مصری فوج کا مرسی کے حامیوں کے خلاف آپریشن شروع

dani نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏اگست 14, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کسی نے یہ کہا بھی نہیں ۔ پچھلے صفحات دیکھے جا سکتے ہیں ۔
     
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    مصر میں ظلم ہوا ہے، یہ سب پچھی پوسٹس سے ظاہر ہے لیکن اس سب سے آپ اخوانیوں‌کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے۔ کوئی شک نہیں کہ حالات کو ہینڈل کرنے میں اخوانی قیادت بہت بری طرح ناکام رہی اور یہ ان کے سیاسی طور پر نابالغ ہونے اور جذباتیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
    اور پچھلی کچھ پوسٹس میں دوسری بات کو آپ سرے سے نظر انداز کر گئے ہیں کہ قصور مصر کی فوج اور اخوانی قیادت کی ضد کا ہے، سعودی عرب کو بیچ میں گالیاں کیوں‌ پڑ رہی ہیں۔
    اب اخوانیوں نے بے پردہ خواتین کی ویڈیوز بھی لگانا شروع کر دی ہیں۔ اللہ ہدایت دے
     
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612

    مجھے اخوانیوں پر ھونے والے ظلم و ستم پر دکھ صرف اسی وجہ سے ھے کہ وہ مسلمان ھیں ۔ حالات و واقعات جو بھی رھیں ھوں۔ اور اسی طرح شام میں ھونے والے ظلم و ستم کے دکھ بھرے واقعات پر بھی۔
    اب ھماری ساری توانائیاں اسی پر ھی کیوں لگ رھی ھیں کہ اخوانی یہ تھے وہ تھے، یا ھیں؟
    ان کی حکومت کے آخری دنوں میں ان کے خلاف ھونے والے مظاھروں میں کتنے لوگ مارے گئے؟ شاید اس کی مثال نہ ملے۔
    بس یہی دعا ھے کہ اللہ ھم سب مسلمانوں‌ کو ھر ظالم کے شر سے بچائے ۔ آمین
     
  4. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    غلطی کی نشاندہی کرنے کا مطلب غلطی کو نہ دہرانے کا اشارہ ہوا کرتا ہے۔
    اخوان المسلمین کے گمراہ کن منہج کی وجہ سے ہی آج مسلم ممالک میں یہ آگ کی لہر دوڑی ہوئی ہے یہاں‌تک کہ افغانستان، لیبیا اور پاکستان کے محاذ کے پیچھے بھی انہی کے افکار و خیالات ہیں۔
     
  5. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    تو کیا یہ سمجھا جائے کہ جہاں‌جہاں مسلمان اذیت میں ھیں‌یا ظلم کا شکار ھیں ، انھیں کے افکار کی وجہ سے ھی ھیں؟
     
  6. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    ظھر الفساد فی البر والبحر بما کسبت ایدی الناس۔۔۔
    سب کچھ ہمارا ہی کمایا ہوا ہے۔
     
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اخوان اقتدار چھننے کے بعد

    اقتدار چھننے کے بعد اخوان المسلمون نے دوبارہ خفیہ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا
    تنظیم کو کالعدم قرار دینے کے کئی عوامل موجود
    مصر میں اخوان المسلمون کے ایک سالہ اقتدار کے پرتشدد اور ناپسدیدہ انداز میں خاتمے کے بعد جماعت نے پھر سے اپنی سرگرمیوں کا خفیہ آغاز کر دیا ہے۔ تیس جون کو سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے خلاف اٹھنے والے عوامی احتجاج کے طوفان نے نہ صرف ملک میں ایک منتخب جمہوری حکومت کی بساط لپیٹ دی بلکہ اخوان کی قیادت کےخلاف طاقت کے استعمال کے بعد جماعت کو حکمت عملی تبدیل کرنے پر بھی مجبور کر دیا ہے۔

    مصری دانشوروں کا خیال ہے کہ اخوان المسلمون کو اپنے کیے کی سزا ملی ہے۔ معزول صدر محمد مرسی کوعوامی مطالبہ مانتے ہوئے حکومت چھوڑ دینی چاہیے تھی اور ان کی جماعت اخوان المسلمون کو تشدد کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے پرامن رہتے ہوئے عوام کے مطالبات پرغور کرنا چاہیے تھا۔ جماعت نے غیر دانشمندانہ حکمت عملی اپنائی اور ریاست سے ٹکر لینے کا فیصلہ کر کے اپنی طاقت ختم کر بیٹھی ہے۔ اس وقت جماعت کی صف اول اور صف دوم کی قیادت زیرحراست ہے اور جو پکڑے نہیں جا سکے ہیں وہ روپوش ہیں لیکن پولیس مسلسل ان کا پیچھا کر رہی ہے۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ موجودہ حالات میں جماعت کے لیے ڈنکے کی چوٹ پر اپنی دعوتی و سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنا ناممکن ہے۔ جماعت نے اس کا ایک متبادل حل خفیہ سرگرمیوں کی شکل میں نکالا ہے۔ جماعت کی "انڈر گراؤنڈ" قیادت کے درمیان رابطے ٹیلیفون یا موبائل کے ذریعے نہیں بلکہ ایک دوسرے تک زبانی پیغام رسانی ہو رہی ہے۔

    اخوان المسلمون کی پالیسیوں کے ناقدین مزید کہتے ہیں کہ تیس جون کے بعد جماعت نے تشدد کا راستہ اختیار کر کے اپنی عوامی مقبولیت کھو دی۔ موجودہ عبوری حکومت جماعت کو ایک کالعدم تنظیم قرار دینے پرغور کر رہی ہے۔ جماعت پرپابندیاں عائد کرنے کے کئی عوامل موجود ہیں۔ اگرحکومت ایسا کوئی فیصلہ کرتی ہے تو اسے کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    فوج کی جانب سے اخوان قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن اور اس کے مالی سوتوں پر پابندیاں عائد کر کے جماعت کو سنگین مشکلات سے دوچار کیا گیا ہے۔ یہ بھی عین ممکن ہے کہ اخوان کے باقی ماندہ کارکن اپنی طاقت بحال کرنے کے لیے پھر سے تشدد کا راستہ اپنائیں۔ اگرایسا ہوا تو جماعت حتمی طورپر ختم ہوجائے گی، کیونکہ اب اخوان المسلمون سے نفرت کرنے والوں میں عوام بھی شامل ہو گئے ہیں۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/middle-east/2013/08/28/%D8%A7%D9%82%D8%AA%D8%AF%D8%A7%D8%B1-%DA%86%DA%BE%D9%86%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D8%A7%D8%AE%D9%88%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%B3%D9%84%D9%85%D9%88%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%81-%D8%AE%D9%81%DB%8C%DB%81-%D8%B3%D8%B1%DA%AF%D8%B1%D9%85%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7.html
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کوئی شک نہیں کہ یہ "حق و باطل" کا معرکہ نہیں تھا، دونوں طرف مسلمان تھے ۔ اسلام کے نام پر سیاست کرنے والے اپنی سیاسی آراء کو اسلامی عقیدے کی مانند ناقابل بحث بنانا چاہتے ہیں ۔ یہ ممکن نہیں ہے ۔ لوگ اختلاف کریں گے اور انہیں برداشت کرنا ہو گا ۔
     
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    لوجی پرامن مظاہروں میں اور مسلمان گزر گئے
    قاہرہ میں پھر چھ مظاہرین ہلاک، مظاہروں میں ہزاروں شریک
    صرف جمعہ کے روز 190 افراد زخمی ہو گئے، سخت سکیورٹی انتظامات


    مصر میں جمعہ کا دن پھر اخوان المسلمون کے لیے ہلاکتوں کا پیغام لے کر آیا اور پہلے جمہوری صدر مرسی کی بحالی کے حق میں مظاہرہ کرنے والے کم از کم چھ افراد لقمہ اجل بنا دیے گئے۔ ان مظاہرین میں سے ایک سو نوے کے سکیورٹی فورسز کے آہنی ہاتھوں کی زد میں آ کر زخمی ہوںے کی اطلاع آئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق یہ ہلاکتیں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران ہوئی ہیں۔

    چند دن کی خاموشی کے بعد قاہرہ سے پھر خونریزی کی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ جمعہ کے روز اخوان المسلمون نے مرسی کی بحالی، اسیران کی رہائی اور اب تک لقمہ اجل بننے والے سیکڑوں مظاہرین کی تصویریں اٹھا کر انہیں یاد کرنے کی خاطر مظاہرے ترتیب دیے تھے۔ اس اعلان کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت کے اہم چوراہوں اور احتجاجی مراکز کو کیل کانٹے سے لیس ہو کر کنٹرول میں کر لیا تھا۔ اس لیے اخوانی مظاہرین کا رخ دوسری جگہوں کی طرف ہو گیا۔

    قاہرہ کے علاقے نصر سٹی ڈسٹرکٹ میں ہزاروں مظاہرین اپنے حالیہ دنوں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے ساتھیوں کی تصاویر اٹھا کر جمع تھے، تاہم گزشتہ دنوں کے مقابلے میں تشدد کی سطح کم رہی۔ البتہ سکیورٹی فورسز کو ہدایات تھیں کہ اگر مظاہرین ہنگامہ آرائی کریں تو گولی چلا دی جائے۔

    نہر سویز سے متصل پورٹ سعید سے وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس شہر میں مظاہرین کا ایک ساتھی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ بالعموم جمعہ کے روز مرسی کے حامیوں کے مظاہرے مختلف جگہوں پر بکھرے نظر آئے۔ قاہرہ کی رومی مسجد کے پاس پانچ سو کے قریب مظاہرین جمع تھے۔ یہ لوگ اپنے جاں بحق ساتھیوں کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے اور وزارت داخلہ کو ٹھگوں کی وزارت قرار دے رہے تھے۔ ان کے نعرے تھے ''مصر ایک اسلامی ریاست ہے سیکولر نہیں۔''

    سہ پہر کے دوران ہزاروں مظاہرین قاہرہ کے مختلف اضلاع اور مضافات میں نمودار ہو گئے۔ یہ مظاہرین جمہوری صدر اور جمہوری حکومت کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کو روکنے کے لیے سکیورٹی اہلکار سر پر ہیلمٹ اور بدن پر بلٹ پروف جیکٹس پہنے آنسو گیس اور سیمی آٹو میٹک رائفلز سے لیس تھے۔ ان اہلکاروں نے دریائے نیل کے پل کو جانے والے راستے کو بلاک کر رکھا تھا۔

    فوجی بغاوت کے خلاف اخوان کی زیر قیادت اتحاد نے اس موقع پر پرامن ریلیوں کی کال دی اور کہا وہ کشیدگی ختم کرنے کی تجاویز پر غور کریں گے۔ میڈیارپورٹس اور سرکاری ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز کم از کم چھ افراد جاں بحق اور 190 زخمی ہوئے ہیں۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/middle-east/2013/08/31/%D9%82%D8%A7%DB%81%D8%B1%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%DA%BE%D8%B1-%DA%86%DA%BE-%D9%85%D8%B8%D8%A7%DB%81%D8%B1%DB%8C%D9%86-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9%D8%8C-%D9%85%D8%B8%D8%A7%DB%81%D8%B1%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D8%B2%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%D8%B4%D8%B1%DB%8C%DA%A9-.html
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    کیا ہی بہترین بات کہی ہے کہ ہم مصری قوم کا ساتھ دے رہے ہیں‌۔ تقریبا یہی الفاط شاہ فیصل رحمہ اللہ نے انیس سو پچھتر کی اسلامی سربراہی کانفرنس میں شیخ مجیب کو دئیے تھے ۔
    عبدالرحمن عاجز نے تذکرہ شاہ فیصل شہید میں ذکر کیا ہے کہ
    اس موقع پر میاں طفیل محمد امیر جماعت اسلامی نے بتایا ۔
    سبحان اللہ ، سوال کرنے والے ترجمان کے سوال پر غور فرمائیں اور جواب دینے والے کا جواب بھی دیکھ لیں ۔ بات سچ ہے مگربات ہے ۔۔۔۔۔ کی ۔۔۔۔ پاکستان سے محبت صرف زبانی نہیں بلکہ عملی طور پر بھی ثابت ہے ۔۔۔ ابھی بھی لوگ کہتے ہیں‌کہ سعودی کا سیاسی کردار کیا ہے ۔۔۔ حوالے اور بھی دئیے جا سکتے ہیں ، لیکن جس نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اس نے اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کا الزام کسی اور کو دینا ہے ، اس کے لیے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے ۔
    بشکریہ ، محدث لاہور 1975
     
  11. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
  12. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    مرسی نواز ریلیوں میں تشدد کے واقعات، مزید پانچ مصریوں کی ہلاکت
    حکومت مخالف مظاہروں میں اخوان کے کارکنوں کی اپنے مخالفین سے جھڑپیں

    مصر کے دارالحکومت قاہرہ اور دوسرے شہروں میں برطرف صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامیوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ اس دوران ان کی مخالفین کے ساتھ جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    العربیہ ٹیلی ویژن چینل کی اطلاع کے مطابق مصر کی عبوری حکومت کے اسلام پسندوں کے خلاف خونیں کریک ڈاؤن کے باوجود نماز جمعہ کے بعد قاہرہ میں برطرف صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامیوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ دوسرے شہروں میں ان کی ریلیوں کے شرکاء کی تعداد کم رہی ہے۔

    مصر کے دوسرے بڑے شہر اسکندریہ اور نیل ڈیلٹا کے صوبے دمیاطہ میں ڈاکٹر مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان مظاہروں کے دوران جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ 3 جولائی کو ڈاکٹر مرسی کی برطرفی کے بعد سے مصر میں حالات معمول پر نہیں آئے اور 14 اگست کو پولیس کے مسلح افواج کی سرپرستی میں اخوان کے ہزاروں کارکنان کے خلاف طاقت کے بے مہابا استعمال کے نتیجے میں حالات زیادہ خراب ہوئے ہیں اور تشدد کے واقعات میں محتاط اندازے کے مطابق دو ہزار سے زیادہ افراد مارے جاچکے ہیں۔

    جمعرات کو قاہرہ میں مصر کے وزیر داخلہ محمد ابراہیم کے قافلے پر خودکش کار بم حملہ کیا گیا تھا۔ وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے لیکن اس واقعے کے بعد سکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔

    ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن عبوری حکومت نے اخوان االمسلمون کی قیادت پر لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام عاید کیا ہے۔ عبوری حکومت اخوان المسلمون کے خلاف کارروائی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ قرار دے رہی ہے اور اخوان کے مخالفین بھی اس موقف کی حمایت کررہے ہیں۔

    مرسی نواز ریلیوں میں تشدد کے واقعات، مزید پانچ مصریوں کی ہلاکت - سرورق
     
  13. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اخوان المسلمون کی مصر کے سلفیوں‌کے ساتھ بعض کی ایک مثال

    اخوان کے اردو پیج پر عطا سراجی نامی شخص لکھتا ہے:


    اخوانی دوست :مجھے ایک سلفی دوست نے ایک کتاب تھماتے ہوئے کہا: تم "مرسی اخوانی" کے سپورٹرز میں سے ہو اور سیسی (کہ جو مصریوں کا امیر المؤمنین ہے) مخالف ہو۔ یہ کتاب لو امید ہیکہ اللہ تعالی تمھارے حال پر رحم فرمائے گا اور اسے بہتر کردے گا۔
    اگلے دن میں نے اسے وہ کتاب واپس کی اور اس کتاب کے اوپر ایک رقاصہ "فیفی عبدو"کی تصویر رکھ دی ۔اسنے غضب ناک ہوتےہوئے کہا : یہ فاسقہ کون ہے؟ میں نے اس سے کہا: یہ وہ لوگ ہیں کہ جنھوں نے تمھارے"امیر" کی "بیعت" کی ہے۔۔۔۔۔

    اللہ ان اخوانیوں کے حال پر رحم کرے
     
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    قطر کے معاملے نے معتدل مزاج شریف لوگوں کو بھی جھوٹ، کذب، بہتان کا سہارا لینے پر مجبور کردیا.
    خلیل چشتی صاحب سے مکرر گزارش کرنے پر بھی اپنے اس الزام کا ثبوت فراہم نہیں کرسکے.یہ اندر کی بات ہے. انہیں خفیہ اداروں نے فراہم کی ہے..
    سعودیہ کے مستند ادارے کی وضاحت قابل قبول نہیں.
    جو لوگ اللہ کے بندوں کے ساتھ حسن ظن نہیں رکھ سکتے. ان کا اپنے رب کے ساتھ حسن ظن کیسا اور کس معیار کا ہو گا.. اور پھر جنہیں وہ صبح شام قرآن سکھاتے ہیں. ان کا اللہ ہی حافظ ہے.


    QUOTE]
    Tuesday, 9 July 2013
    Saudi Arabia approved on Tuesday a $5 billion aid package to Egypt, as the Arab world’s biggest country struggles with a high budget deficit and rising unemployment.
    Part of that aid, $2 billion, will be in the form of petroleum and gas aid products, Al Arabiya television quoted the kingdom’s finance minister as saying.
    Another $ 2 billion will be in the form of a deposit at Egypt's central bank and $1 billion will be given to the struggling Arab nation as a grant.
    Earlier, The United Arab Emirates agreed to give Egypt $1 billion and lent it another $2 billion, an Egyptian source close to the talks told Reuters on Tuesday.
    The amount was expected to be part of a larger financial package from the UAE, the source said, adding that the loan would be in the form of a deposit at Egypt's central bank, although the interest rate and maturity had yet to be finalized.
    The UAE was one of the first countries to congratulate Egypt following the army’s decision to oust Islamist President Mohammad Mursi – who hails from the Muslim Brotherhood.
    The aid is a clear sign of shifting policies among the wealthy Gulf nations toward Egypt. Qatar had been a main backer of the Brotherhood, giving Mursi's government several billion dollars during his year in office, according to Associated Press.

    Egypt's foreign reserves stood at just $14.9 billion at the end of June, according to the country's central bank, less than half the amount in early 2011. The reserves, needed to pay for vital imports but also used to prop up the local currency, have taken a hit during continuous political turmoil and stand at what the central bank admits is a critical level.

    Mass street protests against Mursi prompted the military to take over last week and name a new interim president, but Mursi's Brotherhood supporters say they will protest until he is reinstated. The latest turmoil is expected to further scare away tourists and foreign investors from Egypt.

    The new Gulf assistance might stave off a crisis over currency reserves.

    While Saudi Arabia helped Egypt with almost $2 billion in aid after Mursi was elected last year, the additional $5 billion announced Tuesday marks a significantly higher amount and reflects the kingdom's support of the latest changes in Cairo, Associated Press reported.


    Saudi Finance Minister Ibrahim al-Assaf said the package includes $2 billion to be deposited in Egypt's Central Bank, $2 billion worth of oil and gas and $1 billion in cash.

    The United Arab Emirates, among the leading Arab critics of the Brotherhood, was involved in a diplomatic row with Mursi's government over the arrest of several Egyptians accused of forming a Brotherhood cell there. The crackdown prompted some Islamists in Egypt to sharply criticize the Emirates, which had warm relations with ex-President Hosni Mubarak, who was deposed in 2011.

    The official Emirates news agency WAM said the UAE offered a $1 billion grant and a $2 billion no-interest loan to Egypt.
    [/QUOTE]http://english.alarabiya.net/en/business/economy/2013/07/09/Saudi-Arabia-approves-5-billion-aid-package-to-Egypt.htm


    Screenshot_2017-06-29-23-23-58-1.png

    Screenshot_2017-06-29-23-24-19-1.png
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں