات یاد رکھیں کہ الزام تراشی یا بھتان کی اسلام میں بڑی وعید آئی ہے بھائي۔۔۔۔۔
    کیا آپ نے ہمارے دل کھول کر دیکھے ہیں یہ ہم مصنف کی شخصیت پرستی میں مبتلا ہیں؟
    باذوق نے تو آپ کو صرف یہ دکھلانے کی کوشش کی کہ یہ کتاب کس مصنف کی لکھی ہوئی یہ اس لیے کسی اور پر آپ تنقید کرنا بند کریں۔۔۔۔
    آپ لوگوں کی عادت ہے کہ جب ثبوت نہیں ہوتے تو تنقید کرکے اگلے سے بحث کھولنے کا راستہ ڈھونڈتے ہیں۔۔۔۔
    میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ کیا یہ علمی تقاضا ہے کہ کسی تحریر پر شک ہو تو بغیر ثبوت کے بحث کی جائے اور الزامات کی بوچھاڑ کی جائے۔
    دوسروں کو علمی تربیت کرنے سے پہلے آپ خود علمی تقاصے پورے کریں تو محترم ہم آپ کے ساتھ ہیں۔۔۔
    میں ویسے بھی بے جاء فضول بحث کسی سے نہیں کرتا۔
    ثبوت پیش کریں اور مصنف کی کتاب کا رد کریں تو پھر بات ہوگی وگرنہ آپ کے لیے میری دعا ہی کافی ہے کہ۔۔۔
    اللہ آپ کو ہدایت سے نوازے۔ آمین
    والسلام علیکم
     
  16. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    باوجود اس کے اتنی لمبی تحریرماشائ اللہ
     
  17. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    یہ تینوں اقتباسات ایک شخص کے ہیں۔ اوپر دو اقتباس میں وہ الزام تراشی کررہے ہیں اورتیسرے میں وہ الزام تراشی اوربہتان پر نصیحت کررہے ہیں۔ناطقہ سربگریباں اسے کیاکہئے
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں