ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا اعلان

اویس سلفی نے 'سپورٹس' میں ‏فروری 21, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اویس سلفی

    اویس سلفی --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2012
    پیغامات:
    447
    آل راؤنڈر شاہد آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان بدھ کے روز میں لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔
    یاد رہے کہ شاہد آفریدی کو بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے محمد عرفان اور شعیب ملک کو ون ڈے سیریز کے لیے بھارت میں روک لیا تھا تاہم شاہد آفریدی ٹیم منیجمنٹ کا اعتماد حاصل نہ ہونے کے سبب اسکواڈ میں شامل نہیں ہوسکے تھے۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ سکواڈز میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور تقریباً وہی کھلاڑی موجود ہیں جو بھارت کے دورے میں شامل تھے۔

    ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سہیل تنویر کی جگہ وہاب ریاض کی شمولیت عمل میں آئی ہے۔

    ون ڈے ٹیم سے اظہرعلی باہر ہوئے ہیں اور اسد شفیق شامل کیے گئے ہیں۔

    قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم نے کراچی میں ہمارے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ میں پرفارمنس دینا ہو گی اور کئی کھلاڑیوں کے لیے یہ آخری موقع ہے۔

    جنوبی افریقہ کے دورے میں ٹیسٹ ٹیم میں شامل اظہرعلی، سرفراز احمد، احسان عادل، فیصل اقبال اور تنویراحمد وطن واپس آجائیں گے۔ توفیق عمر اور حارث سہیل ان فٹ ہوکر پہلے ہی وطن واپس آ چکے ہیں۔

    پاکستان کی سولہ ون ڈے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مصباح الحق ( کپتان )، محمد حفیظ، ناصر جمشید،اسد شفیق، یونس خان، شعیب ملک، کامران اکمل، عمراکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان، وہاب ریاض، عمرگل، عمران فرحت اور عبدالرحمنٰ۔

    پندرہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں۔محمدحفیظ ( کپتان) ناصرجمشید، شعیب ملک، کامران اکمل، عمراکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد عرفان، وہاب ریاض، احمد شہزاد، عمرگل، عمر امین، ذوالفقار بابر، اسد علی اور جنید خان۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی یکم مارچ کو ڈربن اور دوسرا تین مارچ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

    ون ڈے سیریز کے میچز دس مارچ کو بلوم فونٹین۔ پندرہ مارچ کو سنچورین ۔ سترہ مارچ کو جوہانسبرگ۔ اکیس مارچ کو ڈربن اور چوبیس مارچ کو بینونی میں کھیلے جائیں گے۔
     
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    شیرنگ کا شکریہ.
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شیرنگ کا شکریہ.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں