یہ ہونے والا تھا

جاسوس نے 'گپ شپ' میں ‏جنوری 26, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. جاسوس

    جاسوس -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 4, 2007
    پیغامات:
    356
    ہر کام گارنٹی کے ساتھ… صرف ایک رات کے عملیات سے آپ کی پریشانی کا گارنٹی سے مکمل خاتمہ… ہمارا علم دنیا کے ہر کونے میں اثر کرتا ہے، جہاں کسی کا علم نہیں جاتا۔ عرصہ 20 سال سے کالے و سفلی و علم جفر کے بے تاج بادشاہ عامل نجومی بابا کا چیلنج… تعویز کا اثر چند گھنٹوں میں… پہلا تعویز آپ کی کایا پلٹ سکتا ہے… ہر پریشانی کا حل… کاروباری بندش، پسند کی شادی، گھریلو ناچاقی، جادو ٹونہ، جن بھوت کا سایہ، بیرونی ملک کا سفر، اولاد کی بندش، تعویزات کا اثر، میاں بیوی کی ناراضگی، رشتوں کی بندش، بابا فرید شکر گنج، نہ رہے دکھ نہ رہے رنج، ناممکن کو ممکن بنائیں، جو چاہیں سو پائیں، آج کی آج آزمائیں۔

    روحانی علاج ومشورے کالے سفلی علم کی کاٹ کے ماہر، تمام مسائل کا فوری یقینی اور گارنٹی کے ساتھ روحانی علاج، پہلی ملاقات میں پریشانی ختم، پرانے تجربہ کار، ماہر علم رمل، ماضی، حال، مستقبل، کیا پریشانی ہے؟ کب تک رہے گی؟ اس کا حل کیا ہے؟ پھر بتائیں گے آج ہی ملیں۔ کامل بابا، بنگال کا چیختا چنگھاڑتا کالا جادو، میرے آگے جادو ٹونہ بولتا ہے، ماسٹر آف دا بلیک میجک، ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں…تہلکہ! چٹ منگنی پٹ بیاہ، والدین کی دہلیز پر مرجھائی ہوئی کلیاں کیوں؟ جہیز بھی ہو زیور بھی ہو۔ پسند کا محبوب نہ ہو تو سب بیکار ہے۔ ہر مسئلہ کا حل ایک منٹ سے 9منٹ کے اندر۔ پیر صاحب کی کامیاب چلہ کشی کا کرشمہ رابطہ شاہ صاحب۔ الحاج پرویز کامل، لندن، امریکا، آسٹریلیا، فرانس، بنگال، انڈونیشیا، سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد اب آپ کے شہر میں۔

    چیلنج! نفرت محبت میں بدل جائے گی۔ تفکرات سے بے نیاز ہوکر زندگی بسر کریں۔ میرا پاکستان کے تمام بڑے بڑے دعوے کرنے والے نام نہاد علم سے ناواقف، غیرمستند، اَن کوالیفائیڈ، جعلی عاملوں، پروفیسروں کو کھلا چیلنج! جو میرے تعویز کی کاٹ کرسکے 5000روپیہ انعام حاصل کرے۔

    روحانی معالج، جوابی لفافہ کے ساتھ لکھیں۔ ہر قسم کی پریشانی کا حل ایک گھنٹے میں گارنٹی کے ساتھ۔ گھر بیٹھے بٹھائے، برصغیر پاک و ہند کے مایوس اور ٹھکرائے ہوئے حضرات کے لیے کھلا پیغام! جو لاکھوں برباد کرکے ابھی تک عاملوں کے در پر چکر لگارہے ہیں۔ میرے آباؤاجداد کے بخشے ہوئے علم سے فائدہ اُٹھائیں۔ بھارت، ڈھاکہ، جاوا، سماٹرا، یونان، مصر، شام اور انڈونیشیا میں رہ کر علم نجوم و عملیات کا نچوڑ۔ فائدہ اٹھائیں۔ پریشانی کیسی ہی کیوں نہ ہو۔ پہلی فرصت میں ملاقات کریں۔ حقیقت میں مایوسی کے بادل چھٹ جائیں گے۔ عالمی شہرت یافتہ گولڈ میڈلسٹ روحانی ڈاکٹر و اسکالر شاہ جی سے ملاقات کریں۔

    اسم اعظم کا کرشمہ، تنگی رزق و معاشی پریشانی کا علاج، روحانی و جسمانی آسٹرو پامسٹ سے ملیں۔ الحاج پروفیسر صاحب 30سال سے دُکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔ کالے علم کی کاٹ و پلٹ کے ماہر جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ طلسماتی عملیات اور پراسرار قوتوں کا کرشمہ۔ نااُمیدی کفر ہے۔ ہر کام گارنٹی، ذمہ داری اور رازداری سے کیا جاتا ہے۔ آج ہی ملیں، عامل پروفیسر…

    یہ سب تو آپ نے نہ صرف ٹی وی و اخبار میں پڑھ رکھا ہوگا بلکہ اپنے محلے و گلی کے در و دیوار پر بھی ان کا تفصیلی مطالعہ ضرور کیا ہوگا، ، ،

    مگر کچھ باتوں کی تہہ میں بھی ایک بات ہوتی ہے اور وہی ساری بات ہوتی ہے ، ، ،

    کسی بادشاہ کے دور میں ایک میراثی کو موت کی سزا ھو گئی۔ مقررہ دن جب میراثی کو سرقلم کرنے کے لئے لایا جا رھا تھا تو بادشاہ نے جلاد سے کہا کہ تلوار لاو اس کا سر میں خود قلم کروں گا

    اس پر میراثی نے بادشاہ کی طرف دیکھ کر کہا، لگتا تو نہیں پر شائد، ، ،

    بادشاہ نے سن لیا پر خاموش رھا

    جب بادشاہ میراثی کے قریب پہنچا تو میراثی نے پھر بادشاہ کی طرف دیکھا اور کہا، لگتا تو نہیں پر شائد، ، ،

    بادشاہ سن کر پھر خاموش رھا

    جب میراثی گردن جھکانے لگا تاکہ سر قلم کیا جاسکے تو میراثی نے بادشاہ کی طرف دیکھ کر پھر کہا، لگتا تو نہیں پر شائد، ، ،

    اب کی بار بادشاہ کو تشویش ھوئی اس نے میراثی سے پوچھا کہ تو نے تین دفعہ میری طرف دیکھ کر کہا کہ لگتا تو نہیں پر شائد ۔ اس کا کیا مطلب ھے

    میراثی نے یہ سن کر کہا بادشاہ سلامت مار تو اپ نے مجھے دینا ھی ھے تو سنیں ، ، ،

    بات اصل میں یہ ھے کہ میرا باپ ایک نجومی تھا مرنے سے پہلے اس نے میرا ھاتھ دیکھ کر کہا تھا کہ تیری موت ایک کتے کے ھاتھوں ھو گی میں اس لئے اپ کی طرف دیکھ کر کہہ رھا تھا کہ لگتا تو نہیں پر شائد، ، ،

    یہ تو تھا بغیر علم کے عقل کا استعمال، ، ،

    ایسا ہی ایک اور واقعہ پڑھیں تا کہ ذہن میں الجھن باقی نہ رہے، ، ،

    ایک بادشاہ کا ولی عہد ذہانت سے کورا تھا ، بادشاہ کو فکر ہوئی کہ اس کی ذہانت کیسے تیز کی جا ئے پہلے تو اس نے طبیبوں کو بلا یا اور انہوں نے مغزیات کی بھر مار کر دی۔ اس سے اس کا وزن بڑھ گیا اور نتیجہ یہ کہ جو رہی سہی عقل تھی وہ بھی گئی۔

    اس کے وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ حضور اس کو علمِ نجوم سکھلائیں تو اس کی عقل بڑھ جا ئے گی۔ ایک نجومی کو بلا کر شہزادے کو اس کے سپرد کر دیا گیا۔ اس نے پورا علم اس کو گھول کر پلا دیا اور بادشاہ سے کہا جو کچھ مجھے آتا تھا میں نے اس کو سب سکھا دیا ہے۔ اب آپ امتحا ن لے سکتے ہیں۔ بادشاہ نے امتحان کے لیئے دربار سجایا اور اپنی انگو ٹھی مٹھی میں چھپالی، اس کہا کہ بتاو میری مٹھی میں کیا ہے؟ اس نے جواب دیا کہ ایک گول چیز ہے جس کے بیچ میں سوراخ ہے۔

    باد شاہ نے کہا اس کا نام بتا ؤ تو وہ سوچ میں پڑگیا کہ کیا چیز ہو سکتی ہے سوچتا رہا پھر بو لا تو یہ بو لا کہ آپ کی مٹھی میں چکی کا پاٹ ہے۔

    باد شاہ لال پیلا ہو گیا نجومی پر کہ تم نے کیا خاک سکھایا ہے؟ اس نے جواب دیا کہ حضور اگر جان کی امان پا ؤں تو عرض کروں کہ جہاں تک علم کا تعلق تھا وہ اس نے صحیح بتایا مگر عقل میں مار کھا گیا

    آج بھی ہر کام حکومتی سطح پر گارنٹی کے ساتھ ہو رہا ہے، جو اپنے علم کا استعمال تو صحیح کرتے ہیں پر عوامی مفاد کے دعوے کرتے ہوئے عموماً عقل کا استعمال کرنا بھول جاتے ہیں، مجھے ڈر ہے کہ کل ایسا نہ ہو کہ ایک عام انسان انہی نجومیوں میں سے کسی ایک کے پاس جا کر پوچھے کہ ”یہ بتاؤ!ابھی تھوڑی دیر بعد کیا ہونے والا ہے۔“

    چاہے وہ تمام زائچے نکال کر اپنا جواب دیں لیکن رد عمل میں منہ پر ایک زناٹے دار تھپڑ لگے اور آواز آئے

    ” یہ ہونے والا تھا۔“
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    نائس جاسوس بھائی

    بہت دنوں بعد کچھ لے کر حاضر ہوئے ہیں‌آپ تو خیر ہے نا؟
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اچھا ہے

    حالاں کہ دنیا گول ہے !
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں