دیس کو آنے والے۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

مریم نے 'دیس پردیس' میں ‏اپریل 6, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    بسم اللہ الرحمان الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ​
    خوشیاں چاہیں چھوٹی ہوں اس دور میں انمول ہیں۔۔۔۔۔لہذا گمے ہوئے دس روپے مل جائیں یا مفت کی ٹافی میسرآجائے۔۔۔۔اسے سیلیبریٹ کریں۔۔۔ابتسامہ
    اور جب بات ہو آپ کے کسی عزیز کی جو ایک عرصے بعد واپس اپنے وطن ،اپنے گلی کوچوں،اپنے گھر والوں میں آرہا ھو۔۔۔۔۔۔تو کتنی خوشی ہوتی ھے نا۔۔۔۔۔!
    مجھے اس بات کا پرسوں ہی پتا چلا ھے کہ اس بات کی کتنی خوشی ہوتی ھے۔۔۔۔ابتسامہ
    جب چھوٹی خالہ کو امی نے فون کیا تو انہوں نے بتایا کہ ماموں جی)ہم خالووں کو بھی ماموں ہی کہتے ہیں)بغیر پیشگی اطلاع کے سعودیہ سے واپس پاکستان آئے ہوئے ہیں۔۔اور جب ہمیں پتا چلا تو ہم تو بہت خوش ہوئے۔۔فورا سوچنے لگے کہ ماموں جی نے تو ایمن کو پہلی دفعہ دیکھا ھے ۔۔جب پہلے دیکھا تھا تو اس وقت تین ماہ کی تھی۔۔۔اوہ پٹاخہ ایمن کیا کر رہی ھو گی۔۔۔پہلے تو ہر گزرنے والے جہاز کو دیکھ کر کہتی تھی کہ ابو جی اس میں آ رہے ہیں۔۔۔اور دونوں بڑی کزنیں۔۔۔۔ہمیں تو سوچنے میں ہی بہت مزا آ رہا تھا۔۔۔۔۔
    آپ کو آیا۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟شاید نہ آیا ہو۔۔۔۔زیادہ مزا آپکو تب آئے گا جب آپ کا کوئی اپنا آئے گا۔۔۔!
    تو بس ہم اس تھریڈ میں پردیس سے آنے والے اپنے عزیزوں کی خبر دیا کریں گے ۔۔۔ان شااللہ۔۔۔۔تا کہ سب ایک دوسرے کی خوشی میں شریک ہوں۔۔۔ویسے راز کی بات بتاوں ؟؟؟؟کچھ لوگوں کے آنے پر غم ہوتا ہے۔۔۔۔۔
    ‘کیوں اور کیسے؟؟؟؟؟؟‘
    اچھا۔۔۔کیا کہا۔۔۔۔۔۔۔؟ آپ کو تجربہ نہیں۔؟؟؟؟تو پھر دیکھتے رہیے اسی تھریڈ کو۔۔۔آپ کو بھی یہ تجربہ ہو جائے گا۔۔ابتسامہ
     
  2. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
    پیپرزپرواز کے لیے پر تول چکے ہیں ۔۔۔نجانے کب لینڈ کر جائیں۔۔۔۔۔آنسوؤں والا آئیکون
     
  3. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    والد محترم پورے ایک ماہ بعد پرسوں پاکستان پہنچ گئے ہیں۔۔الحمدللہ
    ابو جی نے اپنی آمد کی اطلاع دی تو بھیا ہنس کر کہنے لگے“،میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ جب میں ابو کو ائیر پورٹ لینے جاؤں گا تو ابو جی یہی کہیں گے “تم گاڑی کہیں مارو گے“۔۔۔۔۔‘کیونکہ بھیا نے ابو کی غیرموجودگی میں گاڑی چلانا سیکھی تھی۔۔۔
    اور ہوا بھی یہی کہ جب بھیا گاڑی میں سامان رکھ رہے تھے تو ابو جی نے ڈرائیور کی عدم موجودگی بھانپنے کے با وجود پوچھا“آگے تو ڈرائیور ہو گا۔۔فرنٹ پر میں۔۔۔۔تم کہاں بیٹھو گے۔۔۔۔۔؟ابتسامہ
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 18, 2013
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں