ویب ڈیزائننگ کورس : کلاس نمبر1 : انٹرنیٹ

اسداللہ نے 'ویب ڈیزائننگ' میں ‏اگست 27, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اسداللہ

    اسداللہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2008
    پیغامات:
    239
    انٹرنیٹ​


    انٹرنیٹ کا تاریخی ارتقاء :
    یہ 1960 کی دھائی کے وسط کی بات ہے جب کمپیوٹر نیٹ ورکنگ (Computer Networking) اپنے ارتقاء کے ابتدائی مراحل میں تھی ـ اس سے پہلے ایک کمپیوٹر کی معلومات دوسرے کمپیوٹر پر منتقل کرنا صرف اور صرف اس وقت کی دستیاب کمپیوٹر ڈسک کے ذریعے ممکن تھا ـ یعنی اگر کمپیوٹرA کمپیوٹر B کو کوئی معلومات فراہم کرنا چاہتا ہے تو ہم کمپیوٹر A میں ڈسک ڈال کراس پر مطلوبہ معلومات محفوظ کریں گے ۔ اس کے بعد وہی ڈسک کمپیوٹر B میں ڈال کر اس ڈسک سے معلومات اس کمپیوٹر میں کاپی کردیں گے۔

    اس کے بعد کمپیوٹر نیٹ ورک کا نظام وجود میں آیا جس میں کمپیوٹروں کو تاروں کے ذریعے جوڑا گیا ۔ ہر کمپیوٹر جو کہ اس تاروں کے جال کا حصہ ہوتا، اس کو منفرد نام دے دیا جاتا اور وہ آپس میں نیٹ ورک کے نظام کے ذریعے پیغام رسانی اور معلومات دو طرفہ طور پر منتقل کرسکتے تھے ۔

    آرپانیٹ (Arpanet) کا قیام :
    1960ء کی دہائی کے آخر میں امریکہ کے محکمہ دفاع کے ادارے ایڈوانس ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی (Advanced Research Projects Agency) نے محکمہ دفاع کے اندرونی مواصلاتی نظام کو کمپیوٹروں کے جال کے ذریعے انجام دینا شروع کیا ۔ کمپیوٹروں کے اس جال (Network) کو Arpanet کہا گیا ۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے کیلیفورنیا یونیورسٹی (لاس اینجلس) ، کیلیفورنیا یونیورسٹی (سانت باربرا) ، سٹینڈ فورڈ یونیورسٹی اور اوتاہ یونیورسٹی (سالٹ لیک سٹی) کو نیٹ ورک کے تکنیک پیکٹ سوئچنگ (Packet Switching) کے تحت آپس میں جوڑا گیا ۔

    1972ء تک Arpanet کے تحت 40 کے قریب چھوٹے بڑے کمپیوٹر نیٹ ورک آپس میں جڑ چکے تھے ۔ 1970ء کی دہائی کے آخر تک Arpanet کا دائرہ عمل اتنا پھیل چکا تھا کہ پیکٹ سوئچنگ نوڈز کا طریقہ کار کو ٹی سی پی / آئی پی (TCP/IP) سے بدل دیا گیا جو کہ ابھی تک رائج عمل ہے ۔ جس میں معلومات یا ڈیٹا خود مختار پیکٹوں کی شکل میں ایک کمپیوٹر سے روانہ کردیا جاتا ۔ ہر پیکٹ میں ڈیٹا کے ساتھ بھیجنے والے کمپیوٹر کا پتہ ، وصول کنندہ کمپیوٹر کا پتہ اور پیک نمبر وغیرہ شامل ہوتا ہے ۔

    کمپیوٹر کے اس جال میں مزے کی بات یہ تھی کہ تمام کمپیوٹر برابر کی سطح پر ایک دوسرے سے مواصلاتی رابطہ رکھے ہوئے تھے ۔ اگر کوئی کمپیوٹر بند بھی ہوجاتا تو بقیہ کمپیوٹروں کا آپسی رابطہ منقطع نہ ہوتا ۔ انٹرنیٹ سے مسلسل (24 گھنٹے) منسلک رہنے والے کمپیوٹروں کو سائٹ کا نام دے دیا گیا ۔

    1970ء کی دہائی کے آخر تک برقی خطوط نگاری(Email) اور کمپیوٹر کے ذریعے فائلوں کا تبادلہ (FTP) بڑے زور و شور سے جاری تھا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کے فوائد کی وجہ سے اِس کا استعمال بڑھتا گیا اِسی طرح کے کام کرنے کے طریقہ کار میں بھی جدت آتی چلی گئی ۔
    ایک یونیورسٹی کے نیٹ ورک سے جڑے کمپیوٹر تو خود مختاروں کے ذریعے آپس میں جڑ جائیں گے لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کہ ایک شہر کے کمپیوٹر دوسرے شہر کے کمپیوٹر سے کس طرح رابطہ کریں گے؟ اب اتنی لمبی لمبی تاروں کی وائرنگ کرنا ممکن نہیں تھا چنانچہ کمپیوٹر دانوں نے اِنٹرنیٹ کو ٹیلی فون کی موجود وائرنگ کے نظام کو کمپیوٹر کے آپسی رابطے کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا ۔ بعد میں بین الاقوامی رابطے کیلئے مواصلاتی سیاروں کے نظام کو بروئے کار لایا گیا ۔

    جاری ہے ۔۔۔​
     
  2. اسداللہ

    اسداللہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2008
    پیغامات:
    239
    انٹرنیٹ :
    جیسے ہی Arpanet نے اپنا دائرہ کار دوسرے ممالک تک پھیلانا شروع کیا تو اس نظام کو انٹرنیشنل نیٹ ورک کہنا شروع کردیا جو کہ بعد میں مختصراً اِنٹرنیٹ کہلانے لگا جس میں اِنٹر کا لفظ اِنٹرنیشنل (International) سے اور نیٹ کا لفظ نیٹ ورک(Network) سے لیا ہے۔
    پہلے پہل کمپیوٹروں کے اس جال (Internet) میں صرف تعلیمی اور حکومتی اِدارے شامل تھے لیکن آہستہ آہستہ اس میں کاروباری ، صنعتی ، پیشہ ور اور عام لوگوں نے اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ۔ جس کے نتیجے میں آج کروڑوں کے قریب افراد بالواسطہ یا بلا واسطہ انٹرنیٹ سے منسلک ہیں جبکہ ان کی تعداد میں ہر سال 300 فیصد اضافہ ہورہا ہے ۔
    یہ تو تھی وہ مختصر سی تاریخ جو ہم نے انٹرنیٹ کے حوالے سے آپ کے سامنے پیش کی تاکہ ہماری بقیہ بات کو سمجھنے میں آسانی ہو ۔ ابھی بہت سی باتیں وضاحت طلب ہیں اور بہت سی باتوں کی تفصیل بیان کرنی ہے ۔

    انٹرنیٹ کی تعریف :
    انٹرنیٹ کی باقاعدہ سے تعریف آپ یوں کرسکتے ہیں کہ
    "انٹرنیٹ کمپیوٹروں کا ایک ایسا بین الاقوامی جال (Network) ہے جو آپس میں ٹیلی فون لائنوں کے ذریعے ایک مخصوص طریقہ کار (TCP/IP) کے تحت جڑے ہوئے ہیں ۔ یہ جال لوگوں کو انٹرنیٹ کے کمپیوٹرز کے اندر محفوظ معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے ۔

    سائٹس :
    انٹرنیٹ سے منسلک رہنے والے کمپیوٹرز کو سائٹس(Sites) کہتے ہیں ۔ ان کمپیوٹروں کی خوبی یہ ہوتی ہے یہ کبھی بند نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کا رابطہ دوسرے کمپیوٹرز سے منقطع ہوتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں جو کمپیوٹر 24 گھنٹے انٹرنیٹ سے منسلک رہ کر کوئی نہ کوئی سروس فراہم کرے اسے سائٹ کہتے ہیں ۔ مثال کے طور پر اگر وہ کمپیوٹر ورلڈ پیجز دکھا رہا ہے تو ہم اسے ویب سائٹ کہیں گے ۔
    یہ تمام کمپیوٹرز TCP/IP کے طریقہ کار کے مطابق ان کمپیوٹرز کا باہمی رابطہ برابری کی بنیاد پر ہے ۔
    یعنی نہ تو کوئی کمپیوٹر آفیسر کا کردار ادا کررہا ہے اور نہ ہی کوئی ماتحت کا ۔ جیسا کہ عام طور پر کمپیوٹر نیٹ ورک میں ہوتا ہے ۔

    انٹرنیٹ کوئی مادی شے نہیں :
    انٹرنیٹ کوئی پروگرام نہیں ۔ کوئی ہارڈوئیر (Hardware) کی شے نہیں ۔ کوئی سافٹ وئیر (Software) نہیں اور نہ ہی کوئی کمپیوٹر ہے ۔ درحقیقت یہ کمپیوٹرز کا کمپیوٹرز کے ساتھ رابطہ ہے جس کے ذریعے لوگ معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں ۔ یہ معلومات ایک برقی خط بھی ہوسکتا ہے اور کمپیوٹر کا پروگرام بھی ۔
    جب ہم کہتے ہیں کہ کمپیوٹر پر یہ معلومات میسر ہیں تو اس سے مراد یہ ہے کہ انٹرنیٹ سے منسلک کسی کمپیوٹر میں یہ معلومات محفوظ ہیں ۔ ان معلومات میں حکومتی دستاویزات ، سائنسی تحقیق ، کاروباری اداروں کا تعارف و خدمات کی تفصیل وغیرہ شامل ہوسکتی ہیں ۔ غرض کے دنیا کی ہر صنعت و شعبہ پر مشتمل معلومات انٹرنیٹ پر میسر ہیں ۔

    انٹرنیٹ کون چلاتا ہے ؟
    چونکہ انٹرنیٹ کا کام کرنے کا طریقہ کار اتنا ڈھیلا ڈھالا اور سادہ ہے کہ نہ تو کوئی انٹرنیٹ کی ملکیت رکھتا ہے اور نہ ہی اس کو چلاتا ہے بلکہ یہ سراسر انسانی اخلاقیات پر انحصار کرتا ہے ۔ انٹرنیٹ سے منسلک ہر کمپیوٹر اپنے حصے کا کام خود کرنے کا ذمہ دار ہے ۔ فرض کریں کہ آپ انٹرنیٹ پر کچھ معلومات مانگتے ہیں اور وہ معلومات دئیے گئے کمپیوٹر سے مل نہیں رہی ہیں تو اس کا ذمہ دار آپ انٹرنیٹ کو نہیں ٹھہرا سکتے بلکہ اس کا ذمہ دار اس کمپیوٹر کا منتظم ہے جس کے ذمہ اس مخصوص کمپیوٹر کی دیکھ بھال ہے ۔

    انٹرنیٹ کے اجزاء :
    کمپیوٹروں کے اس عالمی رابطے انٹرنیٹ کو ہم بہت سارے مقاصد کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ان میں سے چند مندرجہ زیل ہیں۔ اول الذکر اجزاء کا جائزہ تفصیلاً جبکہ مؤخر الذکر اجزاء کا سرسری طور پر جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ بہت سے جدید اجزاء ہیں جن کا تذکرہ ہم آگے چل کر کریں گے۔
    1۔ ای میل (E mail)
    2۔ نیوزگروپس (News Groups)
    3۔ ورلڈ وائیڈ ویب یاWWW (World Wide Web)
    4۔ فائل ٹرانسفر پروٹوکول یا file Transfer Protocol)FTP
    5۔ انٹرنیٹ ریلے چیت یاIRC Internet Relay Chat
    6۔ انٹرنیٹ فیکس (Internet Fax)
    7۔ ویڈیو کا نفرنسنگ (Video Conferencing)
    8۔ انٹرنیٹ فون (Internet Phone)
    9۔ ویب ای میل (web Based E-Mail)

    سائٹس :
    انٹرنیٹ سے مسلسل (24گھنٹے) منسلک رہنے والے کمپیوٹروں کو سائٹس کا نام دے دیا گیا۔ ہر کمپیوٹر کا ایک تیکنیکی نام ہوتا ہے جو کہ انٹرنیٹ کے حوالے سے اس کی ایک منفرد پہچان سمجھا جاتا ہے۔ اس نام کے سےآپ اس کمپیوٹر کا نام، اس کی نوعیت، ملک کی پہچان اور اس کی خدمات کا اندازہ کر سکتے ہیں۔
    مثال کے طور پر :
    www.brain.net.pk
    ftp.brain.net.pak
    stmp.brain.net.pak

    خدمات :
    کسی بھی سائٹ کا پہلا حصہ اس کی خدمات کے بارے میں بتاتا ہے۔ مثلا www۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ ورلڈ وائیڈ ویب کی سروس ہے۔ اس طرح کی دوسری خدمات میں فائل ٹرانسفر پروٹوکول (ftp) گوفرgopher وغیرہ ہوسکتی ہیں۔

    کمپنی کا نام :
    خدمات کے نام کے بعد اس سائٹ کا اپنا نام آتا ہے جو عام طور پر اس سائٹ کی ملکیت رکھنے والے ادارے کا نام ہوتا ہے۔ جیسا کہ brain کا لفظ Brain Net کی کمپنی کو ظاہر کررہا ہے۔

    سائٹ کی قسم :
    کسی بھی سائٹ کے نام کا تیسرا حصہ اس سائٹ کی ملکیت رکھتے والے ادارے کی قسم یا نوعیت کو ظاہر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی قسم com ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ سائٹ ایک ایسے ادارے کی ہے جو کمرشل یا کاروباری ہے۔ اس کے علاوہ مندرجہ زیل اقسام ہو سکتی ہیں۔
    کاروباری ویب سائٹس com
    نیٹ ورک رکھنے والی ویب سائٹ net
    ملٹری یا فوجی اداروں کی ویب سائٹ mil
    گورنمنٹ یا حکومتی اداروں کی ویب سائٹ gov
    تعلیمی اداروں یا یونیورسٹیوں کی ویب سائٹ edu
    فلاحی اداروں‌کی یا غیر ربحی تنظیموں کی ویب سائٹ org

    ملک کا کوڈ :
    پچھلے کچھ سالوں سے ویب سائٹس کے نام کے ساتھ اس سائٹ رکھنے والی کمپنی کے ملک کا کوڈ بھی شامل کیا جانے لگا ہے۔ مثال کے طور پر پاکستان کا کوڈ pk ہے۔ اسی طرح برطانیہ یا یونائٹیڈ کنگڈم کا کوڈ uk ، جاپان کا jp ، انڈیا کا in اور سعودی عرب کا sa ہے۔
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    السلام علیکم!

    ما شاء اللہ بہت خوب! بہت عمدہ طریقے سے آپ نے ویب ڈویلپنگ کورس کا آغاز کیا ہے، میری طرف سے مبارکباد قبول فرمائیں، اللہ آپ کو اس کا بہترین اجر دے اور آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے اور اردو مجلس کو اس سے مستفید ہونے کا موقع عطا کرے۔

    اگلی قسط کا شدت سے انتظار رہے گا۔

    والسلام
     
  4. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    اسدا للہ بھائی بہت خوب۔۔۔۔۔۔
    شکریہ
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    بہت خوب اسد اللہ بھائی کیپ اِٹ اَپ بھائی
     
  6. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    شاباس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت اچھے ۔

    اس کورس کے متعلق بحث یا سوال وغیرہ کے لیے ایک الگ تھریڈ قائم کیا جائے ۔
     
  7. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    میرا سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ اس انٹرنیٹ کا مین کمپیوٹر کہاں پر ہے ؟
    جس طرح ایک نیٹ کیفے میں کئ کمپیوٹر لیکن ایک مین کمپیوٹر ہوتا ہے جو کہ سرور کہلاتا ہے یا پھر بعض جگہوں میں دو سرورز ہوتے ہیں‌۔
     
  8. alihassan

    alihassan -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 7, 2009
    پیغامات:
    24
    ماشااللہ بہت خوبصورت انداز ہے کلاس کا
     
  9. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    السلام علیکم
    اسدا للہ بھائی بہت بہت بہت مبارک ہو اس کاوش پر۔
    اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آپ کی ہر نئی کلاس کا شدت پسندی سے انتظار ہے۔
    جزاک اللہ خیرا
     
  10. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    اچھا سلسلہ ہے۔ ابتدائی تعارف مکمل ہونے کے بعد کیا ایچ ٹی ایم ایل سے آغاز کیا جائے گا؟
     
  11. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    اگلی کلاس کا شدت سے انتظار ہو رہا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔:00002:
    شکریہ
     
  12. ابو محمد

    ابو محمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 24, 2008
    پیغامات:
    132
    انتظار جاری و ساری ہے استاد جی
     
  13. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,412
    اسد اللہ بھایی

    ہم سب نئے پوسٹ کا انتظار کر رہے ہیں
     
  14. abuzakwan

    abuzakwan -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 28, 2009
    پیغامات:
    26
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    شکریہ
     
  15. یاسر عمران مرزا

    یاسر عمران مرزا -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 15, 2010
    پیغامات:
    205
    بہت عمدہ اور مفید اور معلوماتی ٹیوٹوریل ہے۔ شئرنگ کا شکریہ
    جزاک اللہ
     
  16. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    انٹرنیٹ کے تعلق سے بہت زبردست معلومات ہیں۔۔جزاک اللہ خیرا۔
     
  17. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    معلومات دینے کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں