ہفتے کو میں چھٹی کروں گا!

رفی نے 'گپ شپ' میں ‏مئی 18, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

    پچھلے ہفتے آفس میں کام کی زیادتی کی وجہ سے میں نے اپنے مینیجر سے ایک آفس اسسٹنٹ رکھنے کی درخواست کی جس کے ردعمل میں‌ مجھے ایک سعودی لڑکا دے دیا گیا، جو بہت ہنس مکھ تھا، عمر اس کی کوئی بائیس سال کے قریب ہوگی، ویسے تو وہ پیکیجنگ میں کام کر رہا تھا مگر پروڈکشن نہ ہونے کے سبب اسے کوالٹی ڈیپارٹمنٹ میں منتقل کر دیا گیا، جس پر وہ بہت پرجوش لگ رہا تھا، میرے پاس آکر انتہائی دلچسپی سے کام کے متعلق پوچھنے لگا۔ میں نے اسے تھوڑا بہت کام جو نسبتاً آسان تھا سمجھایا، پہلے دس پندرہ دن ویسے ہی ٹریننگ میں گذر جاتے فارغ وقت میں اسے کچھ ڈاکومنٹس فائل کرنے اور فائلز کو ترتیب دینے کا کام دیا۔ پچھلے بُدھ کے دن وہ پوچھنے لگا کہ یہ کام کب تک ختم کرنا ہے میں نے کہا کہ ہفتے والے دن تک ہو جائے تو بہتر ہے، کہنے لگا میں آج ہی کر دیتا ہوں۔ شام پانچ بجے جب چُھٹی ہونے والی تھی تو وہ میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں نے سب ترتیب لگا دی ہے۔ ہفتے والے دن کا کام بھی ختم کر دیا ہے اس لئے ہفتے کو میں کام سے چھُٹی کروں گا، میں نے ہنستے ہوئے کہا کہ نہیں ہفتے کو نیا کام دوں گا۔

    آج صبح آفس پہنچا تو اس کا سابقہ سپروائزر ملا اور پوچھنے لگا کہ تمھیں ماہر کی خبر پتہ چلی؟ میں نے کہا کیوں بھاگ گیا؟ کہنے لگا نہیں کل صبح جدہ سے مکہ آتے ہوئے اس کا حادثہ ہوا اور موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، انا للہ و انا الیہ راجعون!

    مجھے یقین نہیں آیا، میں نے کہا کہ دیکھو اگر مذاق کر رہے ہو تو یہ بہت برا مذاق ہے۔ پھر ایچ آر والوں سے پتہ کیا تو انہیں نے تصدیق کی۔ سارا دن بہت مشکل سے گذرا، ہر وقت اس سے پچھلے ہفتے کے دوران ہونے والی باتیں اور شرارتیں یاد آتی رہیں۔ اللہ اس پر رحم کرے اس کی مغفرت فرمائے اور اسے جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔

    آپ سب سے بھی دعاؤں کی درخواست ہے۔
     
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔ بہت افسوسناک خبر ہے۔۔۔ پڑھتے ہوئے بالکل احساس نہیں ہوا کہ اس کہانی کا انجام یہ ہونا ہے : ( شاید ایسے ہی جیسے آپ کو اس کے ساتھ کام کرتے ہوئے یہ خیال بھی نہیں آیا ہو گا۔۔۔
    اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
    اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    انا لله و انا اليه راجعون .
    سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں۔ زندگی اسی کا نام ہے۔ نہیں معلوم کہ اس پل میں ہم جی رہے ہیں اور اگلا پل ہماری اجل کا پیغام لے کے آجاۓ۔
    اللہ تعالی ہم سب کو حوادث اور اچانک کی موت سے بچاۓ۔ آمین!
     
  4. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    آمین
     
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اناللہ وانا الیہ راجعون
    اللہ انہیں جنت نصیب کرے۔
     
  6. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,854
    انا للہ وانا الیہ راجعون

    ان کی موت کا وقت مقرر تھا مگر شائد آپ کے دل میں یہ بات رہ جائے کہ کاش میں اسے چھٹی دے دیتا!

    والسلام
     
  7. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    انا للہ و انا الیه رٰجعون
    اللھم اغفرله وارحمه
     
  8. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    چھٹی کی بات مذاق میں کی تھی، یعنی میں کام پر آؤں گا، مگر کام نہیں کروں گا کیونکہ جو کام ہفتے کو مکمل کرنا تھا وہ بدھ کو ہو چکا تھا۔
     
  9. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    انا للہ ہی وانا الیہ راجعون واقعی پڑھتے ہوئے خیال نہیں آیا کہ حقیقت اصل حقیقت کی طرف چلی جائے گی۔اللہ اس کو جنت میں‌اعلٰی مقام نصیب کریں۔
     
  10. mahs

    mahs --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2012
    پیغامات:
    332
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
    اللہ رب العزت اس بھائی کے درجات بلند فرمائے آًمین یا رب العالمین
     
  11. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    انا للہ و انا الیه رٰجعون
    اللھم اغفرله وارحمه
     
  12. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    انا للہ و انا الیه رٰجعون
    اللھم اغفرله وارحمه
     
  13. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آمین یا رب العالمین

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔

    اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

    اللہ تعالی ہم سب کو حادثات اور اچانک موت سے بچاۓ۔ آمین!
     
  14. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    اللہ اکبر!
    بعض افراد اپنے کام سے اتنے مخلص ہوتے ہیں کہ اپنے کام کا بوجھ دوسروں پر نہیں ڈالتے اور مرنے سے پہلے بھی اللہ تعالٰٰی ان کو یہ توفیق عطا فرما دیتے ہیں کہ وہ اپنا کام ادھورا نہ چھوڑیں۔۔

    یہ جملہ پڑھ کر محسوس ہو گیا تھا کہ یہ دنیاوی کاموں سے ابدی چھٹی ہوگی۔ ۔

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔

    اللہ تعالٰی اس بھائی کی مغفرت فرمائیں ،بشری لغزشیں معاف فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلٰٰی مقام عطا فرمائیں۔ ۔ آمین یا رب العالمین
     
  15. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔۔
    اللہ کی امانت تھی اس نے واپس بلا لی۔
     
  16. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    انا للہ وانا الیہ راجعون
     
  17. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,490
    انا للہ واناالیہ راجعون۔
    یقیناً موت انسان کے بہت ہی قریب رہتی ہے مگر احساس تب ہی ہوتا ہے جب وہ اپنا ہاتھ دکھانے لگتی ہے۔کاش ہم ایسے اچانک واقعات سے سبق لیتے ہوئے اپنی عاقبت سنوارنے کی فکر میں لگ جائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اناللہ وانا الیہ راجعون
    اللہ انہیں جنت نصیب کرے۔
    موت کا کیا پتہ کب آجائے ڈر لگتا ہے تو بس آخرت کے امتحان کا ، اللہ تعالی تمام مسلمانوں کےساتھ خیر کا معاملہ کرے آمین
     
  19. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالٰٰی اس نوجوان کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔ موت تو اٹل حقیقت ہے۔ کچھ پتہ نہیں کب آ جائے۔ اللہ تعالٰی موت سے پہلے پہلے اس کی تیاری کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
    ایسے واقعات پڑھ کر واقعی انسان کو اپنا وقت بھی یاد آ جاتا ہے، ورنہ تو زندگی کی مصروفیات میں‌ کچھ بھی یاد نہیں رہتا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں