دعوت الی اللہ خون جگر سے بھر کے قلم-2

محمد آصف مغل نے 'نقطۂ نظر' میں ‏اگست 27, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    دعوت الی اللہ

    تمام تعریفیں صرف اللہ ہی کے لیے ہیں ہم اسی کی تعریف کرتے ہیں اور ہم اسی سے مدد طلب کرتے ہیں اور ہم اسی سے ہدایت طلب کرتے ہیں اور ہم اسی سے بخشش مانگتے ہیں ہم اپنے نفسوں کی شرارتوں اور اعمال کی برائیوں سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں جس کو اللہ ہدایت دے دے اس کو کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جس کو اللہ گمراہ کردے اس کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا میں گواہی دیتا ہوں کہ صرف ایک اللہ ہی معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہو ں کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اے ایمان والو! اللہ سے ڈر جاؤ جس طرح ڈرنے کا حق ہے تمہیں موت آئے تو اسلام پر ہی آئے ‘ایک اور مقام پر فرمایا: ’’اے لوگو! اپنے رب سے ڈر جاؤ جس نے تمہیں ایک جان (آدم علیہ السلام) سے پیدا کیا اور اس سے اس کی بیوی (حوا) کو پیدا کیا پھر ان دونوں سے بے شمار مرد و عورتیں پیدا کرکے روئے زمین پر پھیلادیئے اور اس اللہ سے ڈرو جس کے نام کو تم اپنی حاجت روائی کا ذریعہ بناتے ہو اور رشتہ داریوں کو توڑنے سے بچو بے شک تمہارا رب تم کو دیکھ رہا ہے‘‘۔ ایک اور مقام پر یوں فرمایا: ’’اے ایمان والو! اللہ سے ڈر جا ؤ اور سیدھی سیدھی بات کہو اللہ تمہارے اعمال کی اصلاح فرمائے گا اور تمہارے گناہ معاف کردے گا۔ جو بھی (انس و جن) اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرے گا یقینا وہ عظیم کامیابی حاصل کرے گا ‘‘۔

    آج کل بعض شرعی مسائل میں بہت زیادہ اختلاف ہے جو مسلمانوں میں گروہ بندی، فرقہ واریت کا سبب ہے اسی اختلاف کا نتیجہ ہے کہ مسلمانوں کے دلوں میں باہم بغض پایا جاتا ہے اسی اختلاف نے مسلمانوں کی عزت اور شان وشوکت خاک میں ملادی اور نتیجتاً کفار ان پر مسلط ہوگئے۔

    بنیادی طور پر اکثر اختلافی مسائل کا سبب حق سے ناواقفیت اور ان اختلافی مسائل میں سلف صالحین کے مذہب سے لاعلمی وجہالت ہے۔ حالانکہ ان مسائل کے بارے میں ہمارے اسلاف نے زبردست بحثیں کی ہیں اور ان کے اقوال سے کتابیں بھری پڑی ہیں۔ لیکن مسلمان دیگر غیر ضروری اُمور میں الجھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ کتاب وسنت پر عمل اور خلوص نیت سے حاصل کردہ دینی علم جو ان کو اختلاف سے بچا سکتاہے اس کو ترک کرچکے ہیں۔ سلف وصالحین کا عقیدے کو اختیار کرنا ہم سب پر لازم ہے کیونکہ عقیدہ سے جہالت اور ایمان کے بعض اہم مسائل کو اچھی طرح نہ سمجھنا بہت سارے شرعی احکا مات میں خرابی کا سبب بنتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    [font="al_mushaf"]بارك اللہ فیك شیخ[/font]
     
  4. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    یحیی بھائی! اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش رکھے میں کہاں اور لفظ ''شیخ'' کہاں۔ بس ایک فقیر سا انسان ہوں۔ آپ جیسے بھائیوں‌ کی دعاؤں کے سہارے چل رہا ہوں۔ اللہ تعالی قبول و منظور فرما لے۔ آمین
     
  5. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    جزاک اللہ خیرا بھائی۔

    ایک کامنٹ یہ ہے کہاختلاف صرف حق سے ناواقفیت کی بنیاد پر نہیں‌ہوتا، بلکہ انڈرسٹانڈنگ کے فرق کے ساتھ ہوتے ہیں۔ اسلئے جہالت کا ٹیگ سب پر یکساں چسپاں‌نہیں‌ہوگا۔

    جزاک اللہ خیرا۔، درد میں ڈوبی ہوئی تحریر، پنہاں‌خلوص کو ظاہر تو کرتی ہے، لیکن بعض‌اوقات "اپنے اپنے نظریات" کہکر بعض‌ اختلافی مسائل سے خود کو الگ رکھا جاسکتا ہے کہ سب کے سوچنے کے ڈھنگ ایک ہی بنیاد کو لیکر مختلف ہوسکتے ہیں۔

    وماتوفیقی الا باللہ ( اس پر مزید بحث نہیں‌ہوگی، میرا نقطہ نظر سمجھ لیں‌بس)، جزاک اللہ خیرا۔
     
  6. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    بھائی آپ کی بات سر آنکھوں‌ پر۔ ہم نے مان لیا۔

    ایسی تحریریں کسی خاص گروہ یا انسان یا معاشرہ کے لئے نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی تنقید کرنا مقصود ہے۔ یہ ایک یاددہانی ہے میری تمام لغزشوں کے باوجود اللہ تعالی ایسی تحریریں قبول فرما لے۔ آمین
     
  7. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    اکسپٹیڈ۔

    جزاک اللہ خیرا،

    ایک بہت ہی اچھا شعر دعوتی نقطہ نظر سے ہماری تحریروں اور کام کے حوالے سے یاد رکھا جاسکتا ہے۔۔۔!!

    اثر ہوا تو یہ تقریرکا کمال نہیں
    مرا خلوص مخاطب تھا میں‌کہاں‌بولا

    الحمدللہ جہاں‌جہاں‌نیت کی پاکیزگی ہو، وہاں مخاطب کے دل پر اثر ہونا ایک فطری عمل ہے۔
     
  8. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    بہت بہت شکریہ ابو مصعب بھائی۔

    مجھے ایک حدیث یاد آگئی۔ مفہوم ہے کہ ’’تمام بنی آدم خطاکار ہیں اور سب سے اچھا خطا کار وہ ہے جو غلطی مان کر توبہ کرلے‘‘۔ اللہ تعالیٰ ہمیں انہیں میں سے کرے جو غلطی مان کر توبہ کر لیتے ہیں اور اپنی غلطیوں پر اصرار نہیں کرتے۔ آمین یارب العالمین۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں