ایف ایم ریڈیو اور "جنید بھائی"

dani نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏جنوری 31, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    ایف ایم ریڈیو چینلز کے آنے سے ایک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ وہ لڑکیاں جو بیچاری گھروں میں بیٹھی رہتی تھیں اور ماں باپ کے ڈر سے کسی غیر مرد سے بات نہیں کرتی تھیں‘ اب رات کو اطمینان سے کسی’’جنید بھائی‘‘ سے آن ایئر بات بھی کرتی ہیں ‘ آواز کی تعریف بھی کرتی ہیں اور پسند کا گانا بھی سن لیتی ہیں۔’’جنید بھائی ‘‘ بھی آواز کا زیروبم مزید خمارآلود بناتے ہوئے پندرہ سو روپے میں رات دو گھنٹے تک آہیں بھرتے ہیں‘ بے وزن شعر گنگناتے ہیں اوریہ ثابت کرنے میں پوری طرح کامیاب رہتے ہیں کہ وہ ایک رومانٹک شخصیت کے مالک ہیں اور ساغر صدیقی سے ناصر کاظمی تک ان کے نہایت قریبی مراسم رہے ہیں۔رات کے میزبانوں کو وحید مراد اور دن کے میزبانوں کو شوخ و چنچل شاہ رخ بننے کا جنون ہوتاہے۔ دن کے وقت یہ مائیک منہ کے اندر ڈال کر اتنی خوش خوش اور تیز بات کرتے ہیں کہ کوئی مائی کا لال اندازہ نہیں لگا سکتا کہ بیس منٹ پہلے یہ ڈالے کے پیچھے لٹک کر سٹوڈیو پہنچے ہیں۔
    کئی میزبان لڑکیوں کی تو بات بات پہ اتنی ہنسی چھوٹتی ہے کہ ریڈیو سننے والا دانت پیس کر اپنی بیوی کو کوسنے لگتاہے۔اِن میں زیادہ تر وہ ہوتی ہیں جن کی شکل ان کی آواز کے بالکل مخالف ہوتی ہے۔گھر میں شوہر ان سے ڈرتے جھجکتے تھوڑی سی بھی پیار کی بات کرے تو پنجے جھاڑ کے پیچھے پڑ جاتی ہیں لیکن آن ایئر اتنی محبت سے کالز کا جواب دیتی ہیں کہ ’’چوبرجی کے اجمل‘‘ کی ایک دفعہ بھی کال مل جائے تو سارا دن اپنے پان کے کھوکھے پر بیٹھا حسین خیالوں میں کھویا رہتاہے ۔

    Shaidu کے شکریہ کے ساتھ
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یعنی اعتراض صرف لڑکیوں پہ ہے ۔ لڑکے چاہے جو کریں ۔ واہ مشرقی مرد کی روایتی ذہنیت ۔
     
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    مردوں پر بھی اعتراض ھے۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اعتراض ایف ایم چینلوں پہ تھا :00010:
     
  6. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193

    بہنا غصہ کیوں کرتی ہیں، دیکھیں آدھے سے زیادہ مضمون میں تو لڑکی کا ذکر ہی نہی بلکہ "جنید بھائی" پر اعتراض ہے اور ’’چوبرجی کے اجمل‘‘ کا ذکر ہے


     
  7. زیشان اکرم رانا

    زیشان اکرم رانا -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    22
    ایف ایم ریڈیو چینل اور ہمارا معاشرہ

    ﺍﯾﻒ ﺍﯾﻢ ﺭﯾﮉﯾﻮ ﭼﯿﻨﻠﺰ ﮐﮯ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ
    ﻓﺎﺋﺪﮦ ﺿﺮﻭﺭ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺟﻮ ﺑﯿﭽﺎﺭﯼ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﯽ ﺭﮨﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ
    ﺍﻭﺭ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﮈﺭ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻏﯿﺮ ﻣﺮﺩ
    ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ‘ ﺍﺏ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ
    ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ’’ﺟﻨﯿﺪ ﺑﮭﺎﺋﯽ‘‘ ﺳﮯ ﺁﻥ
    ﺍﯾﺌﺮ ﺑﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ‘ ﺁﻭﺍﺯ ﮐﯽ
    ﺗﻌﺮﯾﻒ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﺎ ﮔﺎﻧﺎ
    ﺑﮭﯽ ﺳﻦ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔’’ﺟﻨﯿﺪ ﺑﮭﺎﺋﯽ ‘‘ ﺑﮭﯽ
    ﺁﻭﺍﺯ ﮐﺎ ﺯﯾﺮﻭﺑﻢ ﻣﺰﯾﺪ ﺧﻤﺎﺭﺁﻟﻮﺩ ﺑﻨﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ
    ﭘﻨﺪﺭﮦ ﺳﻮ ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﺭﺍﺕ ﺩﻭ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺗﮏ
    ﺁﮨﯿﮟ ﺑﮭﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ‘ ﺑﮯ ﻭﺯﻥ ﺷﻌﺮ ﮔﻨﮕﻨﺎﺗﮯ
    ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭﯾﮧ ﺛﺎﺑﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﺭﯼ ﻃﺮﺡ
    ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺭﻭﻣﺎﻧﭩﮏ
    ﺷﺨﺼﯿﺖ ﮐﮯ ﻣﺎﻟﮏ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﻏﺮ
    ﺻﺪﯾﻘﯽ ﺳﮯ ﻧﺎﺻﺮ ﮐﺎﻇﻤﯽ ﺗﮏ ﺍﻥ ﮐﮯ
    ﻧﮩﺎﯾﺖ ﻗﺮﯾﺒﯽ ﻣﺮﺍﺳﻢ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔ﺭﺍﺕ ﮐﮯ
    ﻣﯿﺰﺑﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﻭﺣﯿﺪ ﻣﺮﺍﺩ ﺍﻭﺭ ﺩﻥ ﮐﮯ
    ﻣﯿﺰﺑﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺷﻮﺥ ﻭ ﭼﻨﭽﻞ ﺷﺎﮦ ﺭﺥ ﺑﻨﻨﮯ
    ﮐﺎ ﺟﻨﻮﻥ ﮨﻮﺗﺎﮨﮯ۔ ﺩﻥ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﯾﮧ ﻣﺎﺋﯿﮏ
    ﻣﻨﮧ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﺍﺗﻨﯽ ﺧﻮﺵ ﺧﻮﺵ
    ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺰ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺎﺋﯽ ﮐﺎ
    ﻻﻝ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮐﮧ ﺑﯿﺲ ﻣﻨﭧ
    ﭘﮩﻠﮯ ﯾﮧ ﮈﺍﻟﮯ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﻟﭩﮏ ﮐﺮ ﺳﭩﻮﮈﯾﻮ
    ﭘﮩﻨﭽﮯ ﮨﯿﮟ۔
    ﮐﺌﯽ ﻣﯿﺰﺑﺎﻥ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺑﺎﺕ ﺑﺎﺕ ﭘﮧ
    ﺍﺗﻨﯽ ﮨﻨﺴﯽ ﭼﮭﻮﭨﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺭﯾﮉﯾﻮ ﺳﻨﻨﮯ
    ﻭﺍﻻ ﺩﺍﻧﺖ ﭘﯿﺲ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﮐﻮﺳﻨﮯ
    ﻟﮕﺘﺎﮨﮯ۔ﺍِﻥ ﻣﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﺮ ﻭﮦ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ
    ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﮐﮯ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻣﺨﺎﻟﻒ
    ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺷﻮﮨﺮ ﺍﻥ ﺳﮯ ﮈﺭﺗﮯ
    ﺟﮭﺠﮑﺘﮯ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺳﯽ ﺑﮭﯽ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ
    ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﭘﻨﺠﮯ ﺟﮭﺎﮌ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﭘﮍ ﺟﺎﺗﯽ
    ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺁﻥ ﺍﯾﺌﺮ ﺍﺗﻨﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﺳﮯ ﮐﺎﻟﺰ ﮐﺎ

    ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ’’ﭼﻮﺑﺮﺟﯽ ﮐﮯ ﺍﺟﻤﻞ‘‘
    ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﻝ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ
    ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻥ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺎﻥ ﮐﮯ ﮐﮭﻮﮐﮭﮯ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﺎ
    ﺣﺴﯿﻦ ﺧﯿﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﻮﯾﺎ ﺭﮨﺘﺎﮨﮯ
    نوٹ یہ تحریر مجھے فیس بک سے ملی اور بہت حد تک سچ لگی تو سوچا شیئر کر دوں۔
     
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    :00001:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں