** ڈاکٹر ذاکر نائیک اور شاہ رخ کی مڈبھیڑ** ٹاپک:"مسلم آڈینٹی"

ابومصعب نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏مارچ 7, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    آپ تمام سے اتفاق کرتے ہوئے میں اپنا تاثر لکھنا چاہوں گا۔
    بحث کا آغازجس تمہید سے کیا گیا وہی غلط تھا کیا نائن الیون سے پہلے کے فلموں میں صرف شرابی نواب اور قوال ہی ہوتے تھے؟ ظاہر ہے کئی ایسی فلمیں جس میں ایک اچھا مسلم پورٹریٹ ہوتا تھا اس کو نظر انداز کیا یا یوں کہو کہ جان بوجھ کر ایسی بات کہی گئی تاکہ فلم کے حوالے سے بات اٹھے ، اور ساری بات فلموں کے اطراف ہی گھومتی رہی "خان" اور "قربان" اسی سے شاید ذاکر نائک سمجھ گئے ہونگے کہ یہ فالتو کی بحث ہے اس لیے ان کے جواب میں بھی وہ بات نا پیدا ہوسکی ۔ مثلا ظاہری طور پر موضوع تھا "بینگ مسلم ان ٹوڈیز انڈیا" لیکن اس کے ساتھ انصاف نہ ہوا تو اس کا نام ہونا چہایے تھا "مسلم پورٹریٹ ان انڈین فلمس" کیونکہ سارا کچھ فلم فلم اور فلم ہی تھا۔
    شاہ رخ چچا کو بولنے کا خوب موقع دیا گیا میرے حساب سے اس میں کہیں نہ کہیں ایک مسلم چھپا ہے کیونکہ جس طرح اس نے ایکسپٹ کیا کہ میں مسلم ہوں اس کٹیگری کے لوگ بہت کم کرتے ایسے لوگ ایسی محفلوں "سیکولر سیکولر" کی گردان زیادہ لگاتے ہیں۔ اللہ اسے ہدایت دے۔ برکھا نے تو دوسروں کو کم سنا اور شاہ رخ کو زیادہ ظاہر ہے فلمی ذہنیت کا اثر انڈیا کے رگوں میں دوڑ رہا ہے۔

    ارشد مدنی صاحب بڑے "پسر" کے بیٹھے تھے ان کا تو جواب ہی کچھ اور تھا مزید یہ کہ یہ صاحب رسپیکٹ رسپیکٹ میں رہ گئے ۔ ان کو سمجھ نہیں آئی کہ برکھا جیسے لوگوں کا کام ہی ہے اپنے ہوسٹس کو چیئر اپ کرنے کا۔ اس پر خود کو بن لادن سے تشبیہ دے کر محفل کی فضا کو خوشگوار کیا۔
    پردے اور دوسری بحث فضول تھی
    کیونکہ بھائی ٹوپی اور پردہ سو کالڈ اسٹیریو ٹائپ مسلم (یہ الفاظ پہلی بار سن رہا ہوں)یہ سب چیزیں ایمان کے بعد ہیں آپ ایسے لوگوں کو نہیں سمجھا سکتے جو ایمان کی ہجے نہ جانتے ہوں ، مثلا سوہا علی خان ، باپ شیعہ مسلم ماں بنگالی ہندو گھر میں دین نام کی چیز کیا کہیں کوئی تنکہ تک نہیں ملے گا۔ ایسے لوگ جن کا مذہب سے کوئی واسطہ ہی نہیں اور یہ صرف گورمنٹ کے رجسٹر میں "مسلم" نام ہونے کا "خمیازہ" بھگت رہے ہیں ان کو پردے کا درس کس طرح دیا جا سکتا ہے۔

    یہ تو ایسے ہی ہوا کہ "بھائی نماز پڑھو ، نماز پڑھو" لیکن توحید اور ایمان کیا ہے کسی کو معلوم نہیں اس طرح مان لو اگر وہ نماز پرھ بھی لے تو کیا فائدہ یا پردہ کرنے لگے تو اسے کیا فائدہ
    مسلمان کے تو سونے پر بھی اسے ثواب ملتا ہے اور کھانے پر بھی کیونکہ اس کی نیت نبی علیہ السلام کی طابع داری اور ایمان ہوتا ہے ۔
    ایسے لوگوں سے کہنا چاہیے کہ پہلے ابتدائی تعلیم درجہ اول میں لو اور درجہ دوم کے سوال یہاں مت پوچھو
    لبرل اور ماڈریٹ مسلم کا موضوع اٹھایا گیا جس پر ذاکر نائک کو سرے سے بولنے ہی نہیں دیا پھر ایک نقطہ جو سب کو بعد میں بھی یاد آئے گا وہ ڈاکٹر ذاکر صاحب ویل پریکٹس مسلم کا جس نے شاہ رخ کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا تھا۔
    کل ملا کر یہ فلموں کے لیے رکھا گیا شو تھا جسے ایسا نام دے کر تی وی کی ٹی آر پی بڑھائی۔
    علماء کا ٹائم برباد کیا جس طرح ذاکر بھائی نے ایک پروگرام میں تین عالموں کو علامہ اقبال کےشکوہ جواب شکوہ کا موضوع دے دیاتھا اس میں پبلک کا بھی ٹائم خراب ہوا اور علماء کی بھی ناقدری ہوئی تھی اسی طرح کا اس میں ہوا:00026:
    آخری بات
    مجھے لگتا ہے کہ اس بحث کا کچھ بنے نہ بنے برکھادت کو کولگیٹ کا برانڈ ایمبسڈر ضرور بنایا جائے گا۔:)
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 8, 2010
  2. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    جی
    صحیح‌کہا کہ۔۔اسکے اندر کہیں‌نہ کہیں‌مسلم چھپا ہے۔۔پتہ نہیں‌سانس رکنے سے پہلے وہ باہر نکلے یا نہیں‌(اللہ تمام ہی ایسے افراد کو نیک ہدایت دے ۔آمین)
    کل اس نے ایک بات ویسے بڑی اہم کہی (اس سے یہ مطلب نہ نکالیں‌کہ ہم شاہ رخ‌کی مدح کرنے تھوڑے نہ بیٹھ گئے ہوں)۔کہا کہ "مسلمانوں کو صرف یہ کہہ کر نہ مطمئن ہونا چاہیے کہ وہ صحیح ہیں بلکہ انہیں اپنے مخالفین کو ایسے انداز میں بتانا بھی چاہئے کہ نان مسلمز انکی بات کو نہ صرف سمجھیں‌، بلکہ واقعی سمجھیں"

    یعنی اسکا انٹینشن یہ تھا کہ مسلمان اسپوکسمینز کو آگے آکر، اسلام کے بارے میں‌شکوک و شبہات کا ازالہ کرنا چاہیے تاکہ اسلام کے بارے میں پھیلائے گئے پروپیگنڈا کا ازالہ ہوسکے۔بات اہم اور پتہ کی تھی۔لیکن بقول آپکے اینکر نے بس اپنے چینل کی زبردست پبلسٹی اور ساتھ ہی ساتھ دو پکچرز کی پھکٹ کی پبلسٹی کرادی۔
     
  3. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    اللہ ہدایت دے
    خیر
    کم وقت کے ساتھ تبصرہ کرنے بیٹھا تھا ایک بات جو رہ گئی جو بہت اور بہت ہی اہم ہے
    میں زیادہ یہاں نہیں لکھ کر اپنی بات کی طرف اشارہ کرکے نکل جاونگا باقی آپ سب پر چھوڑتا ہوں
    کرن جوہر کا ایک جملہ جو اس کے زبان سے انجانے میں نکل گیا جس کے جانب توجہ نہیں دی گئی
    وہ تھا "مائی ریسرچ " میرے ریسرچ (کے مطابق )
    ۔
    ۔
    ۔
    نو کمنٹ:00039:
     
  4. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    پلیز اسکا جملہ کمپلیٹ کردیں کہ اسنے کہا‌کیا مائی ریسرچ کے حوالے سے تاکہ آپکے بات کی تشنگی دور ہوجائے، اور بات بھی پوری ہوجائے۔
     
  5. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    آپ کو سمجھا دونگا
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم !
    اسلام قول باللسان وتصديق بالقلب و عمل بالجوارح کا نام ہے ۔ زبان سے لاکھ کہ لیں '' میں مسلمان ہوں مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے '' وغیرہ وغیرہ ۔ لیکن جب تک آپ اس کا عملی ثبوت نہیں دیں گئے اس وقت آپ کی اسلام سے محبت اور فخر بے معنی ہے ۔ مسلم اندر چھپا ہوا بیٹھا رہے سااری زندگی ۔ اور عملی طور پر صرف فخر ہی کرتا رہے ۔ اس کا کوئی فائدہ نہیں ۔

    ''مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے لیکن میری بیوی ہندو ہے ۔ میں مسلمان ہوں لیکن میرا بیٹا دونوں کا کام کرے گا ۔ پوجا بھی اور عبادت خدا کی بھی ۔ میں مسلم ہوں لیکن میں کچھ چیزیں لینا چاہتا ہوں اور کچھ نہیں ۔ کیونکہ مجھے زمینی حقائق دیکھنے ہیں ۔ میں کسی عرب ملک میں نہیں رہتا بلکہ ہندوستان میں رہتا ہوں یہاں کا معاملہ دوسرا ہے ۔ ۔ اندر سے مسلم باہر سے ریا کاری ، دنیاوی دیکھاوا۔''

    میرا خیال ہے ہم اکثر ایسے معاملات میں غلو کر جاتے ہیں ۔اس سے بچنا چاہے ۔ اللہ ہمیں صحیح بات کہنے اور عمل کرنے کی بھی توفیق دے ۔
     
  7. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    بہت صحیح خیال ہے آپکا۔
    ویسے میں تو فلم انڈسٹری کے کسی فرد کو مسلمان مانتا ہی‌ نہیں (اب شارہ رخ‌کو مسلم ہونے پر فخر ہو یا چاہے جو بھی ہو)
    مسلئہ یہ ہے کہ ہم بھی آج کل سیلیبریٹیز اور موسٹ فیمس لوگوں‌کی باتوں‌کو تھوڑی بہت اہمیت دے لیتے ہیں۔
    شاہ رخ خان۔۔۔

    ایک نے کہا کہ بالی اوڈ میں مسلمان چھائے ہوئے ہیں۔
    سونے پہ سہاگہ دوسرے نہ کہا کہ مسلمانوں کے بنا بالی ووڈ بالکل بانج ہے
    کسی نے کہاں کہ مسلمانوں‌ہی میں وہ گر ہیں۔۔۔

    استغفراللہ ربی۔



    ویسے موضوع کے حوالے سے۔
    یہ ایونٹ خالصۃ چینل کا ایک ایسا پروگرام تھا جو اسکے لئے پبلسٹی فراہم کرے، اور ہم یہ سوچ رہے تھے جو کہ خام خیالی ثابت ہوئی کہ مشہور و معرف اوریٹر ڈاکٹر ذاکر نائک، سے سامنے پر شاہ رخ پتہ نہیں‌کیسے بدحواس ہوجائیگا، اور کم از کم، خاموش تو ہوہی جائیگا، اور اس حوالے سے اسلام کے حوالے سے ٹیر ر ازم اور مسلم آڈینٹیٹی کے بارے میں ایک میسیج دنیا کے سامنے آئے گا، سب کچھ۔۔۔۔کھودے پہاڑ نکلا چوہا، دو فلموں‌کی تشہیر اور ایک نارمل سے گلیمرس گیدرنگ کے سوا اس ایونٹ سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں