جوش ملیح آبادی

s4shakeel نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏اگست 26, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    السلامُ علیکم!
    دوستو میں اس تھریڈ میں جوش ملیح آبادی کی کتاب “ شاعر کی راتیں “ سے کچھ انتخاب پیش کر رہا ہوں۔
     
  2. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    برسات کی رات

    بھری برسات میں، جس وقت آدھی رات کے بادل
    سیہ پرچم اڑاتے ہیں، بُجھا کر چاند کی مشعل
    مکاں کے بام ودر بجلی کی رو میں جب جھکتے ہیں
    سُبک بوندوں سے دروازوں کے شیشے جب کھٹکتے ہیں
    سیاہی اتنی چھا جاتی ہے جب ہستی کی محفل میں
    تصور تک نہیں‌رہتا سحر کا، رات کے دل میں
    ستارے دفن ہو جاتے ہیں جب آغوشِ ظلمت میں
    لپک اٹھتا ہے اک کوندا سا جب شاعر کی فطرت میں
    معاً اک حور اس روزن میں آ کر مسکراتی ہے
    اشاروں سے مجھے اپنی گھٹاؤن میں بلاتی ہے​
     
  3. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    اندھیری رات

    تیرگی پُرہول، صحرا بے اماں، بادل سیاہ
    ایک میں، اور یہ اندھیری رات کی خونی سیاہ
    کون ہے اُلجھی ہوئی شاخوں کے اندر بے قرار
    کون مجھ کو گھورتا ہے جھاڑیوں سے بار بار
    کون یہ آواز دیتا ہے کہ آتا کیوں نہیں
    پردہ ہائے محملِ ظلمت اٹھاتا کیوں نہیں
    ہاں لپک اُٹھا وہ کوندا سا دلِ سرشار میں
    اب میں سمجھا کون ہے اِن پردہ ہائے تار میں
    مجھ سے ملنے آئی ہے رتھ میں اندھیری رات کی
    ہو نہ ہو یہ رُوح مُضطر ہے بھری برسات کی​
     
  4. bia786asrfamily

    bia786asrfamily -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 15, 2007
    پیغامات:
    1,951
    بہت اچھا انتخاب شکیل بھائی ...:em:
     
  5. bia786asrfamily

    bia786asrfamily -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 15, 2007
    پیغامات:
    1,951
    بہت اچھا انتخاب شکیل بھائی ...:em:
     
  6. chaudry

    chaudry محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 6, 2007
    پیغامات:
    1,372
    شاندار موضوع جاری کیا ہے
     
  7. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    بیا سسٹر اور چودھری صاحب بہت شکریہ پسند کرنے کا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں