ویب ڈیزائننگ کورس : کلاس نمبر2 : مختلف ویب براؤزر

اسداللہ نے 'ویب ڈیزائننگ' میں ‏ستمبر 7, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اسداللہ

    اسداللہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2008
    پیغامات:
    239
    مختلف ویب براؤزر​


    اس کلاس میں آپ مختلف ویب براؤزر کے بارے میں پڑھیں گے اور اس کے علاوہ آپ اس کلاس میں یہ پڑھیں گے کہ یہ ویب براوزر HTML ڈاکومنٹس کو کس طرح سمجھتے ہیں اور کیا نتائج ظاہر ہوتے ہیں ۔

    ویب براؤزر کی ضرورت :
    ہمیں ویب براؤزر کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے ؟ اس سوال کا سادہ اور مختصر جواب یہ ہے کہ ہمیں ویب سے حاصل کئے جانے والے ڈیٹا کو پڑھنے کیلئے ویب براوزر کی ضرورت ہوتی ہے ـ اس کا مطلب یہ ہے کہ ورلڈ وائیڈ ویب پر وسیع پیمانے پر انفارمیشن یا معلومات حاصل کرنے کیلئے آپ کو ایک کمپیوٹر پروگرام کی ضرورت ہوتی ہے جسے عام طور پر ویب براوزر کہا جاتا ہے ۔
    یقینا آپ پہلے ہی ویب تک رسائی حاصل کرنے کے بارے میں کچھ نہ کچھ جانتے ہوں گے ، اس کورس میں آپ HTML لینگویج کے بارے میں پڑھیں گےجو کہ ویب کے دل کی حیثیت رکھتی ہے ، کیونکہ زیادہ تر ویب پیجز اسی لینگویج کی مدد سے تیار کئے جاتے ہیں ، آئیے دیکھتے ہیں کہ جب آپ کسی ہائپرلنک پر کلک کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے ؟

    1. آپ کا براوزر HTML لینگوئج میں لکھی گئی ڈاکومنٹ کو پڑھتا ہے ، اس کے اندر لکھے گئے مارک اپ کوڈز کا ترجمہ کرتا ہے اور اس کے بعد اسے سکرین پر ظاہر کرتا ہے ۔
    2. جب آپ کسی ہائپرلنک پر کلک کرتے ہیں تو آپ کا براوزر ڈاکومنٹ کیلئے یا اس HTML ہائپرلنک میں متعین کی گئی ہدایات پر عمل کرنے کیلئے ویب سرور کو ایک نیٹ ورک Request یعنی درخواست بھیجتا ہے ، ایسا کرنے کیلئے آپ کا ویب براوزر HTTP پروٹوکول (Protocol) کو استعمال کرتا ہے ـ یہ پروٹوکول ترسیل کا ایک طریقہ ہے جو کہ پوری دُنیا میں ویب کے ڈیٹا کی منتقلی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
    3. اس درخواست کے نتیجے میں ویب سرور ڈاکومنٹ یا آپ کا مطلوبہ ڈیٹا بھیجتا ہےـ اس کام کو سر انجام دینے کیلئے ویب سرور بھی HTTP پروٹوکول کو ہی استعمال کرتا ہے ۔
    4. اس کے بعد آپ کے براوزر کا پروگرام ان معلومات میں لکھے ڈیٹا اور ٹیگز کو پڑھتا ہے اور ان کا ترجمہ کرتا ہے ـ یہ معلومات زیادہ تر HTML لینگوئج میں لکھی ہوتی ہیں ـ معلومات کو پڑھنے اور ان کا ترجمہ کرنے کے بعد براوزر درست فارمیٹ میں ان کو سکرین پر پیش کردیتا ہے ـ یہاں ترجمہ سے مراد ان ٹیگز میں لکھے احکامات کی براوزر کی زبان میں منتقلی ہے ـ مثلاً <center> کے ٹیگ کو پڑھ کر براوزر اسے ویسے ہی نہیں لکھ دے گا بلکہ وہ اس کے بعد لکھے ڈیٹا کو براوزر کی سکرین میں سینٹر کردے گا ۔
    جیساکہ آپ مندرجہ بالا وضاحت میں پڑھ چکے ہیں کہ جب آپ کسی ہائپرٹیکسٹ لنک (جو مختلف واقعات کی خوبصورت علامتی سیریز ہوتے ہیں) پر کلک کرتے ہیں تو اس کے نتیجے میں کیا ہوتا ہے ـ اس سارے عمل میں جس میں نہ صرف آپ کا ویب براوزر سافٹ وئیر بلکہ ویب سرور جو کہ دنیا میں کہیں بھی ہوسکتا ہے اور انفارمیشن کے حصول کیلئے استعمال ہونے والا طریقہ کار شامل ہوتے ہیں وہ سب مکمل طور پر HTML لینگوئج پر ہی انحصار کرتے ہیں ۔

    مختلف ویب براوزر اور سافٹ وئیر :
    آپ مختلف ویب براوزر سافٹ وئیر پیکجز سے کوئی بھی ویب براوزر کا پروگرام چن سکتے ہیں ـ تمام ویب براوزر HTML لینگوئج اور HTTP پروٹوکول کو استعمال کرنے کیلئے ایک جیسا طریقہ کار استعمال کرتے ہیں ـ اس کے ساتھ ساتھ تمام براوزراوپر بیان کی گئی انفارمیشن کے حصول کیلئے بھی ایک جیسا طریقہ کار استعمال کرتے ہیں ۔ فرق صرف ان کے پیش کرنے کے انداز میں ہوتا ہے ـ پچھلے چند سالوں میں ویب براوزر نے بہت زیادہ ترقی کی ہے اور ان میں بہت زیادہ نئی خصوصیات کا اضافہ ہوا ہے ۔ ان نئی خصوصیات کی وجہ سے HTML نے بھی ترقی کی ہے اور اس میں بہت سی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئی ہیں ۔
    پہلے پہل مائکروسافٹ اور نیٹ سکیپ کے درمیان ہونے والے اس تیز رفتار مقابلے کی وجہ سے HTML کے ورژنز تبدیل ہورہے تھے اور اب فائرفوکس ، سفاری اور کروم کے میدان میں آجانے کے بعد برازونگ کے معیار پر زور دیا جانے لگا ہے اور اس معیار کا انحصار زیادہ تر HTML اور CSS پر ہے ۔
    اس کورس میں ہم ان شاءاللہ HTML کے ساتھ ساتھ CSS سیکھ کر اپنی ویب سائٹ کو عالمی معیار پر اُتارنے کا طریقہ سیکھیں گے ۔

    ذیل میں دئیے گئے مشہور و معروف ویب براوزرز اور ان کے روابط فراہم کردئیے گئے ہیں ، آپ ان پر کلک کرکے ان کے بارے میں مزید جان کر انہیں ڈاونلوڈ کرکے استعمال بھی کرسکتے ہیں ۔
    ہر براوزر کے نام کے تحت دو لنک فراہم کئے گئے ہیں ، پہلے لنک میں آپ مذکورہ برازور کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور دوسرے لنک سے آپ اسے ڈاونلوڈ کرکے استعمال میں لاسکتے ہیں ۔

    مائکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر
    [ame]http://en.wikipedia.org/wiki/Internet_Explorer[/ame]

    http://www.microsoft.com/windows/internet-explorer/default.aspx

    اے او ایل
    [ame]http://en.wikipedia.org/wiki/AOL_Explorer[/ame]

    http://daol.aol.com/software/

    اوپیرا
    http://en.wikipedia.org/wiki/Opera_(web_browser)
    http://www.opera.com/browser/

    موزیلا فائرفوکس
    http://en.wikipedia.org/wiki/Mozilla_Firefox_3.5
    http://www.mozilla.com/en-US/firefox/ie.html
    اردو مجلس پر موزیلا فائرفوکس کے متعلق ایک شاندار مضمون آپ یہاں ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔
    http://www.vblinks.urdumajlis.net/showthread.php?t=5928

    ایپل سفاری
    http://en.wikipedia.org/wiki/Safari_(web_browser)
    http://www.apple.com/safari/

    گوگل کروم
    [ame]http://en.wikipedia.org/wiki/Google_Chrome[/ame]

    http://www.google.com/chrome

    آخر میں‌یہ ایک مفید ربط نوٹ کرتے جائیے ۔
    http://www.google.com
    میں‌درج ذیل عبارت لکھ کر نتائج سے محظوظ ہوں ۔
    web browser comparison

     
  2. ابو محمد

    ابو محمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 24, 2008
    پیغامات:
    132
    بہت شاندار اورمعلوماتی سلسلہ ہے جناب
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. اسداللہ

    اسداللہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2008
    پیغامات:
    239
    اگلی کلاس اب رمضان المبارک کے بعد ہی ، ان شاءاللہ
     
  4. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    یعنی عید کے دن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
     
  5. اسداللہ

    اسداللہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2008
    پیغامات:
    239
    ان شاءاللہ
     
  6. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    معلومات دینے کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں