پوچھا گیا / کہا گیا

باذوق نے 'لطائف' میں ‏اگست 23, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    پوچھا گیا / کہا گیا


    > پوچھا گیا : سب سے زیادہ آلو کہاں ہوتا ہے ؟
    >> کہا گیا : سموسے میں !

    > پوچھا گیا : اکبر بادشاہ کی وفات کے بعد کیا ہوا؟
    >> کہا گیا : اُسے بڑی شان و شوکت سے دفن کیا گیا۔

    > پوچھا گیا : ہمارے ملک میں سب سے پہلے سرنگ کس نے بنائی؟
    >> کہا گیا : چوہوں نے !

    > پوچھا گیا : بتاؤ بیٹے ، دنیا چپٹی ہے یا گول ؟
    >> کہا گیا : میرے والد تو کہتے ہیں کہ دنیا '' چار سو بیس '' ہے !

    > پوچھا گیا : دھوبی جی ، آج اپنے گدھے کو اتنے اہتمام سے کیوں نہلا رہے ہو؟
    >> کہا گیا : آج میرے گدھے کی شادی ہے۔
    پوچھا گیا : ارے واہ ، تو پھر ہمیں کیا کھلاؤ گے ؟
    کہا گیا : جو دولہا کھائے گا ، وہی کھا لینا۔

    > پوچھا گیا : کیوں بھائی ، تمہارے سر کے سارے بال سفید ہو گئے ہیں، لیکن داڑھی ابھی تک کالی ہے ، اس کی بھلا کیا وجہ ہے ؟
    >> کہا گیا : داڑھی ، سر کے بالوں سے بیس سال چھوٹی ہے !

    > پوچھا گیا : پروین ، مجھے یقین ہے تم نے برسات کی ان چھٹیوں میں وقت ضائع نہیں کیا ہوگا۔
    >> کہا گیا : جی ہاں مِس ! میں باقاعدگی سے نماز پڑھتی تھی اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتی تھی۔
    پوچھا گیا : شاباش بیٹی ، ویسے تم کیا دعا مانگتی تھیں ؟
    کہا گیا : بس یہی کہ یہ بارش کبھی نہ رُکے !

    > پوچھا گیا : کیوں میاں مچھر ، تمہاری ڈیوٹی تو رات کو ہوتی ہے ، پھر اِس وقت دن میں کیسے؟
    >> کہا گیا : وہ کیا ہے کہ جی ، آج میں اووَر ٹائم کر رہا ہوں۔

    > پوچھا گیا : مجھے یاد نہیں کہ تم نے کبھی کوئی ایسا کام بھی کیا ہو جس سے میرا سر اونچا ہوا ہو۔
    >> کہا گیا : ابو جی ، ذرا یاد کیجئے ، ایک دن میں نے آپ کے سر کے نیچے تکیے لگائے تھے!
     
  2. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    ہا ہا بہت اعلیٰ
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  4. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,525
    > پوچھا گیا : دھوبی جی ، آج اپنے گدھے کو اتنے اہتمام سے کیوں نہلا رہے ہو؟
    >> کہا گیا : آج میرے گدھے کی شادی ہے۔
    پوچھا گیا : ارے واہ ، تو پھر ہمیں کیا کھلاؤ گے ؟
    کہا گیا : جو دولہا کھائے گا ، وہی کھا لینا۔:hehehahaha:
    :yahooo: :(rofl):
    ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:00006:
     
  5. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    بہیت خوب باذوق۔۔۔
    کیا ذوق ہے
     
  6. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,800
    پوچھا گیا۔ کبھی گدھے کا شیو کیا ہے۔
    حجام: نہیں ۔ آج پہلی مرتبہ کوشش کررہا ہوں۔
     
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,397
    زبر دست شئیرنگ، باذوق بھائی اور مون لائٹ آفریدی بھائی آپ کا لطیفہ بھی قابلِ داد ہے
     
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    پوچھا گیا: یار اتنے مزیدار لطیفے سننے کے بعد تم ہنسے کیوں نہیں ؟
    کہا گیا: ہا ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہہا ا۔۔۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں