سلیم کوثر

s4shakeel نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏اگست 27, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    کہیں تم اپنی قسمت کا لکھا تبدیل کر لیتے
    تو شاید ہم بھی اپنا راستہ تبدیل کر لیتے

    اگر ہم واقعی کم حوصلہ ہوتے محبت میں
    مرض بڑھنے سے پہلے ہی دوا تبدیل کر لیتے

    تمہارے ساتھ چلنے پر جو دل راضی نہیں ہوتا
    بہت پہلے ہم اپنا فیصلہ تبدیل کر لیتے

    ہمیں ان موسموں کی کیا خبر ملتی اگر ہم بھی
    گھٹن کے خوف سے آب و ہوا تبدیل کر لیتے

    جدائی بھی نہ ہوتی زندگی بھی سہل ہو جاتی
    جو ہم اک دوسرے کا مسئلہ تبدیل کر لیتے

    تمہاری طرح گر آتا ہنر جینے کا ہم کو تو
    مکاں اپنا وہی رکھتے پتا تبدیل کر لیتے​
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  3. bia786asrfamily

    bia786asrfamily -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 15, 2007
    پیغامات:
    1,951
    واہ واہ ...

    کیا بات ہے ،،شکیل بھائی ..:em:
     
  4. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    بہت شکریہ بیا سسٹر
     
  5. chaudry

    chaudry محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 6, 2007
    پیغامات:
    1,372
    واقعی سلیم کوثر اچھے شاعر ہیں
     
  6. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    زمرد بھائی اور چودھری بھائی شکریہ
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں