ماہِ رمضان المبارک میں ‌روز کا معمول

اسداللہ نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏اگست 22, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اسداللہ

    اسداللہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2008
    پیغامات:
    239
    السلام علیکم مکرم اراکین
    اُمید ہے خیر و عافیت سے زندگی بسر کررہے ہوں‌گے ۔
    میری طرف سے تمام مسلم اراکین کو رمضان المبارک ماہ مبارک ہو۔
    الحمدللہ مسلم اُمت تقریباً‌دنیا کے ہر ملک میں‌ پائے جاتے ہیں ، بعض اسلامی ممالک میں‌رہائش پذیر ہیں‌اور بعض غیر اسلامی ممالک میں۔
    اور ہر ملک کے رہن سہن کے مطابق رہنا پڑتا ہے جیسا کہ یہاں مملکت عربیہ سعودیہ میں‌رمضان المبارک ماہ میں‌دن کے وقت سویا جاتا ہے اور رات کے وقت جاگا جاتا ہے اسی طرح بعض ممالک میں‌اس کے برعکس اور بعض ممالک میں‌کسی اور طریقہ سے ۔
    اردو مجلس پر اراکین دنیا کے کئی ممالک سے تشریف لاتے ہیں‌ اس لئے ان سے گزارش ہے کہ معلومات عامہ کیلئے یہ بتلائیں‌کہ عام دنوں‌سے ہٹ کر رمضان المبارک مہینے میں‌ان کا کیا شیڈول ہوتا ہے ۔

    سب سے پہلے میں‌یہاں سعودی عرب میں‌اپنے شیڈول کے بارے میں‌بتلاؤں‌گا پھر [you] آپ بھی اپنے شیڈول کے بارے میں‌یہاں بتلائیے گا ۔

    آج ماہِ رمضان المبارک کا پہلا دن ہے اور میرا معمول کچھ اس طرح ہے کہ فجر سے ایک گھنٹہ قبل سحری سے فارغ ہوجاتا ہوں‌اور پھر فجر کی اذان کا انتظار کرتا ہوں ، فجر کی نماز پڑھ کر سو جاتا ہوں ، ظہر کی اذان پر جاگ کر نماز ادا کرتا ہوں ، ظہر کے بعد کمپیوٹر اور انٹرنیٹ استعمال کرتا ہوں یہاں‌تک کہ عصر کی اذان ہوجائے گی ، عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد افطاری کی تیاری کیلئے اور کچھ اپنے گھریلو کام کے سلسلے میں‌گھر سے باہر جاؤں‌گا اور افطاری سے قبل واپس آکر مغرب کی اذان پر افطاری کروں‌گا ۔ ان شاءاللہ
    ہلکی افطاری کے فوراً بعد مغرب کی نماز ادا کرنے جاوں گا ، مغرب کی نماز کے بعد عَشاء(1) کروں گا پھر تراویح پڑھنے جانے کی تیاری شروع ہوجائے گی اور عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد صلاۃ التراویح ادا کرکے اپنے کام کی طرف روانہ ہوجاؤں‌گا ۔
    کام سے واپسی تقریباً رات دو بجے ہوگی ، پھر کچھ مطالعہ اور کچھ سماع کروں‌گا یہاں‌تک کہ سحری کا وقت ہوجائے گا ۔
    پھر وہی سحری سے فارغ ہوکر نماز فجر ادا کرکے سو جاؤں‌گا اور پھر ۔۔۔۔۔ :)

    اب [you] آپ بھی اپنے شیڈول کے بارے میں بتلانا مت بھولئے گا ۔ :00001:

    -------------------------------------------------------------
    (1) عَشاء یہاں‌عربی میں‌رات کے کھانے کو کہتے ہیں‌۔ غداء دوپہر کے کھانے کو اور فطور صبح کے ناشتے کو لیکن رمضان میں‌صرف عَشاء ہی ہوتا ہےجو کہ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد یا عشاء کی نماز کے بعد کیا جاتا ہے ۔
     
  2. اسداللہ

    اسداللہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2008
    پیغامات:
    239
    کوئی ہے ؟ :00010:
     
  3. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    اچھا سلسلہ ہے۔۔۔۔:00001:
     
  4. اسداللہ

    اسداللہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2008
    پیغامات:
    239
    کیا آپ نے بغور اسے پڑھا ہے ؟
    اگر ہاں‌تو آپ کے تبصرے کا انتظار ہے ۔
     
  5. kashifbilal

    kashifbilal -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2009
    پیغامات:
    50
    Assalam O ALaikum!

    Ramzan ka sab se bara faida ye hai ke zindagi aik khas routine par aa jati hai.
    Mera Mamool kuch iss tarha hota hai ke sehari ke baad Nimaz parh kar soo jata hoon, 9 baje uth kar ofice aur about 3 baje wapas aa kar phor soo jata hoon. Asar ki nimaz parh kar Qurabn ki tilawat aur Dua, Maghrib ke baad thori tilawat aur Taraweeh ke baad soonaa ......


    :)
    Best Regards
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں