سوتے وقت كى دعائیں

عائشہ نے 'مسنون ادعیہ و اذکار' میں ‏جنوری 5, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سوتے وقت كى دعاء ـ 1

    [​IMG]

    [AR]الحَمدُ لِلهِ الَّذِي أطعَمَنَا وَ سَقَانَا وَ كَفَانَا وآوَانَا،فَكَم مِمَّن لَا كَافِيَ لَه وَلَا مُووِيَ [/AR]

    تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا ، پِلایا ،
    ہماری حاجات کے لیے وہی کافی ہے ، اسی نے ہمیں ٹھکانہ دیا ، ورنہ کتنے ہی ایسے لوگ ہیں کہ جن کو کفایت کرنے والا کوئی ہے ، نہ ٹھکانہ دینے والا ۔
    ( صحيح مسلم : 2713)

    [​IMG]
    ]​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    عین سسٹر کھانے کے بعد کی دعا بھی یہی ہے؟
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وہ تو تھوڑی مختلف ہے ۔الحمد للہ الذی اطعمنی وسقانی وجعلنی من المسلمین ۔
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    یہی پوچھنا تھا کہ "۔الحمد للہ الذی اطعمنی وسقانی وجعلنی من المسلمین ۔" یا "۔الحمد للہ الذی اطعمنا وسقانا وجعلنا من المسلمین ۔" اسی دعا سے ماخوذ ہیں یا الگ سند سے ثابت ہیں؟
     
  5. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    http://www.islamqa.com/ur/ref/25824
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    شکریہ شداد بھائی!
     
  7. Isha

    Isha -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,502
    شکریہ شداد بھائی
    سونے کی ایک یہ بھی تو دعا ھے
    اللھم باسمک اموت واحیا
     
    • متفق متفق x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاكم اللہ خيرا
    جی بالكل عشا بہن ۔
     
  9. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    555
    جزاک اللہ خیر
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سوتے وقت كى دعاء ـ 2

    سوتے وقت كى دعاء ـ 2

    [qh]اللَّهُمَّ خَلَقْتَ نَفْسِى وَأَنْتَ تَوَفَّاهَا لَكَ مَمَاتُهَا وَمَحْيَاهَا إِنْ أَحْيَيْتَهَا فَاحْفَظْهَا وَإِنْ أَمَتَّهَا فَاغْفِرْ لَهَا اللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ[/qh]

    ترجمہ: اے اللہ تو نے ميرى روح كو پیدا كيا تو ہی اسے فوت كرے گا، تيرے ہی لیے(تيرے ہی قبضے ميں) اس كى موت اور حيات ہے۔ اگر تو اسے زندہ رکھے تو اس كى حفاظت فرمانا، اور اگر تو اسے موت دے تو اسے معاف فرمانا۔ اے اللہ ميں تجھ سے عافيت كا سوال كرتا ہوں۔

    ([qh]صحيح مسلم: كتاب الذكر والدعاء والتوبة: باب مَا يَقُولُ عِنْدَ النَّوْمِ وَأَخْذِ الْمَضْجَعِ، رقم الحديث [/qh]7063)
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سوتے وقت كى دعا _ 3

    سوتے وقت كى دعا _ 3
    حضرت براء بن عازب رضي اللہ عنہ روايت كرتے ہیں كہ نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: جب تم سونے كا ارادہ كرو تو نماز كے وضوء جيسا وضوء كرو، پھر دائيں كروٹ ليٹ كر يہ دعا پڑھوتو اگر تم اس رات فوت ہوئے تو تم فطرت (اسلام) پر فوت ہوئے۔

    [qh] اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِى إِلَيْكَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِى إِلَيْكَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِى إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِى إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لاَ مَلْجَأَ وَلاَ مَنْجَا مِنْكَ إِلاَّ إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِى أَنْزَلْتَ وَبِرَسُولِكَ الَّذِى أَرْسَلْتَ[/qh]
    اے اللہ ميں نے اپنا نفس تيرے تابع كرديا، اور اپنا معاملہ تجھے سونپ دیا، اور اپنا چہرہ تيرى طرف كر ليا اور اپنی پشت تيری طرف جھكا دى، تيرے ثواب كى رغبت رکھتے ہوئے اور تيرے عذاب سے ڈرتے ہوئے، نہیں ہے كوئى پناہ گاہ اور نہ كوئى جائے نجات تجھ سے مگر تيرى بارگاہ ميں، ميں ايمان لايا تيرى کتاب پر جو تو نے نازل كى اور تيرے نبی پر جو تو نے بھیجا۔(متفق عليہ واللفظ لمسلم )
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سوتےوقت كى دعا _4

    سوتےوقت كى دعا _4

    حضرت ابو ھریرة رضي اللہ عنہ سے روايت ہے كہ رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: جب تم ميں سے كوئى شخص اپنے بستر پر آئے تواسے اپنی چادر كے دامن سے تين مرتبہ جھاڑے اور اللہ كا نام لے(بسم اللہ كہے) ۔۔کیا معلوم كہ اس كے بعد بستر پر كيا چیز آ گئی ہو؟ اور جب ليٹے تو دائيں پہلو پر لیٹے اور يہ دعا پڑھے۔

    [qh] بِاسْمِكَ رَبِّيْ وَضَعْتُ جَنْبِيْ وَبِكَ أَرْفَعُهُ إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِيْ فَارْحَمْهَا وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِه عِبَادَكَ الصَّالِحِيْنَ [/qh]

    ترجمہ: اے ميرے رب، تيرے نام كے ساتھ ہی ميں نے اپنا پہلو بستر پر رکھا اور تيرے نام كے ساتھ ہی اس كو اٹھاؤں گا، اگر تو ميرى روح كو روك لے تو اس پر رحم فرمانا اور اگر تو اسے چھوڑ دے تو اس كى حفاظت فرمانا جيسے تو اپنے نيك بندوں كى حفاظت فرماتا ہے ۔
    (متفق عليہ، واللفظ للبخاري: كتاب الدعوات، باب التعوذ والقراءة عند النوم ، رقم الحديث: 5961) ​
     
  13. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    عین باجی کیا یہ دعا صحیح ہے۔
     
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    جی اعجاز بھائی !‌یہ روایت صحیح ہے ۔
    صحیح بخاری کے الفاظ کے ساتھ ۔
    [ar]بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ أَمُوتُ وَأَحْيَا[/ar]
    متفق عليه
    مزید ، ان شاء اللہ سسٹر !تفصیل سے بتایں گی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جى بالكل ، متفق عليه حديث شريف ہے۔ صحيح مسلم كے الفاظ يوں ہيں :

    [qh] عَنِ الْبَرَاءِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ قَالَ: «اللهُمَّ بِاسْمِكَ أَحْيَا، وَبِاسْمِكَ أَمُوتُ» وَإِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَمَا أَمَاتَنَا، وَإِلَيْهِ النُّشُورُ»[/qh]

    صحيح البخاري: كتاب التوحيد ، باب السؤال بأسماء الله تعالى ، حديث نمبر 7394
    صحيح مسلم : كتاب الذكر والدعاء، باب : ما يقول عند النوم ، حديث نمبر 2711
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ باجی
    میں نے اس دعا کا بھی اضافہ کردیا ہے۔ شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں