کچن کہانی

عائشہ نے 'کچن کارنر' میں ‏دسمبر 11, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    یہ لو !
    بہن جی اگر کسی کا ہنسنا خوش ہونا بھی آپ کو غلط لگے تو وہ ہنسے ہی نہ؟؟
    غلط بات یہ لگی کہ رنگ ، نسل ، علاقے اور زبان پر آپ کی توجہ مرکوز ہوئی
    مجھے کوئی دکھ نہیں اگر ایڈمن میری وہ علاقے والی لائن ڈیلیٹ کردے بلکہ میں خود کہہ دیتا ہوں
    لیکن وہ لکھتے وقت نہ میرا انٹینشن اس طرف تھا اور نہ اندازہ کہ کچھ لوگوں یہ بات بری لگے گی
    اصلاح کرنے کاشکریہ
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,495
    اضحک اللہ سنک و اسعد اوقاتک یا اخی۔

    خوش رہیے ۔ ایک گزارش میرا فرض تھی کر دی ۔ مانیں نہ مانیں آپ کی مرضی ۔

    بس اب کچن سے باہر نہ جائے بات ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    اوہ اپی :)
    پوسٹ کو دیکھ لو ، دوبارہ چیج کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ ایڈمن!
    سعودی رہنے والوں میں اور شاید اور بھی کوئی باہر کنٹری میں رہنے والے جب کوئی بات کسی کے مطعلق کہتے ہیں تو اس کا علاقہ بتانا بس ایک آئی ڈی کی طرح ہوتا ہے ناکہ کسی قسم کا کوئی تعصب۔
    اکثر ہم جب کسی کے متعلق یہاں بات کرتے ہیں تو
    ارے وہ فلاں فلپینی ڈرائیور
    ارے وہ فلاں ہندی عامل
    فلاں مصری
    اس کا مطلب بس آئی ڈی ہے جس سے وہ جانا جاتا ہے
    ظاہر ہے وطن میں رہنے والے یا پھر جس نے کبھی باہر سفر اور قیام نہ کیا ہو وہ ان باتوں کو نہیں سمجھ سکتا
    بات کو اب ککچن میں لے آتے ہیں :00002:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,495
    چند دن پہلے میں میکرونی بنا رہی تھی ، اچانک بجلی بند ہو گئی ۔ ہلکی سی روشنی میں چلی ساس کی بجائے شربت بنفشہ کی بوتل اٹھا لی ۔ شکر ہے بروقت احساس ہو گیا کہ چلی ساس بوتل سے باہر آنے میں اتنا وقت نہیں لیتی اور یوں میکرونی بچ گئی ورنہ میکرونی ود شربت بنفشہ نامی نیا پکوان دریافت ہو جاتا ۔
     
  5. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    :)






    ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    ہہہ! بہت خوب۔
    میرے ساتھ بھی اکثر ایسا ہو جاتا ہے کہ سرکہ کی بوتل کی بجائے شربت کی بوتل ہاتھ میں آجاتی ہے اور ڈھکن کھول کر احساس ہوتا ہے کہ ارے یہ کیا ڈالنے لگی ہوں۔ شکر ہے کبھی ڈالا نہیں!
    اسی سے ایک لطیفہ یاد آیا جو ہمارے گھر وقوع پذیر ہو چکا ہے "روح افزا والی بھنڈیاں" : )
    واقعہ کچھ یوں ہے کہ امی شہر سے باہر گئی ہوئیں تھی اور کھانا بنانا بڑی بہن کے ذمہ تھا۔ ان دنوں ابو نے شوربے والی بھنڈیوں کا آرڈر جاری کیا ہوا تھا۔ تو جناب بہن نے شوربے والی بھنڈی بنائ۔ کھاتے ہوئے احساس ہوا کہ سالن میٹھا ہے۔ وجہ سمجھ میں نہیں آئ اور نہ بنانے والی کو کچھ یاد آیا۔ کھانے کے بعد بیٹھے ہوئے تھے کہ وجہ سمجھ میں آ گئی اب بہنیں بیٹھی مسکرا رہیں ہیں اور ہم ان کو دیکھ رہے ہیں۔ ابو ساتھ میں بیٹھے تھے نا بتاتی کیسے! منجھلی بہن نے کاپی پر لکھا میٹھے سالن کا راز! روح افزا شربت! اور ہماری ہنسی چھوٹ گئی : )
    ہوا یہ کہ جگ میں شربت بنا رکھا تھا جب پانی کی ضرورت پڑی تو بہن نے وہی پانی خیال کر کے سالن میں ڈال دیا!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    اللہ خیر۔۔ :00032:
     
  8. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    میرے ساتھ تو کچن میں بس ایک ہی کہانی ہوتی ہے،، یا تو کوئی فریج کی چیز کچن میں ہی بھول سے چھوڑ دیتی ہوں، یا پھر چائے میں دودھ زیادہ ڈال دیتی ہوں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی کچن میں رسائ صرف چائے بنانے کی حد تک ہے ؛ ) ورنہ کوئ نہ کوئ کہانی وجود میں آہی جاتی!
     
  10. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    :00009: نہیں اور بھی کاموں تک رسائی ہے۔۔ :00006: مگر گڑبڑ صرف چائے میں ہوتی ہے ! :00016:
     
  11. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    ہمارے ایک جاننے والوں نے سرکے کی بوتل میں آب زم زم بھیجا تھا اور اس بوتل کا کاغذ تک نہیں اتارا گیا لہذا مجھے معلوم نہیں تھا۔ میں بریانی کے لیے چاول ابالتے وقت سفید سرکہ شامل کرتی ہوں تو غلطی سے وہی آب زم زم ڈال گئی! کئی دن بعد معلوم ہوا تو میں نے خود بوتل کا سٹیکر اتار دیا کیونکہ میں نے پھر بھول جانا تھا!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,495
    اچھا ہے نا چاول بابرکت ہوگئے ۔ میں عرق گلاب اور سرکے کی بوتل سے دھوکا کھا چکی ہوں ۔ بچت ہو گئی عرق گلاب کا نقصان نہیں ہوتا۔
     
  13. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    میں یہ نقصان بھی کر چکی ہوں!!!

    اور اس ویک اینڈ نقصانات کی فہرست ہے میرے پاس۔
    مایونیز بنانے کے چکر میں مکسر کا جگ جل گیا اور انڈے بھی ضائع ہوگئے کیونکہ ایک کے بعد دوسرا مکسر بے کار کرنے کی مجھ میں ہمت نہیں تھی۔۔۔!
    اگر کسی کو میری طرح گھر میں مایونیز بنانے کا شوق چرائے تو پہلے سو بار سوچے!
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,495
    اوہو ، اللہ تعالی آپ کو اس نقصان کا نعم البدل دے ۔
    میں نے مایونیز چھوڑ دیا ہے بالکل ۔ گرمیوں میں اس سے ڈر لگتا ہے ۔
    ہمیں معلوم ہے فرینڈ سسٹر ماہر کک ہیں اور اب تو لگتا ہے بالکل ہی کچن کو پیاری ہو گئی ہیں ۔ نظر ہی نہیں آتیں ۔
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,495
    میں نے تربوز کھانے سے پہلے نمک اور کالی مرچیں چھڑکیں خوب اچھی طرح، جب کھانا شروع کیا تو پتہ چلا گرم مسالہ چھڑک لیا ہے ۔ کچھ یر تو صبر کر کے ذائقہ برداشت کرنے کی کوشش کی لیکن ایسا لگ رہا تھا پلاو اور تربوز مل گئے ہیں ، آخر تربوز دھویا ، کالی مرچیں ڈھونڈ کر پھر ڈالیں ۔
     
  16. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    اب تو کچن کو ہی پیارا ہونا ہے ۔۔۔ :00003:
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,495
    کیوں رمضان میں آپ کی ڈیوٹی ہوتی ہے؟
     
  18. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,470
    کہیں گیس نہیں اور کہیں آٹا ہی ختم...ہمارے ہاں پچھلے چند روز سے آٹا نہیں ہے.چاولوں پر تجربات جاری ہیں.کبھی پلاؤ، کبھی بریانی اور کبھی ابال کر دال کے ہمراہ..
    کل بنابا کابلی پلاؤ ضائع ہوتے ہوتے رہ گیا. ڈرتے ڈرتے تناول بھی کرلیا..
    ہوا یوں کہ ایک دوست مستقل جانے سے پہلے بچے ہوئے مصالحہ جات دے گئے تھے.ان میں کالی مرچ بھی تھی..وہ کالی مرچ شامل کرلی گئ.چاول ڈالنتے ہی نمک جو دیکھا تو ذائقہ کڑوا..ہر چیز چیک کی تو کالی مرچ مشکوک لگی.اہلیہ نے مجھے فون کرکے صورتحال بتائ..بلال صاحب کے ڈھیروں نمبروں میں سے ایک مل گیا..تو معلوم ہوا کہ وہ کالی مرچ نہیں بلکہ دوائ ہے..ہاضمہ کی، دن میں ایک گولی ..ارے بھائ ہم تو دس پندرہ سے بھی زائد بیک وقت..وہ پریشان ہونے لگے...میں گھر پہنچا. چاول دم لگنے کے قریب تھے.ہنسی بھی آرہی تھی اور غم بھی.ہم نے سوچا منفی ۵ سے نیچے ٹمپریچر ہے..آٹا بھی نہیں.اللہ کا نام لے کر کھائیں گے.کڑوا ہے تو کیا زہر تو نہیں.
    الحمدللہ بچوں نے مزے لے لے کر کھایا اور ہم نے ڈرتے ڈرتے..کل سے بچے بار بار کھانے کا تقاضا کر رپے ہیں اور بڑوں کی بھوک بھی بڑھ گئ ہے. کڑواہٹ دم لگنے بعد نہ ہونے کے برابر رہ گئ تھی.
    ترکیب.
    پلاؤ میں غلطی سے کالی مرچ سمجھ کر ہاضمہ کی گولیاں ڈال دیں. اور بغیر بتائے کھلا ئیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  19. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    اللہ نے بچا لیا :)
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,495
    ایگ رول میں میدے کی جگہ بندگوبھی کے پتوں کا استعمال کیا اور زبردست نتیجہ نکلا۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں