رواں سال کا آخری اور دوسرا چاند گرہن آج ہوگا

marhaba نے 'موسم' میں ‏دسمبر 10, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    [​IMG]

    اسلام آباد :رواں سال کا آخری اور دوسرا چاند گرہن آج شام 7 بج کر 32 منٹ کو عروج پر ہوگا۔ علم بروج کے مطابق یہ چاند گرہن 8 درجہ اور 8 دقیقہ برج جواز میں لگے گا جو مکمل چاند گرہن ہوگا۔ یہ گرہن شام 5 بج کر 45 منٹ پر لگنا شروع ہوگا اور 7 بج کر 31 منٹ 49 سیکنڈ پر مکمل ہوگا۔ یہ وقت گرہن کا وسطی حصہ ہوگا۔ چاند گرہن رات 9 بج کر 17 منٹ پر مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ ماہرین نجوم کے مطابق یہ گرہن بحرالکاہل کے علاقے ''گوعام''اور شمالی میرنیا آلینڈ سے شروع ہوگا۔ امریکہ ، افریقہ اور یورپ میں چاند طلوع نہ ہونے کی وجہ سے یہ گرہن نظر نہیں آئے گا۔ البتہ ایشیاکے ممالک اور آسٹریلیا میں بہت واضح نظر آئے گا۔ یاد رہے اس سے قبل رواں سال 16 جون کو پہلا چاند گرہن لگا جبکہ دوسرا آج لگے گا۔

    اردوٹائمز
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    شکریہ فار انفارمیشن
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شکریہ فار انفارمیشن
     
  4. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717

    جزاکم اللہ خیرا۔
     
  5. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاکم اللہ خیرا
    یہاں کویت میں تو چاند گرہن تقریبا ختم ہونے والا ہے اب
     
  6. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    مین نے بھی دیکھا تقریبآ دو تہائی تھا۔ پشاور میں۔ تقریبآ 7 بج کر 20 منٹ ہونگے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 10, 2011
  7. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    شکریہ آفریدی بھائی۔
     
  8. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ​
    ہمارے علاقہ میں آج مورخہ 15-01-1433 کو خسوف یعنی(سورج پھر، زمین اور پھر چاند آپس میں ایک ترتیب سے آگئے کہ چند سیاہ نظر آنے لگا)
    [​IMG]
    ہوا وقت مغرب کے فورا بعد
    جس کا اعلان وزارۃ اوقاف نے پہلے ہی کردیا تھا کہ نماز خسوف مغرب کے بعد پڑھی جائے جامع مساجد میں
    تو ہوا یوں کہ اکثر و بیشتر لوگ مغرب کی نماز ادا کرکے امام کی طرف متوجہ ہوئے کہ وہ خسوف کی نماز شروع کرائیں تو امام جن کا نام شیخ عطیق(عرب) ہے انہوں نے کہا کہ جب تک انسانی آنکھ سے نہ دیکھ لیا جائے خسوف کو تب تک نماز نہیں پڑھایں گے پھر انہوں نے خود مسجد کے باہر جاکر دیکھا تو خسوف نہیں تھا تو لوگوں کو بتادیا کہ ابھی تک خسوف نہیں ہوا جوہیں ہوا تو نماز شروع کردیں گے ان شاء اللہ
    اب کیا تھا کہ لوگ بار بار باہر جاکر چاند کو دیکھ کر آتے اور انتظار میں بیٹھ جاتے
    پھر اچانک ایک آدمی اندر داخل ہوا اور اس نے امام کے پاس آکر کہا کہ خسوف ہوچکا ہے آپ باہر جاکر دیکھ لیں
    پھر امام صاحب نے خود باہر جاکر دیکھا اور واپس آکر نماز شروع کرنے کے لیے محراب میں کھڑے ہوئے
    پھر کسی نے ان سے درخواست کی کہ لوگوں کو نماز خسوف کا طریقہ بتادیں (ایسا نہ ہو کہ لوگوں کو کچھ غلطی لگ جائے)
    پھر امام صاحب نے نماز خسوف کا مختصر طریقہ بتایا کہ اس نماز میں دو رکتوں میں چار رکوع اور چار سجدے ہوتے ہیں۔
    جن کی ترتیب کچھ یوں ہے
    پہلے تکبیر تحریمہ
    سورۃ الفاتح
    کوئی سی بھی سورۃ قرآن سے (شیخ نے سورۃ آل عمران پڑھی تھی)
    پھر پہلا رکوع
    پھر واپس قیام
    پھر سورۃ الفاتح
    پھر کوئی سی بھی سورۃ قرآن سے (شیخ نے سورۃ آل عمران جاری رکھی تھی)
    پھر دوسرا رکوع
    پھر قیام اور پھر دو سجدے
    اسی ترتیب سے دوسری رکعت بھی ادا کی۔
    الحمد اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    شکریہ ابن قاسم بھائی۔
     
  10. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    میں نے بھی ادھر(سعودیہ) میں چاند گرہن ہوتے دیکھا ۔۔۔ہائی وے میں ڈرائیو کررہا تھا اس لیے صلاۃ خسوف پڑھ نہ سکا جسکا افسوس ہے ۔۔
    تاہم اس پہلے پڑھی تھی اسی طرح جیسے "فاروق" نے لکھا ہے

    اور میرا یہ کہنا ہے کہ ایسے موقع پر سنن و نوافل ادا کرلینی چاہئیے(باجماعت مسجد میں) کہ شائد زندگی میں دوبارہ موقع نہ ملے اس سنت کے ادا کرنے کا ۔۔۔کم ازکم ایک بار تو زندگی میں ضرور ادا کرنا چاہیے کہ یہ موقع بار بار نہیں آتا(سنت کے احیاء کا) ۔۔۔۔

    کچھ لوگ کسوف و خسوف کی نماز مسجد میں ادا نہیں کرتے ۔۔شائد کہ فقہی مسئلہ ہو ۔۔۔واللہ اعلم !
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں