جماعت اسلامی کے بانی کے بیٹوں کی ویڈیوز پر تبصرہ

اعجاز علی شاہ نے 'نقطۂ نظر' میں ‏اپریل 18, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    جماعت اسلامی کے بانی سید ابوعلی مودودی (رحمہ اللہ) کے بیٹوں سے متعلق ویڈیوز دیکھنے کو ملی۔
    مجھے حیرانی ہوئی کہ کسطرح ان کا آپس میں اختلاف ہے بلکہ ایک بیٹے حیدر فاروق مودودی نے تو اپنے والد صاحب کے بارے میں کہا ہے کہ ہمارے والد نے ہمیں جماعت سے دور رہنے کو کہا۔ اس کے علاوہ بھی کافی سخت قسم کی زبان انہوں نے قاضی حسین احمد اور سید منور حسن کے خلاف استعمال کی ہے ۔ بقول حیدر فاروق سید منور حسن سی آئی اے کے ایجینٹ ہیں۔
    ویڈیو یہاں پر دیکھیں:
    Hazrat Syed Maududi's son Khalid farooq (r.a) "talked the monster his father created" - Safeshare.TV

    اس کے برعکس تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ مولانا مودودی رحمہ اللہ کے دوسرے بیٹے خالد فاروق صاحب جو ترجمان القرآن کے مسول ہیں انہوں نے حیدر فاروق کے دعوی کو جھٹلایا ہے اور کہا ہے کہ ان کے والد مودودی صاحب نےحیدر فاروق سے مرتے دم تک قطع تعلق کیا تھا اور کئی بار غلط حرکات کی وجہ سے ان کو گھر سے باہر نکالا تھا۔
    ویڈیو یہاں‌پر دیکھیں:
    Syed Mawdudi's Son Khalid Farooq Interview on property benefaction Jamaat e Islami Role - Part3 - Safeshare.TV


    آپ لوگ برائے مہربانی دونوں ویڈیوز دیکھیں میں تو اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یہ سارا ذاتی اختلافات کا مسئلہ ہے اور جماعت اسلامی کو اس مسئلہ میں ملوث کرنا سرار زیادتی ہے۔

    (نوٹ: یہ صرف معلومات کیلئے شیئر کررہا ہوں مجھے جماعت اسلامی سے ذاتی کوئی بغض نہیں، جماعت اسلامی کے خلاف لوگ بطور ثبوت صرف حیدر فاروق والی ویڈیو شئیر کرتےہیں جبکہ دوسری ویڈیو کو کوئی نہیں‌دکھاتا)
     
  2. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم

    جزاک اللہ خیرا۔

    اعجاز بھائی آپ کے آپ کے تبصرے کے بعد مزید کسی وضاحت کی ضرورت ہی نہیں ہے۔، جزاک اللہ۔

    میری معلومات کے مطابق بھی ، جناب حیدر صاحب کو مودودی علیہ الرحمہ سے انکے حیات سے ہی اختلافات رہے ہیں، اور پھر انکے وصال کے بعد، موصوف نے اختیارات شدت اختیار کرگئے، بہرحال جماعت اسلامی کو اسکا بہت زیادہ نقصان نہ ہوا، البتہ ناقدین نے اس ویڈیو کا بھی، اور پھر ان پرسنالیٹی کا بھی خوب استعمال کیا( جسکی وضاحت آپ نے کردی ہے۔)

    (بہرحال ، اعجاز بھائی نے ، معلومات کی غرض سے یہ موضوع شئیر کیا ہوگا۔۔۔! میں‌باقی ساتھیوں‌سے بھی استدعاکرونگا کہ یہاں‌اس معلومات پر تھوڑی بہت بحث ہوکر یہ موضوع اپنے اختتام کو پہنچ سکتا ہے، ورنہ یہاں‌پر بھی مسالک اور عقائد، اور نظریات، اور شخصیات گفتگومیں‌آگئیں تو موضوع کی افادیت ختم ہوجائیگی)

    خیر اندیش

    شاہد
     
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ابوطلحہ بھائی
    دراصل ہمیں حقائق کو دیکھ کر تحقیق کرنی چاہیے ۔ میں صرف یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمیشہ تحقیق کے وقت یکطرفہ اور جانبدرانہ رویہ سے بچنا چاہیے۔ کسی سے اختلاف ضرور ہوسکتا ہے لیکن ذاتی معاملات کو اچھالنا بہرحال بہت ہی فضول عادت ہے۔
    یہ میری رائے ہے جس سے اختلاف سب کو حق ہے
     
  4. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    جزاک اللہ خیرا۔

    میں‌آپکی بات سے متفق ہوں۔

    البتہ میرا یہاں‌پر ایک اہم کنسرن تھا، جسکو پھر سے میں‌ریپیٹ کرونگا کہ، اختلافات کی وجہ سے حیدرمودودی صاحب کی پرسنلایٹی کو ، مودودی علیہ الرحمہ کے ناقدین نے بہت ہی غلط طریقے سے استعمال کیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    میرا خیال میں بھی یہ ان کا ذاتی اختلاف ہے،
    لیکن ذاتی اختلاف کی وجہ سے سخت جملے استعمال کرنا یا حد سے گزرنا، یہ بالکل نا انصافی ہے۔ اور مجھے حیدر فاروق مودودی ذاتی اختلاف کی وجہ سے حد سے ہی گزرتے ہوئے لگے ہیں۔ واللہ اعلم
    باقی اگر کوئی غلط بات ہے بھی تو اسے احسن طریقے سے پوائنٹ آؤٹ کرنا چاہیے، ناکہ پورے کہ پورے نظم کو ہی اسکی لپیٹ میں لے آئیں۔ اچھے برے لوگ تو ہر جگہ ہوتے ہیں۔ کیونکہ جماعت اسلامی کے ساتھ چند چیزوں میں اختلاف کے باوجود بہت سی اچھی باتیں‌ بھی ہیں جماعت کے لوگوں میں جن کا میں قائل ہوں۔ اسی وجہ سے حیدر فاروق مودودی صاحب کی باتوں سے اتفاق بالکل نہیں‌کرتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابو عزیر

    ابو عزیر -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 8, 2012
    پیغامات:
    93
    جزاک اللہ خیرا بھائی اعجاز
    میں آپ کی بات سے مقفق ہوں.
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    وشھد شاھد من اھلھا ،یہ تو پرانا اختلاف ہے ، حیدر فاروق مودودی ہمیشہ جماعت اسلامی کے مخالف رہے ہیں اور ابھی بھی ہیں ۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ وہ جماعت اسلامی میں کسی عہدے پر نہیں ۔ دوسری طرف خالد فاروق حیدر صاحب کی گفتگو میں کافی شبہات ہیں ۔ ،ایک طرف وہ اپنے بھائی پر الزام لگا رہے ہیں کہ تعویز گنڈہ جائز نہیں ، لیکن پھر اپنے آپ کو معین الدین چشتی کی طرف منسوب بھی کر رہے ہیں‌۔ اور یہ بھی میرے والدنے اسے گھر سے نکال دیا تھا ۔ کہیں کوئی ایسا ثبوت تو نہیں‌ ملا کہ مولانا مودودی رحمہ اللہ نے اپنے بیٹے کوگھر سے نکال دیا تھا ۔ یہ بھی کہ رہے ہیں‌کہ حیدرفاروق مودودی ہمارے بھائی نہیں ۔ ہم نے ان سے قطع تعلقی کر لی تھی۔ ان الفاظ پر غور کرنے سے بہت کچھ سمجھ میں آ جائے گا ۔
     
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جاسم بھائی بالکل صحیح کہا
    میں مولانا مودودی رحمہ اللہ کے بارے میں یہ نظریہ رکھتا ہوں کہ بے شک انہوں نے اسلام کی زبردست خدمت کی، ان کی ہر صحیح بات میں ان کو مانتا ہوں اور جو کچھ خطا یا سہو ان سے ہوا ہے ان سے اختلاف ضرور رکھتا ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی ساری اچھائی پر پانی پھیر دیا جائے۔ دوسری جماعتوں کے ساتھ اگر جماعت اسلامی کا موازنہ کیا جائے تو یہ جماعت تمام دوسری متعصب اور شخصیت پرستی پر مبنی جماعتوں سے بہتر ہے۔ واللہ اعلم!!
     
  9. thetrueman

    thetrueman -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 21, 2010
    پیغامات:
    40
    السلام علیکم۔ میں اوپر کیے گیے تبصروں اور اس اقتباس سے متفق ہوں اور ما شااللہ بھائیوں نے احسن طریقے سے اس نازک موضوع پر بات کی ھے۔ بات یہ ہے کہ ہمیں ہر چیز کو وسیع تناظر میں دیکھنا چاھیے اور اس کے مطابق فورم پر بات کرنی چاہیے۔ باقی کسی کی اچھائی کو بغیر کسی بھی کنسرن کے اچھا کہنا چاہیے اور اس کی خامی کو چھوڑ کر باقی چیزوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اختلاف اور خامی کو پواینٹ آؤٹ کرنے سے پہلے یہ دیکھنا چاہیئے کہ اس سے ملت اسلامیہ کا کوئی نقصان تو نہیں ہو گا؟
    جماعت اسلامی کی ایک نظم کے ایک شعر کا کچھ حصہ یاد آ رہا ہے جس میں اسی طرح کی بات کا نتیجہ کچھ اس طرح سے بیان کیا ہے "" یہ زد تو اسلام پر پڑے گی۔ جب ایک رستہ ہے ایک منزل ، تو کیوں نہیں چلتے سب ساتھ مل کر۔"""
    اللہ ہمیں ملت اسلامیہ کیلئے " ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے "" بنائے آمین۔
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ ! خوش آمدید ، بہت شکریہ دی ٹرومین بھائی ۔ بروقت تبصرہ ہے ۔ دراصل اس تھریڈ میں مولانا مودودی رحمہ اللہ یا جماعت اسلامی کی تو سرے سے بات ہی نہیں‌ ہو رہی ہے ۔ یہاں تو دو بھائیوں‌میں اختلاف کا ذکر کیا گیا ہے ،اگرچے ہم اس اختلاف سے واقف ہیں ۔ لیکن کیا اچھا ہوتا ہے کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے بھائی اس پر کچھ تبصرہ کرتے اور ان اختلاف کی وجوہات کا ذکر کر دیتے ۔ تاکہ عامۃ الناس کو اصل حقیقت کا علم ہو جاتا ۔
     
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    عکاشہ بھائی آپ کی بات ٹھیک ہے لیکن اصل نقطہ تو یہی ہے کیوں کہ لوگ اس ویڈیو کو مولانا مودودی رحمہ اللہ کی طرف موڑتے ہیں۔
    حیدر فاروق کی مزید ویڈیوز کو دیکھنا پڑے گا
    ایک لائیو پروگرام میں تو انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان نام پر بھی اعتراض کیا ہے اور اس کو مولویوں کی چال قرار دیا ہے ان کے مطابق جمہوریہ پاکستان اصل نام تھا اسلامی بعد میں لگایا گیا۔ اب بتائیے کیا یہ شخص دین پر گفتگو کرنے کا حق رکھتا ہے۔
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    اعجاز بھائی ۔ دراصل حیدرفاروق مودودی نے نہ صرف جماعت اسلامی پر تنقید کی ہے بلکہ تمام جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔اگر انہیں صرف جماعت اسلامی سے اختلاف ہوتا تو وہ دوسری جماعتوں کو تنقید کا نشانہ ہرگز نہ بناتے ۔ اس لیے ان کا منہج واضح نہیں‌۔ اگر موصوف کو جماعت اسلامی میں کوئی عہدہ دے دیا جائے تو ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے رویے سے باز آجائیں -جہاں‌تک بات ہے کہ لوگ اس ویڈیو کو مولانا مودودی رحمہ اللہ کی طرف موڑتے ہیں ، ایسے لوگوں‌کو روکنا چاہے ۔ کیونکہ اس ویڈیو کا مولانا مودوی رحمہ اللہ سے کوئی تعلق نہیں بنتا ۔
     
  13. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بھائیو میں آپ تمام بھائیوں سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس تمام بحث سے ہمیں کونسا دینی فائدہ حاصل ہوگا۔
     
  14. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بابر بھائی نے صحیح سوال اٹھایا ہے
    بھائی ویسے یہاں پر کافی باتیں ہوچکی ہیں، چونکہ یہ مسئلہ میرے لیے نیا تھا اور مجھے پہلے پتہ نہیں تھا اسلیے میں نے چاہا کہ کچھ معلومات شئیر کروں اور کچھ انفارمیشن حاصل ہوجائے۔
     
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    السلام علیکم ۔ بہت شکریہ محترم بابربھائی ۔ دراصل یہ زمرہ نقطہ نظر ہے ۔ یہاں کسی کو بھی کسی بھی مسئلے پر اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کی اجازت ہے ۔ دینی فوائد کے لیے مجلس مذہب و نظریات موجود ہے ۔
     
  16. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    برادر عزیز عکاشہ، وضاحت کا شکریہ میں پھر بصد احترام عرض کروں گا کہ نقطہ نظر کے لیۓ اور بہت سے موضوعات پڑے ہوۓ ہیں۔ یہ ان کی آپس کی لڑائ ہے۔ انہیں لڑنے دیجیۓ۔ ہمیں ان کی لڑائ کا نہ کوئ فائدہ اور نہ ہی نقصان۔ ہاں اگر اس سے مجھے یا ہم سب کوئ اجتماعی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے تو بخوشی جاری رکھیۓ۔
     
  17. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    محترم بابر بھائی ۔ ابھی تک اس موضوع میں کوئی ایسی بات نہیں ہوئی جو کہ قوانین اردو مجلس یا قوانین مجلس طلاب علم کی خلاف ورزی ہو ۔ آخر یہ لڑائی میڈیا پر بھی تو موجود ہے تو پہلے وہاں سے نکالنی چاہے اس کے بعد فورمز سے خود بخود ہٹا لی جائے گی ۔ میں نے سابقہ پوسٹ میں یہ بات کی تھی کہ اگر گفتگو موضوع سے نکلنے لگے توروک دیا جائے ۔
     
  18. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ویسے یہاں پر میں نے دونوں ویڈیوز کو شئیر کیا ہے اور مقصد ہی یہ تھا کہ لوگ صرف حیدر فاروق والی ویڈیو کو دیکھ کر یکطرفہ فیصلہ نہ کریں کیوں کہ شروع میں میں بھی یہ یقین کربیٹھا تھا کہ حید رفاروق ٹھیک کہہ رہا ہے لیکن جب دوسری ویڈیو دیکھی تو معاملہ کی کچھ سمجھ آئی۔
     
  19. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    میرے مشفق شیخ ابن مبارک حفظہ اللہ ورعاہ اور ان سے قبل جامعہ میں مشائخ حفظھم اللہ ورعاھم نے آدابِ اختلاف امثلہ کے ساتھ مجھے سمجھائے ، مثلا ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ سے ہمیں‌اللہ کے صفات کے موضوع پر اختلاف ہے اس کا یہ مطلب نہیں‌ہے کہ ہم ان کے بقیہ موضوعات سے اختلاف کریں‌چہ جائیکہ ان سے ذاتی اختلاف کرنے چلیں‌۔

    جزاک اللہ خیرا اعجاز بھائی کہ آپ نے لوگوں کو گمراہ ہونے سے بچانے کی غرض یہ شیئرنگ کی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں