*** خاص کھانے***

بنت واحد نے 'کچن کارنر' میں ‏جنوری 14, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    اسلام علیکم ساتھیو

    اس تھریڈ میں آپ کو ان خاص کھانوں کی ترکیبں شامل کرنی ہیں جو آپ کے گھر کے خاص کھانے ہیں ۔ گھروں میں بہت سے کھانے ایسے بنتے ہیں جو عام طور پر سبھی گھروں میں نہیں بنتے جنہیں ہم یونیک کھنے کہہ سکتے ہیں یا پھر گھر کے خاص روایتی کھانے جنہں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    بس تو پھر شروع ہو جائیں۔
     
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ہممم اچھا تھریڈ ہے سسٹر:00001: لیکن پہل آپ کو ہی کرنی چاہیے :00038:
    آج بیگم سے پوچھتا ہوں کہ اسے کون سی خاص چیز بنانی آتی ہے:00006:
     
  3. Isha

    Isha -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,502
    سسٹر
    فرسٹ ڈش آپ شیئر کریں
    پھر ہم بھی کریں گے
    :00006::00003::00006:
     
  4. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    پسند کرنے کا شکریہ
     
  5. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    ٹھیک ہے میں ھی شیئر کرتی ہوں

    اصل میں میں جو ڈش آج آپ کو بتانے جا رہی ہوں۔ وہ انڈین ڈش ہے ۔ اسے خاص طور پر سردیوں میں( دھندمیں) کھایا جاتا ہے کیونکہ یہ گرم ڈش ہے مطلب اس کی تاثیر گرم ہے اور میری والدہ اسے بہت اچھا بناتی ہیں ۔ہے تو یہ سادہ سے چاول لیکن اسے صبح کھایا جاتا ہے۔ اسے کھانے سے سردی نہیں لگتی ۔

    تو چلیں آپ کو اس کی ترکیب بتاتی ہوں۔اس ڈش کا نام میتھی کی کھچڑی ہے۔

    چاول آدھا کلو

    میتھی دانہ ایک کپ

    نمک حسب ضرورت

    مکھن جتنا چاہیں کھائیں

    ترکیب کچھ یوں ہے۔ پہلے چاول اور میتھی دانہ چن کر رات بھربھگوتے ہیں ۔ یہ صبح کھائے جاتے ہیں اس لئے رات کو بھگو دیتے ہیں تا کہ صبح زیادہ کام نہ کرنا پڑے۔ پھر صبح چولہے پر جس میں چاول بنانے ہیں اسے رکھ دیتے ہیں اس میں تھوڑا سا آئل (تیل ) ڈال کر نمک ڈالتے ہیں پھر پانی چاول کے حساب سے ڈالتے ہیں اور چاول ڈال کر دم لگا دیتے ہیں ہیں ۔ جس طرح سادی دال کی کچھڑی بنتی ہے ویسے جب چاول تیار ہو جائیں تو اسے مکھن یا مارجرین کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔
     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    کھلانا بھی چاہیے کبھی کبھی
     
  7. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    بہت خوب۔۔۔۔۔۔
     
  8. Muhammad Ahmad

    Muhammad Ahmad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 1, 2009
    پیغامات:
    830
    اچھا تھریڈ ھے مگر جاسم منیر بھائی جن کی بیویاں نہ ھوں وہ کیا کریں میرے خیال میں وہ صرف کھانے کےلئیے ہی اس تھریڈ پر حاضر ھوں :00003:
     
  9. Isha

    Isha -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,502
    وہ اپنی امی جان اور بھابھیوں کے کھانے کے مزے لوٹیں یا کبھی کبھی خود بھی بنانے کی کوشش کریں
     
  10. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    ایک اور مزے کی ڈش ھمارے گھر میں اکثر ناشتے میں چوری بنتی ہے

    چوری میٹھی بھی بنی ہے اور نمکین بھی ۔ میٹھی چوری زیادہ شوق سے کھائی جاتی ہے ۔

    اس میں سادی گرما گرم روٹی ہوتی ہے اس میں دیسی گھی اور چینی شامل کر کے چھوٹا چھوٹا توڑ لیا جاتا ہے اور سب کو مکس کر لیتے ہیں اس طرح چوری بنتی ہے۔
     
  11. Isha

    Isha -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,502
    ھھھھھھھھھھھھممممممممممم بہت مزے کی

    :00001::00001::00001:
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سویٹی سسٹر سلسلہ تو بہت عمدہ ہے مگر ترکیب لکھنی پڑتی ہے ؟
     
  13. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    عین سسٹر اب آپ کچھ کِھلا دیں
     
  14. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    ترکیب لکھیں گے تبھی تو ہم آپ کی ڈشش بھی بنا سکیں گے نہ
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اچھا تو پھر ہمارے گھر میں جو خاص کھانے بنتے ہیں ان میں ایک ہے حلیم ۔۔۔۔


    ترکیب یہاں پڑھیں ، اور ارم سسٹر کو دعائیں دیں :)
     
  16. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم ارم ایند عین سسٹرز، ایک بات آپ سے کرنا چاہتا ہوں موضوع سے ہٹ کر نہ ناراض ہونا:00013: اور نہ لڑائی کرنا:00038: فرینڈلی بات ھے،:00032:

    آپ سچ بتائیں آپ دونوں نے کبھی ایسے حلیم بنائی ھے، اور اگر آپ اس طریقہ کے مطابق حلیم بناتی ھیں تو پھر آپ کبھی لاہور سے کبھی حلیم کھانا اور بتانا ویسے لاہوری حلیم ایسے نہیں بنتی،
    چنے کی دال اور گہیوں کے علاوہ 5 اور دالیں بھی پڑتی ہیں۔
    اگر کوئی سعودی عرب میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتا ھے تو رمضان میں اکثر عربی لوگ ہریسہ بانٹتے ہیں روزہ کھلنے کے وقت، کچھ تو ہر جمعہ کے دن اور کچھ جو صاحب حیثیت ہیں وہ ہر روز ہریسہ بانٹتے ہیں، اگر ہریسہ ملے تو اس میں حلیم والے مصالحے ڈال کر اسے ترکہ لگا لیں پھر تو آپ سب جگہوں کی حلیم بھول جائیں گے۔

    والسلام
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    گیہوں کا مطلب کیا ہوتا ہے ؟
     
  18. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    گندم کو گہیوں کہتے ہیں۔

    والسلام
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سوچ سوچ کر مجھے جو خاص پکوان یاد آیا ہے وہ ادرک والے پکوڑے جو صرف میں ہی شوق سے بناتی اور کھاتی ہوں۔
    عام پکوڑوں کے آمیزے میں ادرک کی پیسٹ شامل کر کے تل لیں ۔ بہت مزے کے بنتے ہیں ۔ایک کپ آمیزے میں چار چمچ ادرک پیسٹ۔
     
  20. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    اچھا سلسلہ ہے سسٹر عین تھریڈ تازہ کرنے کے لیے شکریہ -
    چمچ --ٹی سپون یا ٹیبل سپوں- ان شاءاللہ ٹرائی کریں گے -
    میں کبھی بیسن کی روٹی یوں بھی بناتی ہوں- انڈوں میں بیسن اور نمک مرچ اور جو بھی مثالہ ہاتھ میں آئے ، ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں روٹی بیل کر گرم توے پر ڈال دیں جب ایک سائیڈ سے ہلکی سی پک جائے تو روٹی کو پلٹا لیں اور ٹیبل سپون کی مدد ے مناسب مقدار میں آمیزہ روٹی پر لگائیں اور اوپر تیل یا گھی جو چاہیں لگائیں تک روٹی چپکے نہ -پھر دونوں طرف سے اچھی طرح پکا لیں -
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں