فرض نماز کے بعد تکبیراتِ ذوالحج کو مقید کرنے کا حکم

ابوبکرالسلفی نے 'ماہ ذی الحجہ اور حج' میں ‏اکتوبر، 31, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


    فرض نماز کے بعد تکبیراتِ ذوالحج کو مقید کرنے کا حکم

    فضیلة الشیخ محمد ناصر الدین البانی ﴿رحمہ اللہ علیہ﴾ المتوفی سن 1420ھ
    ﴿محدث دیار شام﴾
    پیشکش: توحیدخالص ڈاٹ کام


    سوال: ﴿عید الاضحیٰ﴾ میں ﴿فرض﴾ نمازوں کے بعد مقید تکبیروں کا کیا حکم ہے؟ اور کیا انسان انہیں﴿ نماز کے بعد کے﴾ مشروع اذکار سے پہلے ادار کرے ، یا پھر اذکار کو پہلے ادا کرے؟

    جواب: جہاں تک ہمیں علم ہے ایام عید میں نمازوں کے بعد تکبیرات مخصوص نہیں۔ سنت میں ان کا کوئی محدود وقت نہیں۔ یہ تکبیرات تو ان ایام کے شعار میں سے ہے۔ بلکہ میں تو یہ اعتقاد رکھتا ہوں کہ ان کو نماز کے بعد مقید کرنا ایک امر حادث ﴿نیا کام﴾ ہے جو عہد نبوی﴿صلی اللہ علیہ وسلم ﴾ میں موجود نہ تھا۔

    لہذا اس کا بد یہی جواب یہی ہوگا کہ نماز کے بعد کے معروف اذکار کو پہلے اد اکرنا ہی سنت ہے۔ اور جہاں تک تکبیرات کا تعلق ہے تو وہ ہر وقت ادا کرنا جائز ہے۔

    ﴿"[FONT="Al_Mushaf"]سلسلة الھدی والنور
    "، کیسٹ: 392، 46:27 منٹ پر﴾

    سائل: کیا ایام تشریق میں تکبیرات کو نماز کے بعد مقید کرنا صحیح ہے؟١

    جواب: نہیں، انہیں نماز کے بعد مقید یا مخصوص نہیں کرنا چاہیے ، بلکہ انہیں مقید کرنا بدعت ہے۔ ایام تشریق میں ہر وقت تکبیرات ادا کرنی چاہیے۔

    سائل: اور پورے عشرہ ذو الحج میں؟

    جواب: اور پورے عشرہ ذوالحج میں بھی﴿تکبیرات ادا کرنی چاہیے﴾۔

    ﴿"[FONT="Al_Mushaf"]سلسلة الھدی والنور[/FONT]"، کیسٹ : 410، 36:12 منٹ پر﴾

    [/FONT]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا یا ابو بکر
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں