فلسطین : احوالِ تازہ

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏اکتوبر، 21, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484

    سات سال سے محصور غزہ کے لیے امدادی بحری جہاز پر اسرائیل کا قبضہ


    ایسے وقت میں جب دنیا بھر کے مسلمان عیدالاضحی منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں ، اسرائیل نے فلسطین کے لیے امداد لے کر جانے والے بحری جہاز پر قبضہ کر کے اس کو غزہ پہنچنے سے روک دیا ہے ۔
    خبر کی تفصیل :
    غزہ جانے والے فلسطینی نواز کارکنان کی کشتی پر اسرائیلی بحریہ کا قبضہ
    ڈ ۔و۔ اردو
    Israeli navy stops ship bound for Gaza - CNN.com
    غزہ گزشتہ سات سال سے اسرائیلی محاصرے میں ہے ۔ اس کا بیرونی دنیا سے آمدورفت کا ناطہ ختم ہو چکا ہے ۔ سولہ لاکھ اہل غزہ اس وقت تنہائی اور دشمن کے گھیرے کے ساتھ ساتھ خوراک کی کمی اور بھوک کا بھی شکار ہیں ۔ اسی صورت حال کی وجہ سے غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بھی کہا جاتا ہے جس کے باشندے اپنے ہی وطن میں قیدی ہیں ۔ ان قیدیوں کے بھائی ۵۶ ملکوں کی ایک بڑی برادری ہیں لیکن عید کے موقع پر ان تک جانے کی کوشش کرنے والا جہاز کسی اسلامی ملک کا بھیجا ہوا نہیں تھا ۔
    اسرائیل کے متکبر وزیراعظم نتن یاہو کا کہنا ہے کہ یہ جہاز اسرائیل کو بدنام کرنے کی کوشش تھی ، نتن یاہو ابھی اقتدار میں ہے اس لیے اس کو عالمی بدمعاش اسرائیل کی ’نیک نامی‘ کا گراف معلوم نہیں ۔ اسرائیل کو بدنامی کے خارجی عوامل کی ضرورت نہیں ۔ اس کی بدباطنی اس کے لیے کافی ہے ۔
    عشرۂ ذوالحجہ میں عبادت میں مشغول مسلمانوں سے میری درخواست ہے کہ تمام عالم اسلام خصوصا فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کے لیے دعا ضرور کیجیے ۔ ہم شام ، فلسطین ، کشمیر عراق اور دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت کی طاقت نہیں رکھتے دست دعا تو دراز کر سکتے ہیں ۔



     
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
    اللہ تعالی تمام مسلمانوں کی مدد فرمائے آمین یا رب العالمین
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    آمین یا رب العالمین
     
  4. ابو جزاء

    ابو جزاء -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 11, 2012
    پیغامات:
    597
    انا للہ و انا الیہ راجعون
     
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اللہ کی لعنت ہو ان یہودیوں پر
     
  6. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آمین یا رب العالمین
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    امیر قطر کا محصور غزہ کا دورہ اور اہل غزہ کی حالت زار

    غزہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

    امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی مصر کی سرحد سے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے زیر نگیں غزہ کی پٹی کے تاریخی دورے پر سرحدی قصبے میں داخل ہو گئے ہیں۔

    امیر قطر کے ساتھ بہت بڑا وفد بھی رفح بارڈر کراسنگ کے راستے غزہ گیا ہے۔ مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان سرحدی علاقے میں حماس کے وزیر اعظم اسماعیل ہنئیہ اور دوسرے عہدے داروں نے قطری وفد کا استقبال کیا۔

    وفد میں امیر قطر کی اہلیہ شیخہ معاذہ، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ حمد بن جاسم اور دوسرے وزراء شامل ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد اسرائیلی محاصرے کا شکار فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا اور انسانی امداد بہم پہنچانا ہے۔ وہ غزہ میں حماس کی حکومت کے بعد علاقے کا دورہ کرنے والے پہلے خلیجی حکمران ہیں۔

    امیر قطر اپنے مختصر دورے کے موقع پر غزہ کی پٹی کے لیے پچیس کروڑ چالیس ڈالرز مالیت کے سرمایہ کاری کے ایک منصوبے کا افتتاح کرنے والے تھے۔ اس منصوبے کے تحت دسمبر 2008ء اور جنوری 2009ء میں غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ بائیس روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کی جائے گی۔


    امیر قطر یہ دورہ ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب غزہ کے سرحدی علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ منگل کو سرحدی علاقے میں بم دھماکے میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہو گیا۔

    ایک روز قبل اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں دو فلسطینی مزاحمت کار شہید اور چار شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ایک اور فلسطینی بھی نامعلوم حالات میں جاں بحق ہو گیا۔

    امیر قطر کا اسرائیلی محاصرے کا شکار غزہ کا تاریخی دورہ

    اس سے پہلے امریکی دانشور نوم چومسکی نے بھی غزہ کا دورہ کیا تھا اور اس محاصرے کو ظلم قرار دیا تھا ۔

    اسرائیلی محاصرے میں اہل غزہ کم خوراکی کا شکار ہیں ، گزشتہ دنوں ایک اسرئیلی تحقیق کے متعلق خوفناک حقائق سامنے آئے تھے جن سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ اسرائیل کتنی سفاکی سے فلسطینیوں پر مشق ستم جاری رکھے ہوئے ہے ۔ تفصیلات ان روابط پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں :
    محصورین غزہ کو کم خوراکی سے بچنے کے لیے 2279 کبلوریز درکار
    Israel used 'calorie count' to limit Gaza food during blockade, critics claim | World news | guardian.co.uk

     
  8. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    مقبوضہ القدس کے نواح میں یہودیوں کے لیے 1213 نئے مکانات کی تعمیر

    اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے لیے ایک ہزار دو سو تیرہ نئے مکانوں کی تعمیر کے لیے پیش کشیں طلب کرلی ہیں اور اس مقصد کے لیے منگل کو ٹینڈر شائع کیے گئے ہیں۔
    مقبوضہ القدس کے نواح میں یہودیوں کے لیے 1213 نئے مکانات کی تعمیر
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    غزہ اندھا دھند اسرائیلی بمباری کی زد پر



    فلسطینی شہر غزہ اس وقت اندھا دھند اسرائیلی بمباری کی زد پر ہے ۔ احمد جباری پر وحشیانہ حملے کے بعد سے حماس اور اسرائیل کی جھڑپیں جاری ہیں ۔ اسرائیل مزاحمت کچلنے کے لیے تمام تر طاقت غزہ میں جھونک دی ہے ۔ تیس ہزار ریزرو اسرائیلی فوجی طلب کر لیے گئے ہیں ۔
    جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات غزہ پر مسلسل بمباری کے دوران اسرائیلی بھیڑیوں نے فلسطینی محکمہ شہری دفاع کو بھی نشانہ بنا ڈالا ۔ حماس کی جانب سے الفجر میزائل کے استعمال سے تل ابیب میں نقصان کی اطلاعات ہیں ، الفجر میزائل سے خوف زدہ اسرائیلی بزدلوں کو اپنا بن غوریان ائر پورٹ بند کرنا پڑا ۔

    غزہ پر حملے کے پیش نظر 30 ہزار ریزرو اسرائیلی فوجی طلب
    چند مناظر از بی بی سی
    ‭BBC Urdu‬ - ‮ملٹی میڈیا‬ - ‮اسرائیلی حملے، حماس کی جوابی کارروائی‬


    اللہ تعالی ہمارے مظلوم فلسطینی بہنوں بھائیوں کی مدد فرمائے اور مجاہدین فلسطین کو فتح یاب کرے ۔
     
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    آمین! یا رب العالمین
     
  11. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    آمین یا رب العالمین
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    لہو لہو غزہ

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    آج کے شھداء
    استشهاد رضيعة متأثرة بجراحها التي اصيبت بها في العدوان الاسرائيلي
    وشهداء اليوم الثمانية:

    الرضيعة حنين طافش 10 شهور

    الشهيد وليد العبادلة عامين ونصف

    الشهيد مروان ابو القمصان 52 عاما

    والشهيد رامي حماد من القسام

    والشهيد وخالد أبو النصر من كتائب القسام

    حابس مسمح ( 30 عاما)

    وائل حيدر الغلبان

    هشام محمد الغلبان

    شهداء الامس

    الشهيد احمد الجعبري قائد كتائب القسام

    محمد الهمص - مرافق الجعبري

    ورنان عرفات- 7 أعوام

    وعصام أبو المعزة (20 عاما) من القسام

    وهاني الكسيح (19 عاما)

    الرضيع احمد المشهرواي (11 شهرا)

    هبة المشهرواي (19 عاما) وهي حامل في الشهر السادس

    المسن محمود صواوين (65عاما)

    بشکریہ الفجر ٹی وی أخبار الوطن الأخبار

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
     
  13. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ذرا غور فرمائیۓ۔ دو دن کے شہداء کے لسٹ میں دہشت گردوں کی تعداد۔

    1- الرضیعہ طافش 10 ماہ۔
    2- ولید العبادلہ ڈھائ سال
    3- ورنان عرفات 7 سال
    4-الرضیع المشھراوی 11 ماہ
    5-ھبہ االمشھراوی 19 سال ( 6 ماہ کی حاملہ)
    6-المسن صواوین 65 سال۔

    ان شاء اللہ ان سب اور دوسرے تمام شہداء کا خون رائیگان نہیں جاے گاا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ صرف آج کے شہدا تھے جن کی تعداد بڑھ کر ۲۸ہو گئی ہے ۔
    کل رات سے اب تک اسرائیل غزہ پر ۱۲۰ فضائی حملے کر چکا ہے ،
    ابھی تل ابیب پر فلسطینیوں کے ایم ۷۵ میزائل فائر کرنے کی خبر آئی ہے جس کے جواب میں اسرائیل نے مزید حملے کیے ہیں ۔ تازہ خبر کے مطابق ۳ اسرائیل مرادر ہوئے ہیں جبکہ ۲۰ فلسطینی شہید ہو گئے ۔


     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    قسام بریگیڈ نے اسرائیلی طیارہ مار گرایا ؟

    الجزیرہ کی بریکنگ نیوز ہے کہ
    حماس کے قسام بریگیڈ نے غزہ کے اوپر اسرائیلی جنگی طیارے کو میزائل سے مار گرانے کا دعوی کیا ہے ،
    الجزيرة.نت

    اگر یہ دعوی درست ہوا تو یہ ایک بہت تاریخی کامیابی ہو گی لیکن اس کی شاید بہت بھاری قیمت چکانی پڑے ۔ اور شہر کے اوپر طیارہ گرنا خود ایک تباہی ہو گی ۔
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 16, 2012
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے طیارہ گرانے کے دعوے کی تردید کر دی ۔
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اسرائیل فضائی کے ساتھ ساتھ بڑے زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے ۔
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    دعائے قنوت نازلہ لازم کر لینی چاہیے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اسرائیلیوں نے اپنا ایف ۱۶ طیارہ غائب ہونے کا اعتراف کر لیا

    الفجر ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے اپنے ایف ۱۶ جنگی طیارے کے غائب ہونے کا اعتراف کر لیا ،
    یاد رہے کہ فلسطینی اقسام بریگیڈ کا دعوی ہے کہ انہوں نے یہ طیارہ مزائل حملے میں مار گرایا ہے ۔ اور دونوں اسرائیلی پائلٹ ان کی قید میں ہیں ۔
    الاحتلال يعترف : فقدت طائرة في سماء غزة وفقد الاتصال بالطيار..اذاعات محلية:المقاومة أسرت الطيارين
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں