سابق امریکی صدر بش سینیئر کی ای میل ہیک

اویس سلفی نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏فروری 10, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اویس سلفی

    اویس سلفی --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2012
    پیغامات:
    447
    ایک کمپیوٹر ہیکر نے سابق امریکی صدر جارج ہربرٹ بش اور ان کے خاندان کی ذاتی ای میلز اور تصاویر ہیک کر لی ہیں۔
    انٹرنیٹ پر نشر ہونے والی ایک تصویر میں 88 سالہ سابق صدر کو ہسپتال میں بستر پر لیٹے دکھایا گیا ہے جہاں انھیں حال ہی میں برونکائٹس کے علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔
    چوری کردہ ای میلز میں مبینہ طور پر بش خاندان کے کئی افراد کے پتے اور ذاتی معلومات شامل ہیں۔
    صدر بش کے ترجمان جم میک گرا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
    جم میک گرا نے اخبار ہیوسٹن کرانیکل کو بتایا، ’ہم ان مجرمانہ معاملات پر بات نہیں کرتے جن کی تحقیقات کی جا رہی ہوں۔‘
    ویب سائٹ ’دا سموکنگ گن‘ کے مطابق ہیکر نے بش خاندان کے کئی افراد کی ای میلز تک رسائی حاصل کی ہے۔
    ویب سائٹ بپر کہا گیا ہے کہ چوری شدہ ای میلوں میں کئی ایسی ای میلیں بھی شامل ہیں جن میں سابق صدر کی صحت کے بارے میں سنگین تشویش پائی جاتی ہے۔ ان میں صدر اوباما کا ایک نائب کے ذریعے بھیجا گیا ذاتی پیغام بھی شامل ہے۔
    بش سینیئر کو 14 جنوری کو سات ہفتے کے علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا تھا۔ اس دوران ان کا برونکائٹس کے مرض کا علاج کیا گیا تھا۔
    جو تصاویر ہیک کی گئی ہیں ان میں ان کے صاحبزادے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
    دا سموکنگ گن نے کہا ہے کہ اس کا ہیکر سے رابطہ ہے، جس کا فرضی نام گوسیفر ہے۔
    ویب سائٹ نے کہا ہے کہ اس نے صدر بش کے ہسپتال میں قیام کے بارے میں بہت سی ’دلچسپ ای میلز‘ اکٹھی کی ہیں۔
    جارج ایچ ڈبلیو بش 1989 سے 1993 تک امریکہ کے صدر رہے تھے۔
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شیئرنگ کا شکریہ بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں