نام میں کیا رکھا ہے

بابر تنویر نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏اکتوبر، 21, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    دوستو یہ ناموں کا سلسلہ بھی عجیب ہے۔ ہر وہ انسان جو اس دنیا میں تشریف لایا ہے۔ اس کی پہچان کے لیۓ نام رکھنا بھی ایک لازمی امر ہے۔اور ہاں آج کے دور میں نمبروں کی اہمیت بھی کم نہیں ہے۔ اور بہت سی جگہوں میں ہماری پہچان نمبر ہوا کرتے ہیں۔ اور یہ سلسلہ ایک انسان کی پیدائش سے ہی شروع ہو جاتا ہے۔ مثلا پیدائشی سرٹیفیکیٹ نمبر، شناختی کارڈ نمبر، پاسپورٹ نمبر، راشن کارڈ نمبر، لائسنس نمبر، رول نمبر، بکنگ نمبر۔ یعنی نام کے ساتھ نمبر بھی شخصیت کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ ٹریفک کی خلاف ورزی پر سرکاری فوٹو اسٹوڈیو، جو حکومت نے مختلف مقامات پر قائم کیے ہوئے ہیں، نے آپ کی گاڑی کی تصویر کھینچی اور اس کے نمبر کی مدد سے آپ تک پہنچ گۓ اور تصویر کھینچنے کے چارجز آپ سے وصول کرلیۓ۔ اور تو اور آج کمپیوٹر کے دور میں آ پ کے کمپویٹر کے IP نمبر کی مدد سے آپ تک پہنچا جاسکتا ہے۔ خیر بات ہو رہی تھی ناموں کی۔ کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کی ذات ان کے نام کے مطابق ہوتی ہے۔ مثلا ہو سکتا ہے کہ شجاع اپنے نام کی طرح ہی بہادر ہو۔ سخی اپنی سخاوت میں مشہور ہو۔ ایسے ہی لوگوں کو میرے خیال میں اسم بامسمی کہا جاتا ہے۔۔ مگر ہمارے روز مرہ کے مشاہدات میں ایسی بہت سی مثالیں نظر آتی ہیں کہ نام اور شخصیت میں مشرق و مغرب کا فرق نظر آتا ہے۔ امیر خان کے گھر میں غربت نے ڈیرے ڈالے ہوۓ نظر آتی ہے۔ دولت خان دولت کے صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔ گل اندام کا وزن 100 کلو گرام بھی ہوسکتا ہے۔ جہانگیر ہوسکتا ہے کہ کبھی اپنے محلے سے باہر بھی نہ گیا ہو۔ ہماری اس مجلس کے ایک بہت ہی پیارے دوست ہیں اعجاز علی شاہ ۔ نام سے میرے ذہن میں کچھ ایسا تصور تھا کہ وہ ایک بھاری بھرکم شخصیت کے مالک ہوں گے مگر جب ملاقات ہوئ تو کچھ ایسا محسوس ہوا کہ وہ ان لوگوں کے مصداق نہیں ہیں جو کہ کھانے کے لیۓ زندہ رہتے ہیں بلکہ وہ زندہ رہنے کے لیۓ کھانا کھاتے ہیں۔ اللہ انہیں خوش رکھے بہت ہی پیاری شخصیت کے مالک ہیں۔
    اس بارے مین ایک دلچسپ بات عرض کرتا چلوں۔ ہمارے ایک دوست جو کہ پہلے ریاض میں ہوا کرتے تھے اب کافی عرصہ ہوا پاکستان جا چکے ہیں۔ دونوں میاں بیوی کا نام ایک ہی تھا۔ یعنی "شمیم" اب گھر میں کچھ ایسے ہوتا ہوگا۔ کہ ساس نے آواز لگائ "شمیم" جواب کچھ ایسے آیا "امی مجھے بلا رہی ہیں یا انہیں"
    یا کچھ ایسے بھی ہوسکتا ہے کہ شمیم صاحب جواب دیں "امی ابھی آیا" اور نفس الوقت شمیم صاحبہ پکاریں امی ابھی تھوڑی دیر میں آئ" ۔
    کچھ لوگوں کو شائد نام پسند نہیں ہوتے یا کسی اختصار کی غرض سے وہ اپنے نام کو محفض کر کے لکھتے ہیں۔ جیسے کہ "نبی داد خان " اپنے آپ کو "این ڈی خان" لکھتا ہے یا "اللہ دتا" "اے ڈی" بن جاتا ہے۔ ہماری اسی مجلس کی ایک محترم بہن ہیں "sjk" میں انہیں کافی عرصے تک بھائ ہی سمجھتا رہا۔
    اسی طرح کچھ نام ہمارے ہان خواتین کے رکھے جاتے ہیں، مثلا "طلعت ، رفعت" وغیرہ مگر عربوں میں یہ نام حضرات کے لیۓ مخصوص ہیں۔
    "گل جی" کا نام آتے ہی آپ کے ذہن میں پاکستان کے مشہور مصور کا نام آ جاے گا اور ظاہر ہے کہ وہ مؤنث نہیں بلکہ مذکر تھے۔ اس مجلس میں ایک نئ بہن بھی اس نام سے رجسٹر ہوئ ہیں۔ ہماری غلطی کہ نام سے ہم انہیں "گل جی بھائ" سمجھ بیٹھے۔
    اردو مجلس کا ایک مستقل تھریڈ ہے "آئیۓ اپنی حاضری لگا جائیں" وہاں محترم سسٹر گل جی نے کچھ اس طرح لکھا،
    (السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ ۔کیا حال ہے آپ کا ؟ کٰیا کرتی ہیں آپ ؟)
    تو جناب ہم نے سوچا کہ "بھائ گل جی" بہنوں کو اس طرح کیوں مخاطب کیا ہے۔ تو ہم نے کچھ اس طرح کا ردعمل ظاہر کیا
    ا
    ہماری غلطی کہ ہم نے ان کی آئ ڈی کو غور سے نہیں پڑھا۔ جس پر "محترمہ سسٹر گل جی" سے معذرت۔ اور ان کا شکریہ بھی ادا کردیں کہ اس غلطی کو بنیاد پر ہی ہم یہ سب کچھ لکھنے کے قابل ہوۓ۔
     
    Last edited: ‏اپریل 12, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
    • اعلی اعلی x 1
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    زبردست تحریر
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا بھائی
    مزہ آیا پڑھنے کا

    چلیں اچھا ہوا کہ وقت پر ہی جان لیا کہ کون بہن بھائی اور کون بھائی :)
     
  4. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    ماشا ء اللہ

    بابر بھائی آپ بہت اچھا لکھ سکتے ہیں پر آپ لکھتے کیوں نہیں

    بات نام کی چلی

    ویسے مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے مجھے یوزر نیم تبدیل کرنے کا مشورہ آپ ہی نے دیا تھا سب سے پہلے

    بارك اللہ فیك

    آپ سے گزارش ہے کہ

    آپ لکھا کریں

    اللہ آپ کے علم ااور عمر اور قلم میں برکت دے

    آمین
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بھائ عبد الرحمن یحیی حوصلہ افزائ اور دعاؤں کا شکریہ۔ بارک اللہ فیک ۔
    بھائ اصل بات یہ ہے کہ درحقیقت میں لکھنا تو بہت کچھ جاہتا ہوں مگر۔ میرے کام اور گھر کی مصروفیات کچھ ایسی ہیں کہ بہت کم وقت اپنے لیۓ نکال پاتا ہوں۔ میرے کمپویٹر میں میرے اکثر مضامین ادھورے پڑے ہو‎ۓ ہیں اور مصروفیت کی وجہ سے ان پر وقت کی دھول جمتی جاتی ہے۔ اور پھر وہ تمام مضامین ادھورے پی پڑے رہ جاتے ہیں۔ بہر حال بھائ اب کوشش کروں گا کہ روزانہ کچھ وقت اس کام کے لیۓ بھی نکالوں۔ میرے لیۓ دعا کجیۓ گا۔
    کل حج کے لیۓ روانہ ہونے کا پروگرام ہے۔ ان شاء اللہ۔ دعا کیجیۓ گا کہ اللہ تعالی آسانیاں پیدا فرماۓ اور ہم سب کے حج کو قبول فرماۓ۔آمین!
     
  6. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آمین یارب العالمین
     
  7. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا بابر بھائی
     
  8. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    زبردست تحریر ہے جزاک اللہ
    واقعی نام میں کیا رکھا ہے؟
    مجھے بھی سسٹر گل کا پیغام دیکھ کر حیرت ہوئی تھی اسی لئے تو لکھا تھا کہ گپ شپ کے لئے گوشہ نسواں میں آئیں۔
     
  9. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    اللہ مالک الملک سب کا حج ''حج مبرور ''بنائے

    اور سب کو خیریت کے ساتھ اُن کے گھروں میں واپس لائے

    اللھم آمین
     
  10. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بہت خوب :00001:
     
  11. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    زبردست !:00001:
     
  12. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    سسٹر گل کہاں ھیں مجھے ابھی تک کہیں بھی نظر نہیں آئیں
     
  13. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    گوگل سرچ پر کچھ تلاش کرتے ہوۓ یہ آرٹیکل سامنے آ گيا۔ نۓ قارئين کے لیے اسے اپ کر رہا ہوں۔
    اس تھریڈ میں سب سے آخری پیغام ام ثوبان سسٹر کا تھا۔ جو کہ اب ہم میں نہیں ہیں ، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرماۓ آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  14. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    آمین
     
  15. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    اللھم آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اللہ ہماری سسٹر کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے، ایک اور تھریڈ میں نام کے ہی سلسلے میں ان کی ایک دلچسپ پوسٹ یہاں پر پڑھیں:
    http://www.urdumajlis.net/threads/22901/page-4#post-371301
     
  17. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    اس تھریڈ پر نہ تو لائک کرسکتے ہیں اور نہ ہی مزید پیغام دے سکتے ہیں
     
  18. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    کیونکہ تھریڈ مقفل ہے، ویسے پڑھ تو سکتے ہیں نا ;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں