ابن صفی پر کچھ نیا

Rashid Ashraf نے 'گوشۂ ابن صفی' میں ‏نومبر 24, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    Dosston! wadi-e-urdu.com per jaa ker app Ibne Safi say mutaliq kuch naya daikh saktay hain, tafseel kuch yun hai:

    http://www.wadi-e-urdu.com/
    ابن صفی پر سوالنامہ/گائیڈ لائنز برائے پی ایچ ڈی (Questionnaire / Guidelines for Ph.D on Ibne Safi)

    Ibne Safi's Nazimamabd House (1957-1980) اظم اْباد کی رھا ئش گاہ

    A Few Forewards of Ibne Safi Novels (ابن صفی کے چند ناولز کے پیشرس)

    A Few Titles of Ibne Safi Novels (ابن صفی کے چند ناولز کے ٹائٹلز)

    Imposters Safis (ابن صقی، نجمہ صفی، این صفی، نجم صفی، نغمہ صفی، ایس قریشی)

    Latest-Indian Writer Zubair Rizvi on Ibne Safi (زبیر رضوی ابن صفی پر)
     
  2. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    ابن صفی صاحب کے تمام چاہنے والوں کے لیے ایک خوش کن خبر:
    فرزند ابن صفی، جناب احمد صفی مورخہ چھبیس نومبر بروز جمعرات، ایف ایم ریڈیو چینل ایک سو پانچ (105ًٍ) پر صبح سوا دس بجے دو گھنٹے کے براہ راست پروگرام میں اپنے والد گرامی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے(انشااللہ) - یہ احمد صاحب کی کسی بھی ایف ایم ریڈیو چینل پر اس موضوع پر پہلی آمد ہو گی۔ متذکرہ پروگرام میں لائیو کالز بھی لی جائیں گی، تمام احباب کو اس پروگرام کو سننے اور براہ راست ٹیلی فون کالز کے ذریعے شرکت کی دعوت یے۔
    لائیو کالز کے لیے نمبر نوٹ فرمائیں:
    111-111-105
     
  3. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    لیجیے صاحب، ایک اور نئے اضافے کے ساتھ حاضر ہوں: وادی اردو پر آپ دیکھ سکتے ہیں جناب ولائیت احمد صاحب سے ملاقات جو ابن صفی کے ناولز کے ٹایٹلز بنایا کرتے تھے، آرٹسٹ ولائیت احمد صاحب سے ملاقات جناب ابن صفی صاحب کے صاحبزادے ڈاکٹر احمد صفی کے توسط سے 14 اکتوبر 2009 کو ان کی قیام گاہ پر ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے لیے لنک ملاحظہ ہو:
    http://www.wadi-e-urdu.com/category...ayet-ahmed-ابن-صفی-کے-آرٹسٹ-ولائیت-احمد-سے-م/
     
  4. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    دوستوں!
    ابن صفی - ایک مکالمہ کے موضوع پر آرٹس کونسل، کراچی میں 29 سال میں سرکاری سرپرستی میں پہلی تقریب مورخہ 7 اگست 2009 کو منعقد ہوئی جس کی مفصل رپورٹ اس خاکسار (راشد اشرف) نے جنگ کے لیے لکھی، آپ مندرجہ ذیل لنکس پر جا کر اس رپورٹ کو پڑھ سکتے ہیں، وکی پیڈیا انسائکلو پیڈیا نے بھی اس رپورٹ کو مکمل چھان پھٹک (جو ان کا خاصہ ھے) کے بعد شامل کیا ھے:

    http://en.wikipedia.org/wiki/Ibn-e-Safi
    http://www.jang.net/jang_mag/detail_article.asp?id=7529
     
  5. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    دوستوں!
    ابن صفی صاحب کے حوالے سے، جناب انوار صدیقی سے ملاقات ہوئی، انوار صدیقی صاحب کا نام پڑھنے والوں کے لیے تعارف کا محتاج ھے، جی ھاں، وجہ اس کی یہ ٹھہری کہ انکا، اقابلا، سونا گھاٹ کا پجاری اور بھنور جیسی مشہور کہانیوں کے مصنف انوار صدیقی، تمام عمر عموما" فرضی ناموں سے لکھا کیے، عمر عزیز کے پچھتر برس پورے کرچکے انوار صدیقی، کراچی میں مقیم ہیں۔ بہت ہی کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ آپ کے والد مرحوم، پروفیسر انوار الحق، الہ آباد میں جناب ابن صفی کے استاد تھے۔ تو صاحب، ملاقات ہوئی اور بہت خوب ہوئی اور انوار صاحب نے صفی صاحب سے متعلق ایسی ایسی دلچسپ باتیں بیان کیں کہ
    " وہ کہے اور سنا کرے کوئی"
    انشااللہ بہت جلد آپ اس کی دلچسپ تفصیل وادی اردو پر پڑھ پائیں گے، فی الحال، منہ میٹھا کرنے کے لیے حاضر ہے جناب انوار صدیقی کا وہ مضمون کہ جس میں آپ نے ابن صفی صاحب کا ذکر کیا یے۔

    http://www.wadi-e-urdu.com/anwar-si...n-ibne-safi-انکا،-اقابلا،-سونا-گھاٹ-کا-پجاری/
     
  6. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,624
    بہت بہت شکریہ راشد اشرف صاحب۔
    ذرا فرصت ملتے ہیں‌ سب دیکھوں‌ گا۔
     
  7. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    باذق بھائی کے لیے

    حضور، السلام و علیکم
    شکر ہے آپ کا جواب آیا، ہم منتظر تھے۔ سب سے پہلے تو یہ درخواست کہ ہمارا تھریڈ بعنوان "کچھ ابن صفی کے بارے میں" حذف کردیں اس لیے آپ کی سائٹ کے مناسب استعمال سے ناواقفیت کی بنا پر یہ repetition ہو گئی ہے، "ابن‌ صفی پر کچھ نیا" کے عنوان سے تھریڈ بنا ڈالا ہے جہاں انشااللہ تواتر کے ساتھ حاضری رہے گی۔ ایک پرانی خواہش کہ جس طرح آپ نے ابن سعید صاحب کا بارے ابن صفی مضمون شامل کیا ہے، ہمارا قلم کا قرض بھی شامل کیجیے۔ پھر ہماری کراچی آرٹس کونسل میں ہونے والے پروگرام "ابن صفی - ایک مکالمہ" کی رپورٹ بھی یے جو شامل ہو جائے تو ہم ممنون ہوں گے۔ (یہ رپورٹ وکی پیڈیا انسائکلو پیڈیا کے ابن صفی کے پیج پر بھی موجود یے جبکہ دوسرا براہ راست لنک یے
    : http://www.jang.net/jang_mag/detail_article.asp?id=7529 )
    مزید یہ کہ وادی اردو (جو کہ ایک نان کمرشل سائٹ ہے) ضرور وزٹ کیجیے کہ جہاں ابن صفی صاحب کے حوالے سے کئی ایسی چیزیں ہیں جو انفرادیت کی حامل ہیں۔ ڈاکٹر احمد صفی، فرزند ابن صفی کو ہم ریڈیو کے ایک جاننے والے کے توسط سے) ایف ایم ریڈیو 105 پر کل صبح (نومبر 26 2009،) قریب سوا دس کے لگ بھگ لا رہے ہیں، "ابن صفی" کے موضوع پر یہ دو گھنٹے کا لائیو پروگرام ہو گا۔ ڈاکٹر احمد صفی کی یہ کسی بھی ریڈیو چینل پر یہ پہلی آمد ہو گی۔
    لنک نوٹ فرمالیں:

    http://www.fmradios.pk/fm_105_live.html
     
  8. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,624
    فورم پر چونکہ یونیکوڈ تحریر کو ترجیح دی جاتی ہے لہذا دونوں بالا مضامین جب یونیکوڈ میں مل جائیں یا میں خود کمپوز کر لوں تو ضرور یہاں شامل کروں گا۔ ان شاءاللہ
    آپ بےفکر رہیں اور اس تھریڈ کو پُر رونق بنائے رکھیں۔ شکریہ اور نیک تمنائیں۔
     
  9. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    دوستوں! نومبر چھبیس دو ھزار نو کو صبح ساڑھے دس بجے، جناب احمد صفی ایف ایم ریڈیو پر ڈیڑھ گھنٹے کے پروگرام میں تشریف لائے، موٍضوع تھا ان کے والد گرامی جناب ابن صفی، پروگرام کے منتظمین نے عین وقت پر ہمیں (راشد اشرف) بھی ایک خصوصی اجازت کے تحت شامل پروگرام کیا۔ آپ اس انٹرویو کی متعلقہ تصاویر مندرجہ ذیل لنک پر جا کر ملاحظہ کر سکتے ہیں:
    http://www.wadi-e-urdu.com/ahmad-safis-interview-at-fm-105-%D8%AC%D9%86%D8%A7%D8%A8-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%B5%D9%81%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D9%81-%D8%A7%DB%8C%D9%85-105-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1/ahmad-safis-interview-at-fm-105-%D8%AC%D9%86%D8%A7%D8%A8-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%B5%D9%81%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D9%81-%D8%A7%DB%8C%D9%85-105-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1/
     
  10. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
  11. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    جناب انوار صدیقی سے ابن صفی صاحب کے حوالے سے گفتگو کی تفصیل ویب سائٹ پر شامل کر دی گئی یے جسے آپ مندرجہ ذیل لنک پر دیکھ سکتے ہیں:

    http://www.wadi-e-urdu.com/anwar-sid...7ری/
     
  12. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    جناب انوار صدیقی کا ابن صفی صاحب کی حوالے سے گفتگو ویب سائٹ پر شامل کر دی گئی یے جسے آپ مندرجہ ذیل لنک پر دیکھ سکتے ہیں:

    http://www.wadi-e-urdu.com/anwar-sid...7ری/
     
  13. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    جی ہاں، اب انتظار ختم ہوا، بلافٹ نامی ادارہ ہندوستان سے جناب ابن صفی کے ناولز کی انگریزی میں اشاعت شروع کررہا ہے اور جنوری دو ھزار دس میں جاسوسی دنیا و عمران سیریز کے پندرہ ابتدائی ناولز منظر عام پر آرہے ہیں۔
     
  14. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89


    ابنِ صفی کے نام

    بنام محترمی و مکرمی
    حضرت اسرار احمد ناروی المعروف بہ ابنِ صفی
    موتی محل ، نزد نہرِ سلسبیل
    فردوسِ معلٰی

    بعد از سلام معلوم ہو کہ میں بخیریت ہوں اور آپ کی خیریت مطلوب ہوں ۔ امید ہے کہ اللہ تعالٰی نے آپ کو جنت میں اچھے مقام پر رکھا ہوگا ۔

    شاید میرا یہ مراسلہ آپ تک نہ پہنچ سکے ، مگر پھر بھی لکھ رہا ہوں ۔ اب یہ آپ کا قصور ہے کہ آپ میری پیدائش سے پہلے ہی فوت ہو گئے ، شاید آپ کو معلوم ہو گیا تھا کہ میری موجودگی میں آپ کو ادبی میدان میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ خیر پیشہ ورانہ معاملات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میں یہ خط بحیثیتِ قاری لکھ رہا ہوں ۔ امید ہے کہ جنت الفردوس کے نیٹ ورک ٹھیک کام کر رہے ہوں گے اور وہاں کی انتظامیہ نے اردو بلاگ پر پابندی عائد نہ کی ہوگی ۔

    غالباً 1995 میں پہلی بار عمران سیریز سے میری شناسائی ہوئی تھی ، اس وقت میں 9 سال کا تھا ۔ دیکھا آپ نے؟ “ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات” ۔ خیر ، تب سے لے کر 2006 تک میں مظہر کلیم ایم اے کے لکھے ہوئے عمران سیریز کے ناول پڑھتا رہا اور اس بات سے لاعلم رہا کہ اس جاسوسی ادبی سلسلہ کا اصل خالق کون ہے ۔ چند ماہ پہلے بعض ذرائع سے معلوم ہوا کہ دراصل آپ نے ابنِ صفی کے نام سے 1947 میں اس سلسلے کا پہلا ناول لکھا تھا ۔ چنانچہ میں بازار سے آپ کا تخلیق کردہ ناول لے آیا اور اس کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا ۔ جوں جوں آپ کی تحریر پڑھتا گیا توں توں آپ کی تخلیقی صلاحیت کا قائل ہوتا گیا ۔ اس طرح پڑھتے پڑھتے آپ کے لکھے ہوئے متعدد عمران سیریز کے متعدد ناول پڑھ ڈالے ۔

    بلاشبہ آپ کا اندازِ بیاں ، مشاہدہ اور زورِ قلم زبردست ہے اور اب میں مظہر کلیم کے لکھے ہوئے ناولوں کے بارے میں یہی کہتا ہوں کہ “کیا پِدی اور کیا پِدی کا شوربہ” ۔ آپ کے جتنے بھی نقالوں کو میں نے پڑھا ہے ، وہ آپ کی تحریر کے مقابلے میں نہایت گھٹیا حیثیت رکھتے ہیں ۔ خالق آخر خالق ہوتا ہے اور نقال بس نقال ہی ہوتا ہے ۔

    میرے بس دو ہی تو مشاغل ہیں ، کمپیوٹر اور کتابیں ۔ میرے پسندیدہ موضوعات میں تاریخ اور مزاح شامل ہیں ۔ عمران سیریز کے جو ناول آپ نے لکھے ہیں ، ان کے مزاح کا معیار نہایت اعلٰی ہے ۔ آپ کی تحریر پڑھتے ہوئے کبھی بے ساختہ مسکرا جاتا ہوں اور کبھی فلک شگاف قہقہے لگ جاتے ہیں ۔ حالانکہ مجھے مزاحیہ تحریروں پڑھتے ہوئے کم کم ہی ہنسی آتی ہے ۔ اگرچہ طنز و مزاح بہت زیادہ نہیں پڑھا ، مگر پھر بھی اتنا پڑھ لیا ہے کہ متوسط معیار کی تحریریں مجھے متاثر نہیں کر سکتیں ۔ یہ آپ کے ناول ہی ہیں جو اعلٰی مزاح کے معیار پر پورے اترتے ہیں ۔

    آپ میری اس خوبی کے بھی قائل ہو گئے ہوں گے کہ میں تعصب قطعاً نہیں رکھتا ۔ اگرچہ میں بھی آپ کے پائے ہی کا لکھاری ہوں (اللہ مجھے معاف کرے) مگر پھر بھی نہایت فراخ دِلی سے آپ کی ستائش کی ہے ۔ امید کرتا ہوں کہ خُلدِ بریں میں ہم دونوں کی ملاقات ہو سکے گی اور ہم باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہِ خیال کر سکیں گے ۔

    اب اجازت چاہتا ہوں ۔ اگر ناگوارِ خاطر نہ ہو تو اپنی کسی حُور کا موبائل نمبر مجھے ای میل کر دیجیے ، آخر آپ کی اتنی تعریف کی ہے ۔

    دعا گو
    قدیر احمد
    فی الحال بقیدِ حیات
     
  15. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,624
    راشد بھائی ! اس خبر کا کوئی حوالہ ؟
    کوئی آن لائن حوالہ مل سکے گا؟
     
  16. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
  17. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89

    ”دو بڑے“ ابن صفی اور ابوالخیرکشفی



    کراچی (پ ر) ممتاز ادیب، صحافی اورکالم نگار مشاق احمد یوسفی کی تازہ کتاب ”دو بڑے“ منظر عام پرآگئی جو ابن صفی اور ڈاکٹر سید ابوالخیر کشفی کے حوالے سے ترتیب دی گئی ہے۔ اس کتاب میں پروفیسر حسنین کاظمی اورسرشار صدیقی کے مضامین شامل ہیں۔ اس کتاب میں ابن صفی کے بارے میں ڈاکٹر سید ابوالخیر کشفی کی ایک خوبصورت تحریر بھی شامل ہے۔

    The above news was published in jang on December 9, 2009, however, the name of writer has wrongly been given by jang. It is not Yousufi but Qureshi.
     
  18. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,624
    راشد بھائی ! گر ممکن ہو تو ڈاکٹر کشفی کا مضمون اسکین کر کے پیش کرنے کی مہربانی کیجئے گا۔ مشکور رہوں گا۔
     
  19. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    دو بڑے

    مذکورہ تازہ کتاب ابھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، البتہ مشتاق قریشی صاحب سے میری بات ہوئی ہے، انہوں نے ہمیں اپنے آفس سے اس کتاب کی فراہمی کی پیشکش کی ہے، عنقریب وقت نکال کر جائیں گے۔
     
  20. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    دسمبر 12 کے دن مشتاق احمد قریشی صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی، ہم بڑی دیر وہاں بیٹھے، مشتاق صاحب نے اپنی 20 کتابیں ہمیں تحفتا" مرحمت کیں۔ مشتاق صاحب نے صفی و کشفی صاحبان پر اپنی نئی کتاب ‘دو بڑے‘ ہمیں پیش کی۔ یاد رہے کہ مذکورہ کتاب کی قیمت دو سو روپے ہے اور یہ کتاب ابھی مارکیٹ میں نہیں آئی ہے۔

    ‘دو بڑے‘ کو سرسری دیکھا ہے، مجھے کہنے دیجیے کہ مذکورہ کتاب کچھ الگ ڈھنگ سے لکھی گئی ہے، ابواب کے عنوان عمران سیریز کے نام پر رکھے گئے ہیں۔ کشفی صاحب کا لکھا ہوا مضمون جلد آپ کو تحفتا" ارسال کروں گا

    آپ وادی اردو کے مندرجہ ذیل لنک پر اس ملاقات کی تصاویر دیکھ سکتے ہیں:

    Latest Book of M A Qureshi on Ibne Safi 2009 (مشتاق احمد قریشی صاحب کی ابن صفی پر تازہ کتاب)

    منہ میٹھا کرنے کے لیے آپ کو عنقریب صفی صاحب پر کشفی صاحب کا لکھا ہوا مضمون بعنوان ‘ابن صفی کے بارے میں‘ ارسال کروں گا۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں