مسجد جانے والی خواتین کے متعلق مفتی طارق مسعود کی حیا سوز گفتگو

عائشہ نے 'مسلم شخصیات' میں ‏فروری 12, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    دل تھام کر سنیے یہ الفاظ منبر پر بیٹھے ایک مفتی نے ادا کیے ہیں:
    "دس دن عورتوں کو مسجد میں لا کر بٹھائیں گے تو فتنہ ہو گا! میں اہل حدیث علما کا بہت احترام کرتا ہوں۔۔۔ آپ خود اپنی مساجد کی تحقیق کریں، دس دس دن کے لیے جب خواتین مسجد میں آ کر بیٹھتی ہیں۔ کتنے واقعات ہیں فتنے کے، ۔)نازیبا الفاظ(۔۔ کے ، معتکفین اور معتکفات کے ۔۔)نازیبا الفاظ(۔۔ چل رہے ہوتے ہیں"۔ مفتی طارق مسعود
    منبر پر بیٹھ کر اللہ کی عبادت کرنے والی خواتین کے متعلق ان مذموم الفاظ کا حوالہ

    اندازہ کیجیے ایک اختلافی مسئلے کی بنیاد پر مسلمانوں کے ایک مکتب فکر پر کیسے کیچڑ اچھالا جا رہا ہے۔ پہلے ایک خیالی فتنہ گھڑا گیا، اگر حقیقی ہوتا تو مسجد کانام، واقعے کی تاریخ اور اس کے خلاف درج کروائی گئی ایف آئی آر کا ذکر کر کے کہا جاتا کہ دیکھیے یہ ہوا۔ لیکن ایک خیالی فتنہ تخلیق کیا گیا، پھر فقہ کے زور سے بتایا گیا کہ چونکہ فتنہ بہت بڑا ہے مردوں کو مسجد آنے دیجیے، عورت کو روک دیجیے۔ ارے بھئی ان مردوں کو کیوں نہ روکیں جنہیں خطبے کے منبر پر بیٹھ کر بھی ایسی حیا سوز گفتگو اور ایسے بدبودار الفاظ سوجھتے ہیں جنہیں یہاں لکھنا بھی حیا کے منافی ہے۔ یوں لگتا ہے ناآسودہ حسرتوں نے کوئی راہ پا لی ہے کہ پوری دنیا میں صرف معتکفین اور معتکفات کے لیے ہی ایسے الفاط سوجھ رہے ہیں۔اصل فتنہ حضور کے دماغ میں ہے۔ جسے فتنہ منافقت کہتے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو حج پکنک اور عیدالاضحی کی قربانی جانوروں پر ظلم لگتا ہے، اللہ کی مسجدوں میں اللہ کی عبادتیں جاری رہیں گی، کسی بدزبان مبلغ کی بدزبانی سے اہل عبادت کو فرق نہیں پڑتا۔ الحمدللہ اہل حدیث مساجد میں خواتین جاتی ہیں اور یہ تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے کہ یہ حق انہیں اللہ نے دیا ہے، جب اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی مسجد، مسجد نبوی میں خواتین کو جانا یا اعتکاف کرنا منع نہیں تو مفتی طارق جیسے نام نہاد فقیہ کتنا بھی زور لگا لیں عورت کو اس حق سے محروم نہیں کر سکتے۔ اہل حدیث مساجد اس سنت کی پیروی کی وجہ سے جامد مقلدین کی آنکھوں میں ہمیشہ کھٹکتی رہیں گی۔ ہمیں فخر ہے کہ اہل حدیث خواتین اپنے علم، عمل اور عبادت میں سبقت لے جانے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ اپنی فقاہت کے زعم میں خواتین کو مسجد جانے کے حق سے محروم کرنے والے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نافرمان فقیہ ہمیشہ جلتے بھنتے رہیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    "مسلمان عورتوں کے لیے بازار، سنیما، مزار کھلے رہیں، بس یہ مسجد نہ جائیں"۔
    یہ خلاصہ ہے ہمارے فقہا کے جاہلانہ اجماع کا، حالاں کہ اللہ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں سے مت روکو!
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نافرمان فقیہوں کو جب بھی سوجھتی ہے کوئی بدبودار دلیل سوجھتی ہے۔ مفتی طارق مسعود کی ہفوات سے #مسجد جانے والی باسعادت خواتین کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اللہ کی بندیاں اللہ کی مسجدوں میں #رمضان کی روح پرور عبادات کا اجر سمیٹ رہی ہیں۔ کسی منافق کو تکلیف ہوتی ہے تو ہوتی رہے، لیکن اس عالم تکلیف میں جو کف اڑایا جا رہا ہے اس کو تبلیغ نہیں کہتے۔ ان بے بصیرت مفتیوں کے لشکر مسلمان عورت کو مسجد جانے کے حق سے محروم نہیں کر سکتے۔ جو حق اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عطا کیا ہے، کسی کوڑھ مغز امتی کے کہنے پر چھینا نہیں جا سکتا۔ مسلم عورت مسجد جاتی رہے گی اور ایک دن پاکستان کی ہر مسجد میں عورتوں کا حصہ بنے گا۔
    #اسلام #اصلاح #مرد #عورت #تبلیغ #فقاہت #فقیہ
    تحریر 5 جون 2018
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    یہ مفتی صاحب مسلسل غیر محتاط گفتگو کر رہے ہیں. اس وجہ سے اوپر تلے کئی تنازعات کا حصہ بن چکے. اور عموماً تنقید کا نشانہ یا تو اہل حدیث مکتب فکر ہوتا ہے. یا سعودیہ. اہل حدیث عورتوں کی مستقل مزاجی و دعوتی محنت کی وجہ سے بعض دوسرے فرقہ کی عورتیں بھی سنت پر عمل کرنے لگی ہیں. شاید یہ تبدیلی مفتیان کرام کو ہضم نہیں ہو رہی. مفتی مسعود حرمین میں ملنے والی حلال چکن کو حرام کہ کر بھی کنفیوژن پیدا کر چکے. اس وجہ سے کئی لوگوں کو پریشانی ہوئی. حالانکہ یورپ، و آسٹریلیا سے آنے والی مرغی حلال سرٹیفکیشن کے بعد ہی امپورٹ ہوتی ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ چکن والا کارنامہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے، خواتین کے متعلق گفتگو والا کلپ ایک سائلہ نے بھیجا تھا جو اعتکاف کرنا چاہتی تھیں اوران کے خاندان کے ایک فرد نے یہی حیا سوز گفتگو دہرا دی جو مفتی طارق اپنے مریدوں کو سکھا رہے ہیں۔ شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو۔
    بے چارے تعصب کے مارے ہوئے فقیہ کا فتویٰ ہے کہ "مکہ المکرمہ میں بھی مرغی حرام بک رہی ہے۔" منبر پر بیٹھ کر اتنی لمبی گپ لگانے والے لوگ یقینا مفتی کے لقب کے صحیح حق دار ہیں۔ تعصب ان کی کامن سینس کو کھا چکا ہے۔
    ذیل میں اس گفتگو کا ربط موجود ہے سنیے اور عبرت حاصل کیجیے
     
    Last edited: ‏فروری 13, 2019
    • متفق متفق x 3
  5. فیضان

    فیضان رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2016
    پیغامات:
    35
    یہ مفتی کم مرغی والے صاحب زیادہ معلوم ہو رہے ہیں اللہ ہدایت دے ۔۔۔
     
    • متفق متفق x 2
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    یہ غیر ذمہ دار مفتی لگتے ہیں.انہیں شیخ ابن عثيمين رحمہ اللہ سمیت سنجیدہ مفتی اہل علم کے فتاوی و علم سے استفادہ کرنا چاہیے.ورنہ ایسا ممکن ہے کہ سنت کے استہزاء پر لوگ کسی ابتلاء سے گزر جاتے ہیں. حس مزاح بھی اصل میں، طنز، تعصب معلوم ہوئی. مزاح کے لیے مولانا مکی حجازی حنفی کو سنیں تو بہتر ہے. ہر چیز سیکھنے سے آتی ہے.
     
    • متفق متفق x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    غیر ذمہ دار نہیں، بہت سمجھ دار ہیں پٹھانوں کے بارے میں متعصبانہ کمنٹس دیے تو فورا وضاحتی ویڈیو جاری کردی لیکن اہلحدیث مساجد اور عبادت گزار خواتین پر کیچڑ اچھالنے پر آج تک ندامت نہیں ظاہر کی۔
    یہ بےشرم مفتی ہیں جو منبر پر بیٹھ کر اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے انڈین فلمیں دیکھی ہیں، ابراھیم علیہ السلام کی خدمات کا عتراف کرتے کرتے دماغ فلموں تک پہنچ جاتا ہے۔ اسی لیے انہیں معتکف خواتین کی عزت کا احساس نہیں رہا۔ بالی وڈ پورن دیکھنے والے نیک عورتوں کی قدر پہچان بھی نہیں سکتے۔
     
    Last edited: ‏فروری 15, 2019
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    پٹھانوں کے خلاف بھی وضاحتی بیان اس وقت جاری کیا. جب پٹھان طلباء و علماء نے احتجاج کیا. غیر ذمہ دار اس لئے کہ، داعی، عالم دین کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو، یا تو دلائل سے بات کرتا ہے، یا پھر ہمیشہ محتاط گفتگو کرتا ہے. کوئی اختلافی مسئلہ آبھی جائے تو بجائے کسی پر کیچڑا اچھالے، جو ان کی فقہ میں راجح ہو، بتا کر بات ختم کردیتا ہے. جیسا کہ "حنفی فقہ میں عورتوں کا مسجد جانے کے تعلق سے یہ مسئلہ ہے. اور باقی آئمہ..."یہ وجہ بھی ہے، سوال کچھ اور ہو. جواب کچھ اور... اب ابراہیم علیہ السلام کی مثالی دعوت کے تقابل کے لیے یہی فلمی ہی ملے.اللہ ہدایت دے. اہل حدیث مکتب فکر کے علماء کو بھی موصوف کے متعصبانہ رویہ پر رد کرنا چاہیے، اگر علمی گفتگو کرنی ہے. تو ضرور کرے. ورنہ اپنی حدود سے تجاوز نا کرے.
     
    • متفق متفق x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بالکل اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک میں ذات اور نسل کے خلاف بات کرنے والے کی خبر لی جاتی ہے لیکن عبادت گزار خواتین پر بنا ثبوت کیچڑ اچھالنے کی پوری آزادی ہے، یہ ہے وہ عزت جوایک اسلامی معاشرے میں مسجد جانے والی خواتین کو دی جا رہی ہے۔ عورت کے خلاف تعصب سے بھرے ہوئے بیانات کو "تبلیغ" سمجھنے والے لوگ ہی خواتین کی دین سے دوری کا اصل سبب ہیں۔
     
    • متفق متفق x 1
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    اللہ ہدایت دے. تعصب کا سبب اندھی تقلید ہے. اور ایسے لوگ، خیر سے انصاف سے قدرتی طور پر محروم ہوتے ہیں.بات مفتی طارق مسعود کی ہو رہی ہے تو ایک صاحب نے ویڈیو سینڈ کی.حرم مکی میں چار مصلوں کے حوالے سے. یہ جواب انجنیئر مرزا جہلمی کو دیا گیا ہے..جن سے اہل حدیث مکتب فکر پہلے ہی برات کر چکا ہے.اس پر تفصیل کبھی فرصت میں: قارئین، مفتی صاحب کا تبصرہ سنیں، متکلمین کس طرح ہیر پھیر سے مسئلہ بدل لیتے ہیں.

     
    • مفید مفید x 1
  11. اظہر عباس

    اظہر عباس -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 25, 2010
    پیغامات:
    36
    شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔۔۔
    حیرت ہے کہ ایسے علما ٗ فتنہ کو بازار، سینما، مزار، کالج ، یونیورسٹی پر بولتے کبھی نہیں دیکھا گیا
    فقط مسجد میں عورتوں کا آنا فتنہ لگتا ہے -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں