برما : مسلمانوں کا مبینہ قتل عام

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏جون 16, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہمارے ہاں بودھوں (buddhists) كو بہت پرامن بنا كر پيش كيا جاتا ہے يہ ہے ان كی امن پسندى ۔ انسانوں كو گاجر مولى كى طرح كاٹ رہے ہيں مقتولين كى تعداد ہزاروں ميں ہے۔
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بنگلہ ديش ميں اسوقت ويسى ہی روشن خيال حكومت ہے جيسى پاكستان ميں افغانستان پر حملے كے وقت تھی ۔ ہم نے تو آگے بڑھ كر اڈے پيش كر ديے تھے افغان مسلمان بھائيوں كے قتل عام كے ليے ، بعد ميں ہم نے افغان مہاجرين كے ليے اپنى سرحديں كھول كر قتل كے بعد ثواب لينے كى پورى كوشش كى تھی ، اور آج تك نيٹو كو رسد ہمارى شاہراہوں سے سپلائى ہوتى ہے۔
    اسى طرح بنگلہ ديش نے كچھ روہنگيا مہاجرين كو قبول كر ليا ليكن بعد ميں سرحديں بند كر ديں ، اس وقت بنگلہ ديشى حكومت 1971 ء ميں البدر بنانے والے رہنماؤں كى پكڑ دھکڑ اور مقدمے بنانے ميں برى طرح مصروف ہے بھلے كوئى 80 ، 85 سالہ صاحب فراش بزرگ ہوں۔ شدت پسندوں كے صفايا كى اس مصروفيت ميں نوے ہزار روہنگيا مہاجرين كى آہ وفغاں اسے كيسے سنائى دے گی۔
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آمین یارب العالمین
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    برما كى خونخوار بدھ اكثريت نے مسلم اكثريتى صوبے اراكان كى بچی کھچی مسلم بستيوں پر نئى قيامت ڈھانے كى منصوبہ سازى كر لى ہے۔
    العربيہ كى رپورٹ :
    بحوالہ : برمی مسلم بستیوں کی خاردار تارکوں کے ذریعے ناکہ بندی، دہشت گردی کا نیا اشارہ
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آگ ہے ، اولاد ابراہیم ہے ، نمرود ہے
    کیا کسی کو پھر کسی کا امتحاں مقصود ہے

     
  8. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بہت افسوس ناک حالات ہیں برما کے.
    امت مسلمہ کی خامشی پر دکھ ہو رہا ہے.
    اللہ سب مسلمانوں کی حفاظت فرماۓ آمین.
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برمی فوج اور راکھائن بودھوں کو روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نئے حملوں کے لیے برابر كا ذمہ دار ٹھہرا ديا ہے ۔ ايمنسٹی كا كہنا ہے كہ تشدد كے تازہ واقعات كا ہدف خاص طور پر روہنگيا مسلمان ہيں۔
    Communal violence is grinding on in western Myanmar six weeks after the government declared a state of emergency there, and Muslim Rohingyas are increasingly being hit with targeted attacks that have included killings, rape and physical abuse, Amnesty International said Friday.
    Amnesty International accused both security forces and ethnic Rakhine Buddhists of carrying out new attacks against Rohingyas, who are seen as foreigners by the ethnic majority and denied citizenship by the government because it considers them illegal settlers from neighboring Bangladesh.
    The worst of the violence subsided late last month, but communal violence has ground on. Now, Amnesty said, it is being directed mostly at the Rohingya population.

    تفصیلات
    Burmese Muslims targeted in communal violence, says Amnesty | World news | guardian.co.uk
    Ahram Online - Amnesty Int'l: Myanmar's Rohingyas being targeted

    The Hindu : News / International : Myanmar Rohingyas being targeted: Amnesty International

    جو بزعم خود روشن خيال لوگ برمى مسلمانوں کے حالت زار كو اسلامى جماعتوں كا واويلا كہتے ہيں ان كى متعصبانہ ذہنيت كے ليے امينسٹی انٹرنيشنل كا تازہ تجزيہ شافى جواب ہے جس كو دنيا بھر کے ميڈيا نے نماياں كوريج دى ہے ، يہ اس بات كا ثبوت ہے كہ برمى حكومت ، رياستى وسائل استعمال كر كے روہنگيا مسلمانوں کی چھوٹی سى اقليت كى نسل كشى كر رہی ہے ۔ معاملہ فرقہ وارانہ فسادات كا نہيں ايك قوم كو نشانہ بنا كر قتل عام كا ہے۔
    كيا ايمنسٹی انٹرنيشنل اسلامى جماعتوں کے قبضے ميں ہے؟
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    رمضان اور برمی مسلمان
    As the Muslims around the world cheerfully get prepared for the holy month of Ramadan, the Rohingya Muslims of Myanmar are painfully subject to the barbaric and appalling atrocities of the extremist Buddhists, finding their life in a constant state of trepidation and suffering.​
    Rafique Arakani: Myanmar Muslims suffering amid media blackout
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا ترجمہ

    برما میں مسلمانوں کےخلاف سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا: ایمنسٹی

    بوذی یعنی بودھ (Budhists)
     
  12. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امریکہ، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کربرما کے تمام گروہوں کے مابين بات چیت کرکے جلد از جلد برما میں مذہبی اور نسلی رواداری کے امن کی بحالی اور افہام و تفہیم میں اضافے کے لۓ کوشاں ہے۔  امریکی حکام نے ریاست راخنہ میں پر تشدد حملوں کی تحقیقات کے لئے اور ذمہ دار لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے درخواست بھی جاری کی ہے.
     
    امريکہ نے اقليتيوں، بشمول مسلمانوں کے ساتھ برمی حکومت کی جانب ہونے والے ناروا سلوک کی مذمت کی اور برما کی حکومت پر واضع کيا اگر وہ امريکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تواسے اپنی پالیسیاں ہر حال ميں بدلنی ہوں گی

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    U.S. Department of State
    Update Your Browser | Facebook
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ یہاں کیا کر رہا ہے ؟ کامن سینس سے خالی روباٹ ۔
     
  14. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جہاں امریکہ کا لفظ استعمال کیا جائے گا فواد صاحب پہنچ جائیں گے چاہے موضوع کچھ بھی ہو اس لیے آپی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    ساجد بھائی: غور فرمائیں کہ فواد کی نوکری ہے ’’ڈیجیٹل واچ‘‘ پر۔ جب بھی امریکہ کا لفظ آئے گا تو ’’فواد‘‘ کے کان تو لازماً کھڑے ہوں گے کیونکہ وہ تو اسی کا ’’نوکر‘‘ ہے اور اسی چیز کی اس کو تنخواہ ملتی ہے۔ اسی طرح جب کسی عظیم مجاہد کا نام انٹرنیٹ پر لکھا جائے گا تو بھی فواد کے کان کھڑے ہو جائیں گے۔ پھر اگر کسی کو اخلاص پر مبنی اسلام کی تعلیم دی جائے گی تو بھی ’’فواد‘‘ کے ہوش واپس آجائیں گے۔ وگرنہ وہ بیچارہ ………… بس اللہ ہی رحم فرمائے۔ جس وقت تک فواد صاحب خود کو عملاً سچا مسلمان ثابت کرنے کی کوشش نہیں کرتے اُس وقت تک ہم میں سے کسی کی بھی دعا ’’فواد‘‘ کے حق میں منظور نہیں ہو سکتی کیونکہ اس طرح کی دعائیں تو انبیاء علیہم السلام کی بھی شرف قبولیت کی حاصل نہیں کر سکیں۔ ہاں بددعائیں ضرور اور جلد قبول ہو جاتی ہیں۔ خواہ وہ کسی نبی علیہ السلام کی ہو یا ہم میں سے کسی بھائی بہن کی۔ فوراً سزا ملے یا نہ ملے یہ اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
  17. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    سب سے پہلی بات تو يہ ہے کہ يہ دعوی ہی حقائق کے خلاف ہے کہ ميں فورمز پر صرف اسی وقت گفتگو ميں شامل ہوتا ہوں جب امريکہ پر کوئ الزام لگتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران اس فورم پر اور ديگر اردو فورمز پر ميری پوسٹنگز اٹھا کر ديکھ ليں۔ پاکستان ميں آنے والی قدرتی آفات ہوں جيسے کہ سال 2005 ميں آنے والا زلزلہ يا سال 2010 ميں سيلاب کی تباہ کارياں، سال 2010 ميں ائر بليو طيارے کے کريش جيسے حادثات ہوں يا عيد اور رمضان جيسے مقدس مذہبی تہوار يا پھر اہم قومی دن جيسے کے 14 اگست پر منائ جانے والی خوشياں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم نے ہر اہم موقع پر ايسے پيغامات پوسٹ کيے ہيں جن کے ذريعے باہم احترام اور جذبات ميں ہم آہنگی کے ان احساسات کی ترجمانی ہوتی ہے جو امريکی حکومت ہر اہم موقع پر پاکستان کے عوام کے ساتھ محسوس کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ان بے شمار طريقوں اور ذرائع کو بھی اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے جن کے ذريعے امريکی عوام اور ان کی حکومت پاکستان کے عام عوام کی بوقت ضرورت مدد کرتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ ميں نے امريکی تعاون سے جاری ايسے بے شمار منصوبوں اور تعمير وترقی سے متعلق جاری پروجيکٹس کے علاوہ مختلف پروگرامز کے بارے ميں بھی اکثر تفصيلات فورمز پر پيش کی ہيں جن کا براہراست تعلق پاکستان کے عوام کے ليے امريکی امداد سے ہے۔

    اسی طرح، چاہے ہيٹی میں پيش آنے والا انسانی سانحہ اور اس حوالے سے امريکی امداد کا معاملہ ہو، غزہ ميں فلسطين کے عوام کی مدد کا معاملہ ہو يا برما میں حاليہ واقعات کا ذکر ہو – ميں نے ہر موضوع اور ايشو کے حوالے سے امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ اور حکومت کا موقف اور نقطہ نظر آپ کے سامنے پيش کيا ہے۔

    مختلف موقعوں پر ميں نے دہشت گرد گرہوں کی جانب سے دنيا بھر میں عام انسانوں کے خلاف دانستہ ڈھاۓ جانے والے مظالم کو ضرور اجاگر کيا ہے۔ يہ کوئ پيجيدہ قسم کی پروپيگنڈہ تکنيک نہيں ہے جس کا مقصد پڑھنے والوں کی برين واشنگ کر کے انھيں کسی ايسی بات کے لیے قائل کرنا ہو جو حقائق کے منافی ہو۔ ان مظالم پر گفتگو کرنے کا مقصد امريکی حکومت کے اس مصمم ارادے کا اعادہ کرنا ہے کہ امريکی حکومت اپنے شراکت داروں اور اتحاديوں کے ساتھ مل کر ان مشترکہ دشمنوں کے خلاف برسرپيکار رہے گی جو دنيا بھر ميں مذہی اور سياسی وابستگيوں سے قطع نظر بے گناہ شہريوں کی سيکورٹی اور تحفظ کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوۓ ہيں۔

    يہ کوئ پروپيگنڈہ نہیں ہے۔ يہ ايک نا قابل ترديد حقيقت ہے کہ يہ نام نہاد اسلام کی سپاہی دنيا بھر کے مسلمانوں کے ليے امن اور خوشحالی کے ضامن ہرگز نہيں ہيں۔ ان کی عدم برداشت اور خونی ارادوں سے مزين سوچ کا تعين القائدہ اور اس سے منسلک تنظيموں کے خود اپنے پيغامات کو سننے اور پڑھنے سے بخوبی لگايا جا سکتا ہے جو نا صرف يہ کہ ان کی اپنی ويب سائٹس پر موجود ہيں بلکہ ان کی کتابوں، رسائل، بينرز اور دیگر تشہيری مواد ميں ثبوت کے طور پر موجود ہيں۔

    اس میں کوئ شک نہيں ہے کہ جب راۓ دہندگان بے بنياد اور حقائق سے عاری ميڈيا رپورٹس يا محض افواہوں کو بنياد بنا کر مختلف سازشی کہانيوں کا ذکر کرتے ہيں اور اس حوالے سے سوالات اٹھاتے ہيں تو ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يقينی طور پر امريکی حکومت کے موقف کو واضح کرنے کی سعی کرتی ہے۔ کيا آپ نہيں چاہيں گے کہ امريکی حکومت کا موقف بھی سنا جاۓ اور ايک معتبر سرکاری ذريعے سے وضاحت حاصل کی جاۓ؟ خاص طور پر ايک ايسے فورم پر جس کا وجود ہی اس اصول پر قائم ہے کہ درست اور مصدقہ معلومات کی تشہير کی جاۓ تا کہ پڑھنے والے گفت وشنيد، تعميری بحث اور درست معلومات کی بنياد پر کسی بھی ايشو کے حوالے سے اپنی ايک راۓ قائم کر سکيں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    U.S. Department of State
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

     
     
  18. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    توسی فیر آگئے اتھے :00010:
     
  19. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    عادت سے مجبور :00003:
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہزاروں برمی مسلمان برما سے نکالے جانے کے بعد کشتیوں میں بے بس پڑے ہیں۔ بنگلہ دیش، انڈونیشیااور ملائیشیا کے سرحدی محافظ انہیں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتے اور یہ بھوک پیاس اور بیماریوں سے مر رہے ہیں۔

    http://www.aljazeera.com/news/2015/...recount-horrific-journey-150518124017625.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں