پاکستانی کھانوں کی سعودیہ اور مڈل ایسٹ میں مقبولیت

عبدالرحمن سید نے 'دیس پردیس' میں ‏جنوری 18, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    206
    مڈل ایسٹ اور خاص کر سعودیہ میں مقامی سعودی لوگ بھی اپنی فیملیوں کے ساتھ پاکستانی مطاعم میں پاکستانی پکوان بہت زیادہ شوق سے کھاتے ھوئے ملتے ھیں، سالن، روٹی نان کے علاوہ بریانی، کڑھائی یا بالٹی گوشت، کڑھائی مرغ، گردے، کلیجی، مغز فرائی، جھینگا اور مچھلی فرائی اور سیخ کباب، چکن تکہ بوٹی بھی اور دال سبزی کے علاوہ بہترین پراٹھے بھی ان کی پسندیدہ کھانے ھیں،!!!!! اور سموسے، پانی پھلے، دھی بڑے، چنے مکس فروٹ چاٹ کے علاوہ پکوڑے بھی خاص کر رمضان کے مہینے میں خوب مزے لے لے کر کھاتے ھیں، اور یہاں کی مٹھائیاں چم چم، قلاقند، برفی، رس گلے، رس ملائی بھی مقامی لوگوں کی دل پسند ھیں،!!!!

    سعودیہ کے شہر الریاض میں خاص کر حارہ کے علاقے میں حیات ریسٹورنٹ، الحمرا ریسٹورنٹ، اور لاھوری کھابے، میں پاکستانی کھانے مشہور ھیں، اور شمیسی کے علاقے میں تو آپکو دو تین ھوٹل ایک پنجاب ھوٹل جو مجھے یاد ھے، جہاں آپکو مرغ کڑھائی اور مٹن کڑھائی، تازہ بالٹی گوشت اور بالٹی مرغ اسکے علاوہ یہاں پر چپلی کباب تو خاص کر مجھے بہت ھی چٹ پٹے اور خوب مزیدار لگے، اس کے علاوہ النسیم اور منفوحہ کے علاقوں میں پاکستانی ریسٹورنٹ موجود ھیں، ھر ایک علاقے کا الگ ھی منفرد انداز کے پاکستانی ذائقہ کے ساتھ ھر قسم کے پکوان دستیاب ھیں، اس کے علاوہ اسٹائلش ریسٹورانٹ میں مجھے "ریڈ اونین ریسٹورنٹ" بہت پسند آیا، !!!!

    جدہ کے بین القوامی شہر میں عزیزیہ کے علاقے میں تو ایسا لگتا ھے کہ آپ پاکستان میں گھوم رھے ھیں، یہاں پاکستانی ایمبیسی اسکول کی وجہ سے پاکستانیوں کی آبادی بہت زیادہ ھے، اور یہاں بہت ھی مشکل سے مکان کرایہ پر ملتے ھیں، یہاں کے پاکستانی ریسٹورنٹ میں مہران، کبابش، عثمانیہ اور لاثانی ریسٹورنٹ اور مٹھائی میں نرالا سوئیٹس بہت مشہور ھیں، جہاں آپ کو ھر قسم کی پاکستانی سوغات ملیں گی، اس کے علاوہ یہاں پر پاکستانی بہترین خوبصورت ملبوسات کی دکانوں کی بھر مار ھے، اس کے علاوہ پاکستان کی ھر چیز آپکو یہاں مل سکتی ھے، جس کی وجہ سے اس علاقے میں ھمیشہ شام کے وقت بہت رونق رھتی ھے،!!!!!

    اس کے علاوہ شرفیہ میں پاکستانی مکہ ھوٹل اور نرالا ھوٹل کے بہترین ھر قسم کے ذائقے دار کھانے اور باقی دوسرے انڈین پاکستانی دکانوں کی بھر مار ھے، پان سگریٹ کی دکانیں بھی خاص مخصوص دکانیں بھی موجود ھیں، جبکہ یہاں پان بیچنے پر پابندی ھے،!!!!!

    اور بقیہ دوسرے علاقوں میں جیسے حی السلامہ، خاص کر المکرونہ، التحلیہ، بنی مالک میں بھی پاکستانی ریسٹورنٹ کی تعداد بہت زیادہ ھے، اور ھر جگہ کے مختلف ذائقہ کے ساتھ لوگوں کے پسندیدہ ریسٹورنٹ موجود ھیں،!!!!!

    اور شہر الدمام اور الخبر جو ساتھ ھی نددیک نزدیک ھیں جہاں ساتھ میں الظہران بھی ھے، یہاں پر تو آپکو کراچی کے بندو خان کباب پراٹھے والے بھی ملیں گے، اور ان علاقوں‌ میں بھی پاکستانی ذائقوں کی خوشبو بھی چھٹیوں میں ھر شہر سے یہاں پکنک کے طور پر کھینچ لاتی ھے، الخبر میں خاص کر گھومنے پھرنے کے بہت سے سمندر کے کنارے ھاف مون بیچ اور فل مون بیچ تو بہت مشہور ھیں اور اس کے علاوہ بحرین تک پہنچنے کے لئے سمندر کے اوپر ایک بہت ھی طویل تقریباً میرے خیال میں 30 کلومیٹر لمبائی میں تو ھوگی، اس شاھکار پل کو جو سعودیہ اور بحرین کو آپس میں ملاتا ھے، اسکو دیکھنے کا اپنا ایک الگ ھی لطف ھے مگر دن کی روشنی میں اس پل پر کار یا بس میں خوبصورت سمندر کی چاروں طرف کے مناظر بہت ھی دل کو لبھاتے ھیں، اس کے علاوہ راستنورہ، الجبیل اور الہفوف، کے علاقےبھی ساتھ ساتھ ھیں !!!

    اور مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں بھی آپ کو ھر جگہ زیادہ تر پاکستانی ھوٹلوں کی اچھی تعداد اچھے کھانوں کے ساتھ ملیں گے، جہاں پر ھر ملک کا باشندہ پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ھوتا ھوا نظر آتا ھے، سعودیہ کے ھر چھوٹے بڑے شہروں میں کوئی ایسا شہر نہیں ھے جہاں آپکو پاکستانی کھانے دستیاب نہ ھوں، جیسے حائل تبوک، المجمع، بدر، رابغ، ینبع،حافر باطن اور القصیم کے شہروں میں بریدہ اور عنیزہ کے علاوہ الرس، البدایعہ، البکیریہ میں بھی پاکستانیوں کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود ھے، وہاں پر بھی آپکو پاکستانی ذائقے ضرور ملیں گے،

    الطائف کے ٹھنڈے خوبصورت پہاڑیوں کے سلسلے دیکھیں اور وہاں ھر چھوٹی بڑے جگہوں پر بھی پاکستانی پکوان کی مہک ضرور ملے گی، اور اگر ان حسین پہاڑوں کے سلسلے میں اگر اور آگے جائیں تو الباحا، عصیر، ابھا، نجران جیزان کے سبزازار اور ٹھنڈے علاقے اور چھوٹے سے خوبصورت شہر الخمیس مشیط پہاڑوں کے درمیان اپنی مثال آپ ھے، جہاں پر بھی آپکو پاکستانیوں کی ایک اچھی خاصی تعداد اپنے روائیتی انداز میں نظر آئے گی، اس کے ساتھ ھمارے ملک کے کھانوں کا ذائقہ بھی ساتھ ساتھ آپکو ملے گا،!!!!!!!!!

    کیا بات ھے میرے پیارے وطن کی خوشبو کی جو ھر جگہ ھر ملک میں بستی ھے،،!!!!!!!
     
  2. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    السلام علیکم بھائی

    بہت خوبصورت انداز میں آپ نے سعودی عرب میں ہوٹلز کے بارے میں معلومات فراہم کی ھے۔

    والسلام
     
  3. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    آپ نے بھی تو بہت خوبصورتی کے ساتھ طنز کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:00003:
     
  4. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    206

    بہت بہت شکریہ،!!!!

    خوش رھیں،!!!!
     
  5. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    السلام علیکم مونلائٹ آفریدی بھائی صاحب

    میں خود اسطرح کی معلومات فراہم کرتا ہوں تو بھلہ کسی دوسرے کو کیسے طنز کر سکتا ھے، یہاں اکثریت سعودی عرب کی ھے اور صرف رفی بھائی کبھی کبھی کوشش کر کے تھوڑی بہت جتنی وہ جانتے ہیں معلومات فراہم کر دیتے ہیں باقی سب کی جاب اتنی ہی ھے کہ کام سے گھر یا 5 وقت کی نماز پڑھ لیں گے، اور اس کے علاوہ کوئی ایکٹوٹی نہیں، کیونکہ اتنا تو میں جانتا ہوں کہ وہاں پر ایک شہر سے دوسرے شہر میں جانے کے لئے کفیل سے اجازت نامہ لینا پڑتا ھے۔

    میں جب دبئی میں نیا آیا تھا تو انہی دنوں مجھے ایشیا کی سب سے بڑی ایڈورٹائزنگ کمپنی میں الیکٹریکل فالٹ فاؤنڈر سپرائزر کی جاب ملی تھی۔ ایک کار بمعہ ڈرائیور اور دو اسسٹنٹ کے ساتھ۔ الامارات کی سات سٹیٹس ہیں ان میں جہاں جہاں بھی پیٹرول سٹیشن ہیں ان میں کسی بھی ایک شارٹ سرکٹ سے پورا سٹیشن بند ہو جاتا تھا تو اس پر کام کرنا ہوتا تھا، اسی لئے مجھے بھی الامارات کی 7 سٹیٹ کی ہر گلی کا پتہ تھا، اسی نظریہ سے جب یہ معلومات بھائی کی طرف سے پڑھی تو اپنی خوشی کا اظہار دو لفظوں میں کر دیا،
    بھائی آپ نے مجھے کبھی کسی کو طنز کرتے ہوئے دیکھا ھے،
     
  6. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    ابھی تک آپ کی اور ہماری ملاقات جو نہیں ہوئی ہے ۔
     
  7. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    بس کیا اااااااااااااااااااا کونان بھائی
    مجے بھول گئے؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    :00002:
     
  8. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    206
    آپ سب کا بہت بہت شکریہ،!!!!
    خوش رھیں،!!!
     
  9. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    ابھی کچھ ایک آدھ مہینہ پہلے میں اس رسٹورنٹ میں گیا جہاں صبح کے وقت ناشتہ میں پشاوری چپلی کباب ملتا ہے ۔
    جس کی تفصیل میں یہاں بتا چکا ھوں ۔
    میں اندر کھڑا ہوا تھا کہ ایک سعودی آیا اور اس نے آکر کاؤنٹر پر کھڑے شیر بھائی (ہوٹل کے مالک ( سے کہا "اثنین حلیب باکستانی" پہلے تو میں حیران ھوا کہ یہ کس بلا کا نام ھے ۔
    پھر جب کچھ دیر بعد بہرا دودھ پتی لیکر نمودار ہوا تو پتہ چلا کہ اس بلا کو حلیب باکستانی کہتے ہیں ۔
     
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    کنعان بھائی اپنی معلومات اپ ڈیٹ کر لیجیئے کہ یہ قانون ختم ہوئے تقریباً ایک عشرہ ہونے والا ہے۔ 2001 میں یہ ختم ہوا تھا۔ اب مقیم حضرات کو سعودیہ کے اندر کہیں آنے جانے پر پابندی نہیں ہے۔
     
  11. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    ہاں کنعان بھائی
    اب بنا بتائے آپ کہیں بھی جا سکتے ہیں پورے مملکہ میں گھوم سکتے ہیں
    کیونکہ اب ان کے پاس آپ کے فنگر پرنٹس ہیں اور آنکھوں کی پتلی کا بھی ریکارڈ رکھتے ہیں تو آپ کہیں بھاگ تو سکتے نہیں
    اس لیے اب یہ زیادہ مطمئین ہو گئے ہیں
    لیکن
    واپس آنے پر اگر پتا چلا تو پھر ڈانٹ پڑنی لازمی ہے
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    پاکستانی کھانے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو بھی بہت پسند آتے ہیں ۔ خاص طور پر بریانی ،سموسے اور پکوڑے ۔
     
  13. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    السلام علیکم

    انگلینڈ میں پاکستانی ریسٹورنٹس پر سب سے زیادہ رش انگلش فیملیوں کا ہوتا ھے پاکستانی بہت کم نظر آتے ہیں۔
    اور جو کسی وجہ سے نہیں آ سکتیں وہ ٹیک اوے اور ڈلیوری آرڈر کر دیتے ہیں، پاکستانی ریسٹورنٹس میں پارٹیاں تک ہوتی ہیں۔ یہاں بھی پاکستانی کھانے بہت پسند کئے جاتے ہیں۔
    ویسے تو کوئی جگہ خالی نہیں یہاں پر جہاں پاکستانی ریسٹورنٹس نہ ہو مگر اس کے لئے لندن میں ایک گھڑ ھے جس جگہ کا نام ھے ساؤتھ ہال یہاں پر تو ریسٹورنٹس کا جال بچا ہوا ھے پورے یورپ سے ٹورسٹ آتے ہیں یہاں اور کھانے پاکستانی۔

    والسلام
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 26, 2010
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,902
    بہت شکریہ عبد الرحمن سید ۔
    حلیب پاکستانی یا دودھ پتی یا پھر عدنی ۔ کافی مشہور ہو گئی ہے ۔ اور پاکستانیوں میں قہوہ مقبولیت حاصل کررہا ہے
     
  15. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    206
    یمن کے شہر صنعاء میں بھی پاکستانی دودھ پتی کی چائے کو "فوار شائے حلیب
    باکستاتی" کہتے ھیں، اور یہاں کے مقامی بھی بہت شوق سے چولہے پر ابلی ھوئی دودھ پتی سمیت باکستانی چائے بہت شوق سے پیتے ھیں، اور پاکستانیوں کے ساتھ بہت عزت سے پیش آتے ھیں،!!!
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    ہمارے ایک عرب استاد کو پاکستانی کھانے اور دودھ پتی بہت پسند تھی ۔اردو سیکھنے کا بھی بہت شوق تھا ، مگر مصیبت یہ تھی کہ چوکیداروں اور چپڑاسیوں سے خالص عوامی اور خراب لفظ سن کر بھی معنی جاننے کے درپے ہو جاتے تھے ۔
    ایک بار لیکچر کے دوران ہی ہیٹر ٹھیک کرنے والے آ گئے ۔ان میں سےایک نے کچھ کام خراب ہونے پر حسب عادت زور سے گالی دے دی۔
    اب استاد صاحب کو وہ لفظ بھا گیا ۔لفظ دہرا کے بولے کیا مطلب ہے اس کا ؟ ہم سب سناٹے میں آگئے ۔ انہیں احساس ہوا کچھ غلط ہوا ہے ۔خاموش ہو گئے ۔بات آئی گئی ہو گئی ۔
    اگلے ہفتے کے لیکچر میں ہیٹر کو دیکھ کے بولے : اب میں نے اردو سیکھنے کے لیے ایک نیک بندے کو باقاعدہ ٹیوٹر رکھ لیا ہے ، تا کہ کسی لفظ کا مطلب پوچھتے پوچھتے پٹائی نہ ہو جائے !
     
  17. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  18. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    السلام علیکم

    آپ کے عرب استاد تو بہت اچھے تھے جو دودھ پتی پسند کرتے تھے،
    ویسے عرب تو "کہوہ" اور بڑے "شیخ " گہوہ بہت پسند کرتے ہیں۔
    ایک نئی معلومات، دبئی ائرپورٹ پر تمام ایمگریشن والے اردو بولتے ہیں۔ دبئی پولیس کو اردو بولتی ھے، دبئی کے تمام اداروں میں کسٹمر سروس عربی اردو بولتے ہیں پاکستانی، انڈین، بنگلالی لوگوں کے ساتھ۔
    دبئی سی آئی ڈی اس وقت اردو بولتے ہیں جب انہیں کوئی گالی دے، تو اسی وقت بندہ پکڑ لیتے ہیں۔
    دبئی کی سیکنڈ لینگویج اردو ھے۔

    والسلام
     
  19. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
    لفظ "کہوہ" نہیں‌"قہوہ" ہوتا ہے۔
     
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,902
    کہوہ اور گہوہ ـ کنعان بھائی سمجھ میں نہیں بات ـ عرب کہوہ اور بڑے شیخ گہوہ بہت پسند کرتے ہیں ؟ کیا دو قسم کی قہوے ہوتے ہیں ـ :)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں