جشن آزادی مبارک

اعجاز علی شاہ نے 'دیس پردیس' میں ‏اگست 23, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    جشن آزادی مبارک

    عمار ابراہیم

    آزادی کا مفہوم اس کے مخالف غلامی سے واضح ہوتا ہے۔۔۔۔۔ جس کی کئی شکلیں ہیں مثلاً سیاسی غلامی، معاشرتی غلامی، معاشی غلامی، ثقافتی غلامی اور سب سے بڑھ کر ذہنی غلامی، غلامی کی تمام اشکال سے رہا ہونے کا نام آزادی ہے۔

    عام طور پر آزادی کا مفہوم صرف سیاسی نقطہ نظر سے لیا جاتا ہے۔ پھر مختلف مذاہب، نظریات اور جماعتوں کے نزدیک اس کا مفہوم مختلف ہے کچھ لوگ حکمرانی صرف اپنی قوم کے پاس رکھنے کو آزادی سمجھتے ہیں حکم خواہ غیر قوم کا چلے اور کچھ مارشل لاءاور بادشاہت کے مقابلے میں جمہوریت کو آزادی عوام سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ جبکہ اسلام کے نزدیک ہر معاملے کو چاہے سیاست ہو، معیشت ہو، ثقافت ہو یا معاشرت ہو غیر اﷲ سے رہا کر کے اﷲ رب العالمین کے سپرد کرنا ہی اصل آزادی ہے اور جب تک یہ زندگی کی اساس اور سیاست کی بنیاد نہ ہو کبھی آزادی حاصل نہیں ہو سکتی اس آزادی سے نفس اور قوم کے سب بت ٹوٹ جاتے ہیں اور انسان کے تمام معاملات اﷲ ذوالجلال کے دین کے تحت آ جاتے ہیں۔ جب حاکمیت صرف اﷲ کے لیے ہو اور اس کا عملی ثبوت یہ ہو کہ اﷲ کی شریعت کو معاشرے میں بالا تری حاصل ہو تو صرف ایسے معاشرے ہی میں انسان اپنے جیسے انسانوں کی غلامی سے آزاد ہو سکتے ہیں ورنہ غلامی ہی غلامی ہے۔

    تحریک پاکستان کے وقت اہل بصیرت علماءنے صحیح آزادی کا راستہ ہماری قوم کو دکھایا اور اس تحریک کی دین سے آزاد قیادت کے خطرات اور اس قومی جدوجہد کے باطل پن کو واضح کیا۔ لیکن مطلب پرست سیاست دانوں اور قوم پرست دین سے ناواقف علماءنے عوام کے دینی جذبہ کو استعمال کیا اور اپنے سیاسی مقاصد کےلئے ان کو ایک غلامی سے دوسری غلامی کی طرف دھکیل دیا اور آج تک عوام کو یہ تسکین دہ دوا دے رہے ہیں کہ خوشیاں مناؤ تم آزاد ہو۔ جبکہ نصف صدی سے ہم منافقت کا لبادہ اوڑھ کر انگریز کا قانون دیدہ دلیری اور تقدس سے چلا کر خالق کائنات سے بغاوت کر رہے ہےں اور اﷲ کی لعنت میں گرفتار ہیں اور قومی سرمایہ لگا کر فساد کے اڈوں (ٹی وی، ریڈیو، دیگر ذرائع ابلاغ) کے ذریعے ہندو ظالم سے بھی آگے بڑھ کر مسلمان عورتوں کی نہ صرف عزت بلکہ پورا دین لوٹ رہے ہیں۔ ہماری ثقافت، فن، فلمیں تہذیب سب غلامی کا نقشہ پیش کر رہے ہیں۔ سودی نظام اور جوئے کی مختلف شکلوں کے ساتھ اﷲ اور اس کے رسول کے ساتھ اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ کرپشن اور بدعنوانی میں عالم جاہلیت میں ١٢ویں نمبر پر آ چکے ہیں۔ اب کس بات پر جشن منائے جائیں؟

    کیا اب بھی وہ وقت نہیں آیا کہ ہم ان بتوں کو توڑ کر صحیح آزادی کی طرف رخ کریں؟ اور قوم کی عبادت اور قوم کی مصلحت کی بجائے اﷲ کی عبادت اور دین کی مصلحت ہمارا نصب العین بن جائے؟ کیا وہ وقت نہیں آیا کہ سیاسی نعروں، معاشی دعووں اور قومی جہادوں کی بجائے اس جاہلیت اور جاہلی معاشرت سے برا۔ت حاصل کر کے اسلامی معاشرے کی طرف رخ کریں اور اپنے آپ اور اپنی قوم کو غیر اﷲ کی بندگی سے نکال کر اﷲ تعالیٰ کی عبادت میں داخل کریں۔

    حقیقی آزادی تو بس یہی ہے باقی سب راستے غلامی کی طرف جاتے ہیں۔ سوچ لیں کہ ہم نے کون سی راہ اختیار کرنی ہے۔ یہ آزادی کا دن نہیں غلامی کی ایک اور سہاہ رات ہے۔

    اَلَم یانِ لِلَّذِینَ اٰمَنُوا اَن تَخشَعَ قُلُوبُہُم لِذِکرِ اﷲِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الحق وَلَا تَکُونُوا کَالَّذِینَ اُوتُوا الکِتٰبَ مِن قَبلُ فَطَالَ عَلَیہِمُ الاَمَدُ فَقَسَت قُلُوبُہُم۔ وَکَثِیر مِّنہُم فٰسِقُونَ ( الحدید۔١٦)

    ”کیا اب تک ایمان والوں کےلئے وقت نہیں آیا کہ ان کے دل دکر الٰہی سے اور جو حق اتر چکا ہے اس سے نرم ہو جائیں اور ان کی طرح نہ ہو جائیں جنہیں ان سے پہلے کتاب دی گئی تھی پھر جب ان پر ایک زمانہ دراز گزر گیا تو ان کے دل سخت ہو گئے اور ان میں بہت سے فاسق ہیں“۔


    http://www.eeqaz.com/main/articles/205.htm
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    بھائی جان بہت اعلی
     
  4. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    بہت خوب بھائی ۔
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,904
    واہ اعجاز بھائی بہت خوب
     
  6. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :00001:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں