اقبال اور نظریہ ء وحدت الوجود

عائشہ نے 'نقد و نظر' میں ‏فروری 24, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​
    السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

    اقبال کا نظریہء وحدت الوجود پر موقف جاننے کے لیے یہ قطعہ پڑھیے۔ ظریفانہ رنگ نمایاں ہے کہ یہ بانگِ درا میں ظریفانہ کے عنوان کے تحت شامل ہے ۔

    "اصلِ شہود و شاھد ومشہود ایک ہے "
    غالب کا قول سچ ہے تو پھر ذکرِغیر کیا ؟

    کیوں اے جنابِ شیخ ! سُنا آپ نے بھی کچھ ؟
    کہتے تھے کعبے والوں سے کل اہلِ دَیر کیا ؟

    ہم پوچھتے ہیں مسلمِ عاشق مزاج سے
    اُلفت بتوں سے ہے تو برَہمن سے بَیر کیا ؟​

    پہلا مصرعہ واوین میں ہے کیوں کہ وہ غالب کے کلام سے ماخوذ ہے ۔

    "اصلِ شہود و شاھد ومشہود ایک ہے " یعنی کائنات میں دکھائی دیتی ہر شے ، دیکھنے والا، اور دیکھا گیا سب ایک ہی ہے ۔مراد ہے وحدت الوجود۔
    غالب : اسد اللہ خاں غالب ،
    قول : بات ،
    جنابِ شیخ : ملا صاحب، مولوی صاحب
    کعبے والے : مسلمان،
    اہلِ دَیر : مندر والے ، ہندو
    عاشق مزاج : ہر کسی کو دل دے بیٹھنے والا ، دل پھینک ،
    بت : پتھر کی مورت ، یہاں مراد حسین عورت ، بتوں: عورتوں
    بَیر : دشمنی ۔

    اقبال طنزا کہتے ہیں کہ غالب وفور عشق میں کہہ گئے کہ "اصلِ شہود و شاھد ومشہود ایک ہے " یعنی عشق مجازی بھی عشق حقیقی ہے ، انسانی محبوب سے محبت بھی (اعوذ باللہ ،نقل کفر کفر نباشد) رب سے محبت ہے کہ وحدت الوجود میں ہر شے کی اصل ایک ہے تو اگر غالب کی یہ بات درست ہے تو مولوی جی ( وحدت الوجود پر یقین رکھنے والا ملا مراد ہے ) کل ہندو پوچھ رہے تھے کہ اس عقیدے کے حساب سے اگر مسلمان کو بتوں سے محبت میں شرم نہیں تو بچارے برہمن سے کیا دشمنی ہے ؟ ( یعنی نظریہ ء وحدت الوجود کے اعتبار سے وہ برہمن بھی تو نعوذ باللہ ، خدا کا پرتو ہے ؟ اس سے کیوں محبت نہیں فرماتے ؟ )

    قارئین فیصلہ کیجیے اس قدر گہری اور جان دار چوٹ سے نظریہ ء وحدت الوجود کا توڑ کرنے والے کو وحدت الوجود کا حامی سمجھا جاتا ہے ؟

    اور غالب پر تنقید کبھی سنی آپ نے ؟
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 24, 2010
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    علمی اور مدلل تنقید و آراء کا خندہ روئی سے انتظار رہے گا ۔
     
  3. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    عین سسٹر میں آپ کی بات کو سمجھا نہیں

    آپ کیا کہنا چاہ رہی ہیں کہ اقبال کی شاعری غلط ہے یا مرزا غالب

    ماشاءاللہ آپ نے تو بہت زبردست اور علمی باتیں لکھی ہیں بس تھوڑا وضاحت کر دیں

    آپ کی بڑی مہربانی ہو گی۔اور میرے علم میں اضافہ بھی۔

    جزاک اللہ
     
  4. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    ارسلان بھائی عین سسٹر کی پوسٹ کا سیدھا سادہ سا مقصد ہے کہ علامہ اقبال کے یہ اشعار عقیدہ وحدت الوجود کو ظاہر کرتے ہیں۔

    سسٹر میں‌ آپ کی باتوں‌سے کافی حد تک اتفاق کرتا ہوں۔کیونکہ علامہ صاھب کے کافی ایسے اشعار ہیں‌ ۔جن سے عجیب و غریب معنی نکلتے ہیں‌ ۔

    لیکن وہاں‌ بات بھی تسلیم شدہ ہے کہ علامہ صاحب کی شاعری میں‌ توحید کی جھلک بھی بہت نمایاں ہے۔کبھی تو اُن ک شاعری سے ایسا لگتا ہے جیسے ان جیسا کوئی مواحد نہیں‌

    لکین کبھی ان کی شاعری سے نہ صرف وحدت الوجود بلکہ اور بھی کئی پریشان کن مسائل سمجھ میں‌ آتے ہیں۔ اب علامہ صاحب کی سوچ کیا تھی۔؟اس بارے میں‌تو ہم کچھ نہیں‌کہہ سکتے۔

    لیکن ایک بات ہمیں‌ نہیں‌ بھولنی چاہیے کہ جہاں‌ قرآن و سنت سے اگر امام یا صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی بات ٹکراتی ہو تو ہم ان باتوں‌کو تو چھوڑ سکتے ہیں‌ لیکن قرآن و سنت کا دامن نہیں‌ چھوڑ سکتے ۔تو علامہ صاحب کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔

    اور صوفیا ء کی طرح ان پر بھی وحدت الوجود کا رنگ چڑھ گیا ہو ۔۔۔۔ہو سکتا ہے ایسا ۔؟
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اقبال کے یہ اشعار عقیدہ ء وحدت الوجود کا مذاق اڑا کر اس کا رد کرتے ہیں ۔
     
  6. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    سسٹر وہ کون سے شعر ہیں

    ہمیں بھی بتاو تاکہ ہمارے علم میں اضافہ ہو

    شکریہ
     
  7. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    علامہ اقبال فرماتے ہیں:

    "مجھے اس امر کا اعتراف کرنے میں کوئی شرم نہیں کہ میں ایک عرصے تک ایسے عقائد و مسائل کا قائل رہا جو بعض صوفیہ کے ساتھ خاص ہیں اور جو بعد میں قرآن شریف پر تدبر کرنے سے قطعا غیر اسلامی ثابت ہوئے مثلا شیخ محی الدین ابن عربی کا مسئلہ قدم ارواح کملاء مسئلہ وحدت الوجود یا مسئلہ تنزلات ستیہ یا دیگر مسائل جن میں سے بعض کا ذکر عبدالکریم جبلی نے اپنی کتاب "انسان کامل" میں کیا ہے۔ یہ تینوں مسائل میرے نزدیک مذہب اسلام سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔ مسئلہ قدم ارواح افلاطونی ہے۔ بو علی سینا اور ابونصر فارابی دونوں اس کے قائل تھے۔ چنانچہ امام غزالی نے اسی وجہ سے دونوں بزرگوں کی تکفیر کی ہے۔ شیخ ابن عربی نے اس مسئلے میں اس قدر ترمیم کی کہ صلحاء وکملاء کے ارواح کے قدم کے قائل ہوئے مگر ظاہر ہے کہ اصول وہی ہے اور مسلمانوں میں اس مسئلے نے قبر پرستی کی بنیاد رکھی"

    (حوالہ کتاب: مطالب اسرار و رموز، مصنف: مولانا غلام رسول مہر، صفحہ: 14 اور 15، بحوالہ: رسالہ اقبال بابت 1953 صفحہ 92، 93)
     
  8. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    نوٹ

    ہمارے پاس تو قرآن وحدیث سمجھ کر پڑھنے کے لیے وقت ہی نہیں، تو یہ شعر وشاعری کو کہاں سے سمجھیں گے۔ اور میں تو دکنی اردو بولنے والا۔فصیح اردو پلے نہیں پڑتی!
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 25, 2010
  9. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جی سسٹر سوری مین‌ آپ کی بات سمجھ نہ سکا۔۔۔اگر ایسا ہے تو اچھی بات ہے۔۔۔۔شکریہ
     
  10. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ہندو عقیدہ کے مطا بق سچائی ایک ہےمگر اسکے ظھور کئی۔یعنی خدا ایک ہے مگر وہ الگ الگ شکلوں میں ظاہر ہوتا ہے حتی کہ وہ ہر انسان میں موجودہے اس لئے وہ خدا کے علاوہ دوسروں کو بھی مانتے ہیں وغیرہ حلانکہ خدا ایک ہے تو پھر وہ تقسیم کیسے ہوا اور جو تقسیم ہوا وہ ایک کیسے ہوا؟ نا سمجھ میں آنے والی بات ہے۔اسلئے کہ انہیں کوئی سمجھانے والا نہیں کہ بھائی سچائی ایک ہے مگر ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ سب کچھ اسی سچائی کا ثبوت ہے۔ انسان اسی کائنات کے مطالعہ مشاہدہ سے خدا کو پاسکتا ہے۔اور مکی سورتوں اسی مضمون کو بار بار دہرایا گیا ہے تاکہ انسان صحیح معنوں میں خدا کو ڈسکور کر سکے۔قرآن میں ہے [ar]افلا ینظرون الی الابل کیف خلقت ۔والی السماء کیف رفعت ۔ والی الجبال کیف نصبت۔ والی الارض کیف سطحت[/ar] اور اسطرح کی دوسری بہت سی آیتیں ہیں مثلا [ar]ھل من خالق غیر اللہ یرزقکم من السماء والارض۔۔۔۔۔[/ar]اور[ar]اللہ الذی جعل لکم الارض قرارا والسماء بناءا وانزل من السماء ماءا فاخرج بہ من الثمرات رزقا لکم۔۔۔۔[/ar]وغیرہ

     
  11. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    عقیدہء وحدت الوجود اصل میں اسی عقیدہ ہندو کا پرتوہےجس کا ذکر اوپر کیا گیا۔صوفیاء جب علم حدیث اور علم قرآن سے بےبہرہ ہوں تو ان سےیہ کوئی بعید بات نہیں کہ وہ اسی طرح عین بت پرستی کے طلبگار ہوجا ئیں جس طرح قوم موسی نے بچھڑے کی پوجا کی درخواست کی تھی[ar]اجعل لنا الھا کما لھم اٰلۃ[/ar]۔اس لئے کہ وحدت الوجود کے مطا بق جس چیز کی بھی ہم پوجا کریں وہ اس چیز کی عبادت نہ ہوگی بلکہ (نعوذ باللہ) اللہ کی عبادت کے مترادف ہوگی۔اس لئے کہ انسان یا پتھر خود صرف پتھریا انسان نہیں رہےبلکہ اس عقیدہ کے مطابق وہ خداکے وجود کے مظھر بن گئے۔استغفر اللہ العظیم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. زبدالرحمن

    زبدالرحمن -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2010
    پیغامات:
    161
    اقبال صاحب کے بارے اس وقت کے علما اہل حق کیا کہتے تھے؟
    کیا اقبال صاحب نے اپنا عقیدہ واظے نہں کیا تھا؟
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شكريہ ، عرض كيا تھا كہ ميں عليل ہوں ۔ان شاء اللہ صحت اور توفيق سے اس موضوع پر بات ہو گی۔
    مجھے بہن بنت الاسلام كے جواب كا انتظار ہے كہ ان كے پوسٹ كردہ واقعے كا اس تھریڈ كے عنوان سے كيا تعلق ہے؟ اور ان كى اس سے كيا مراد ہے؟
    اور ميرى انتظاميہ سے درخواست ہے كہ عنوان "اقبال اور نظريہ وحدت الوجود" سے ہٹ كر كي گئی بحث كو الگ كر ديا جائے ۔كم ازكم ميرا مقصد كسى كو مشرك يا موحد ثابت كرنا نہیں ۔ميرا كنسرن صرف اتنا ہے كہ كيا اقبال وحدت الوجود کے حامى تھے یا مخالف ؟


    اس تھریڈ کے عنوان سے غير متعلق مراسلے یہاں منتقل كيے گئے _ انتظاميہ اردو مجلس
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اقبال وحدت الوجود كے قائل تھے یا نہیں؟ اس سلسلے ميں سابقہ پوسٹ ميں كچھ مفيد ربط جمع كيے تھے ۔ ان ميں سے ايك ربط ميں یہ اميجز دیکھے جا سكتے ہیں۔یہ أعلام واقزام للشيخ العفاني 2/ 228
    كے صفحات ہیں ۔ اردو دان افراد كے ليے ترجمہ يا خلاصہ ان شاء اللہ فرصت ملنے پر ۔
    [​IMG]
    [​IMG]

    بشكريہ: ملتقى اہل الحديث
    ??????? ?? ?????? ???? ????? - ????? ??? ??????
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں