عرب لیگ کی بشار حکومت کے خلاف کارروائی کے حق میں قرارداد

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏ستمبر 2, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    گزشتہ دنوں عرب لیگ کے قاہرہ میں اجلاس کے دوران عرب ممالک نے اقوام متحدہ سے بشار حکومت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔اجلاس میں شامی اپوزیشن کے نمائندے بھی شریک تھے ۔
    عرب وزرائے خارجہ نے بشارالاسد پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی کیا ۔ اجلاس میں خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی مداخلت پر بھی غصے کا اظہار کیا گیا ۔
    اس سے قبل شامی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے اس کو مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی سے نکالا جا چکا ہے، اب عرب ممالک کی تنظیم عرب لیگ کے اس اجلاس کے بعد بشارالاسد کے ظلم و ستم کا شام عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کے اسی دور میں کھڑا نظر آ رہا ہے جہاں حافظ الاسد کے اقتدار سنبھالتے وقت کھڑا تھا ۔
    او آئی سی کی نسبت عرب لیگ کا اجلاس شام کے معاملے پر زیادہ حساس اور یکسو نظر آیا ۔ افسوس اس بات کا ہے کہ عرب ممالک اپنے شامی بھائیوں کی امداد کے لیے کوئی بڑے اقدامات کرنے سے قاصر ہیں ۔ جب کہ ایران شام میں کھلی جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے خطے میں دندنا رہا ہے ۔
    عرب لیگ کے اس اجلاس کے بعدسب نظریں اقوام متحدہ کی جانب لگی ہیں ۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/middle-east/2013/09/02/%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D9%84%DB%8C%DA%AF-%DA%A9%D8%A7-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%81-.html
     
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ایک عجیب دور سے گذر رہے ہیں ہم مسلمان آج کل۔ ہم اس صورت حال میں صرف کانفرنسز ہی بلا سکتے ہیں۔ اور اپنے غم اور غصے کا اظہار ہی کر سکتے ہیں۔ جارحیت کرنے والا بھی یہ بخوبی جانتا ہے کہ ان کے اقدامات صرف بیانات تک ہی محدود رہیں گے۔ اس لیۓ وہ ان کی پرواہ نہیں کرتا۔ ہم میں اتنی ہمت ہیں نہیں کہ ہم کوئ عملی اقدام کرسکیں۔ کیا کچھ نہیں ہے ہمارے پاس ؟ پیسے سے لے کر اسلحہ تک سب کچھ ہے ہمارے پاس اور اگر نہیں ہے تو عملی طور پر کچھ کرنے کی ہمت نہین ہے ہم میں۔ کچھ کرنے کے لیۓ ہم امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اور سب جانتے ہیں کہ امریکہ جو کچھ کرے گا اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر کرے گآ۔ اور جو کچھ کرے گا اس کا خراج ہم سے وصول کرے گآ۔ اور ہم خاموش ہو کر سب کچھ ہوتا دیکھتے رہیں گے۔ اگر کچھ گہری نظر سے دیکھا جاۓ تو کیا ایسا محسوس نہیں ہوتا ہے کہ ایک کے بعد ایک عرب اور اسلامی ملک میں اسی طرح کی صورت پیدا کر کے مسلمانوں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ اور ہم آنکھیں بند کیۓ بیٹھے ہوۓ ہیں۔ نجانے ہماری بند آنکھیں کب کھلیں گي؟
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بھائی یہ مطالبہ امریکا نہیں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے کیا گیا ہے جو کہ بالکل درست ہے ۔ او آئی سی اور عرب لیگ چھوٹی تنظیمیں ہیں ، یہ اقوام متحدہ کی طرح کارروائی کا اختیار نہیں رکھتیں ۔ بالفرض عرب ممالک تمام عالمی سفارتی معاہدوں کو توڑ کر شام پر حملہ کر دیں تو کیا ہو گا؟ کئی دوسرے ممالک بھی اس جنگ میں کود پڑیں گے پھر صرف تباہی ہو گی ۔ بہترین حل یہی ہے کہ اقوام متحدہ اقدام کرے لیکن اس کی سستی سب دیکھ رہے ہیں ۔
     
  4. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    198
    بہن امریکا جب کچھ کرنا چاہتا ہے تو دوسروں سے کہلا دیتا ہے پھر سب کو پتہ ہے آخر میں امریکا ہی نے تو سب کا گرو بننا ہے اور ایسی ریپورٹس اب سامنے آ چکی ہے جب کیسی حکومت کی چھٹی کرنی ہو سی آئی اے وہاں احتجاج شروع کروا دیتی ہے اور اقوام متحدہ کون سا امریکی دباو سے آزاد ہے جب دل چاہتا ہے امریکا اپنی منوا لیتا ہے اور اقوام متحدہ کو خاطر نہ لاتے ہوے اپنی من مانی بھی کرتا ہے اور اقوام متحدہ دیکتی رہ جاتی ہے مصر میں ہزاروں لوگ امریکی اور اسرائیلی ہتھیاروں سے مرے کسی کو کوئی مسلہ نہیں بشار اگر عام ہتھاروں سے 5000 بھی مار دیتا کسی کو مسلہ نہ ہوتا میرے ذاتی خیال میں وہ اتنا احمق نہیں خود اپنی شامت کو دعوت دے، پینسٹھ برس سے ہزاروں فلسطینی روایتی امریکی ہتھیاروں سے ہی مر رہے ہیں کسی اقوام متحدہ کو فرق نہیں پڑا اور امریکا کی بذریعہ اقوام متحدہ عراق کی دس برس کی مکمل اقتصادی ناکہ بندی کے سبب پانچ لاکھ سے زائد بچے مرگئے یا اپاہج ہوگئے
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    شائد میں اپنی بات صحیع طور پر سمجھا نہیں پایا۔
    کتنا عرصہ ہوا اس درندے اور اس کی افواج کو عوام پر ظلم و ستم ڈھاتے ہوۓ؟ اب تک ہم کہاں تھے۔ ہم اب خواب خرگوش سے بیدار ہو رہے ہیں ۔ کیا یہ سب کچھ ہمیں اب سے بہت پہلے نہیں کرنا چاہۓ تھا؟
    یقینا یہ چھوٹی تنظیمیں ہیں مگر علاقائ طور پر تو ان کی اہمیت مسلم ہے۔ آپ نے درست فرمایا کہ بہتر ہے کہ اقوام متحدہ ہی اس مسئلہ میں اپنا کردار ادا کرے۔ اور اگر اقوام متحدہ نے اس بارے میں کوئ عملی اقدام کرنے کا فیصلہ کیا تو پھر ہمارا کردار کیا ہوگآ۔؟ کیا ہم بھی کسی کاروائ کا حصہ بنیں گے یا پھر خاموش تماشائ بنے رہیں گے؟
    اور آخری بات یہ کہ کیا ہم نے امریکہ کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے طور پر کسی کاروائ سے باز رہے اور اقوام متحدہ کے فیصلے کا انتظار کرے۔؟
     
  6. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    اسلامی جمہوریہ پاکستان موقف کیا ہے اس سلسلے میں
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مسئلہ یہی ہے کہ ہم یعنی بہت سے مسلمان ملک تو شام کے مسئلے کو مسئلہ ہی نہیں سمجھتے ، ہم تو اسے خانہ جنگی کہہ کر سب کو ایک جیسا قرار دے دیتے ہیں ۔ میں نے خبر پر اپنے تبصرے میں لکھا تھا کہ او آئی سی کے اجلاس سے زیادہ عرب لیگ نے اس مسئلے میں حساسیت دکھائی ۔ ظاہر ہے کہ عرب مسلم ممالک کے درمیان زبان اور جغرافیے کا بیرئر نہیں ہے ۔ اور وہ ہماری طرح جمہوریت پر اندھا اعتقاد نہیں رکھتے ۔ پھر وہ ایرانی رافضہ کے کرتوتوں کو ہم سے بہتر جانتے ہیں ۔ اہم بات یہ ہے کہ کم از کم عرب ممالک کا متفقہ موقف سامنے آ گیا ہے کہ وہاں جنگی جرائم ہوئے ہیں جن پر کارروائی ہونی چاہیے ۔ صرف مصر نے بدلتی حکومت کے ساتھ ہی موقف بدل کر سیاسی حل مطالبہ کیا ہے ۔
    مسلم ممالک کی تنظیموں کی سیاسیات عالم میں کتنی اہمیت ہے یہ ہم سب کے سامنے ہے ۔ان حالات میں اس سے زیادہ کی توقع رکھنا غیر حقیقت پسندانہ توقع ہے ۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پاکستان عرب لیگ میں نہیں آتا ، یہاں عرب لیگ کی بات ہورہی ہے ۔
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ باتیں دور سے کہہ دینا بہت آسان ہے، اس طرح تو خمینی کا انقلاب بھی امریکا لایا تھا ؟ افسوس ہے ہم لوگوں پر ہم اپنے ہی مسلمان بھائیوں کے حالات سے کس قدر غافل ہیں ۔ ۔شامی عوام نے نے بشار کے خلاف خون دے کر آزادی کی جدوجہد کی ہے ۔مارچ ۲۰۱۱ سے اب تک بشار کی درندگی دیکھ کر اس کی اپنی حکومت کے وزیر بلکہ وزیر اعظم ،فو ج کے اعلی عہدیدار اور سول حکومت کے کئی پرزے ، حتی کہ سفیر اپنے خاندانوں سمیت شام چھوڑ کر ترکی ، لبنان وغیرہ ہجرت کر گئے ۔منحرف وزیراعظم حجاب ریاض کا انٹرویو آپ کو ابھی بھی نیٹ پر مل جائے گا ۔
    A Prime Minister defects
    کئی سفیر خود بشار کا ساتھ چھوڑ گئے ، ابونواف نامی سفیر کا انٹرویو مجکھے یاد ہے جس نے ڈیڑح دو سال پہلے کہا تھا کہ شامی حکوت کیمیائی ہتھیار استعمال کر چکی ہے ۔ یہ القصیر کے علاقے میں ہو چکا ہے ۔
    علوی شیعوں کی ایلیٹ کلاس سے تعلق رکھنے والے ان لوگوں نے ایسا کیا دیکھا تھا کہ وہ وہاں سے بھاگ لیے ؟ ان کو معلوم تھا کہ یہ خون کی ہولی ایک دن رنگ لا کر رہے گی ۔ آپ براہ کرم ان خبروں کو نکال کر دیکھیں ان لوگوں کے انٹرویوز پڑھیں جو خود علوی نصیری ہیں لیکن بشار کے خلاف گواہ ہیں تو آپ کو اندازہ ہو کہ یہ ساری تحریک شامی عوام کے خون اور ہڈیوں کے گودے پر زندہ ہے ۔
    دنیا اب بشار کے ظلم کو دیکھ کر چیخی ہے یہ لوگ عشروں سے اسد خاندان کے کتوں کے ظلم سہہ رہے ہیں ۔ حافظ الاسد کے اقتدار سے آج تک سنی عوام نے سکون کا ایک دن نہیں دیکھا ۔ ان کو بڑی سرکری ملازمتوں سے دور رکھا جاتا ہے ، معاشرے میں حقیر سمجھا جاتا ہے، بات بات پر تعذیب کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔ یہ آج اپنے حق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں تو اس کے پیچھے طویل اذیت کا غم و غصہ ہے ۔ آپ کسی شامی سے بات کریں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ وہاں زمانہ امن میں کیا کیا ہوتا رہا اب تو پھر کھلی جنگ ہے ۔
    یہ چند روابط ہیں :
    http://www.alarabiya.net/articles/2012/12/17/255627.html
    http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_Syrian_defectors
    اس لسٹ پر ایک نظر ڈال لیں
    URDU MAJLIS FORUM - تنہا پوسٹ دیکھیں - شام کا وزیر دفاع خودکش حملہ میں ہلاک
    Defected Syrian general claims he was ordered to use chemical weapons - Middle East Israel News Broadcast | Haaretz
    یہ عام شامیوں کے انٹرویو نہیں ملک کی ایلیٹ کلاس کے خیالات ہیں جو بشار کی حامی اور وفادار تھی لیکن اس قدر بربریت دیکھ کر اپنی جان بچا کر ملک سے فرار پر مجبور ہو گئی ۔

    امریکا تو اب بیچ میں کود کر اپنے فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے جب شامی عوام کی آزادی کی یہ تحریک اپنا آپ منوا چکی ہے ۔
     
  10. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    جمہوریت پر عمل ہو رہا ہے۔(ابتسامہ)
     
  11. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    جی' عرب میں‌زیادہ تر مسلم ممالک ہیں‌چونکہ پاکستان miں‌بھی اکث ر مسلمان بستے ہیں‌اس مناسبت سے پوچھا۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    Geo Urdu - پاکستان شام کے مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے،سرتاج عزیز
     
  13. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    198
    بہن میں سب کچھ چھوڑ کر عام لفظوں میں بات کروں گا،یہ صرف میرا خیال ہے اگر اختلاف ہے ضرور کریں،مجھے یہ عوام کے اچانک ‏‎ ‎‏ ‏Wake up‏ ہونے کی بات سمجھ نہیں آتی،حسنی مبارک 30 سال سے ذیادہ مصر پر قابص رہ کوئی ‏Wake up ‎‏ نہیں ہوا پھر اچانک عوام ‏‎ Wake up‏ ہوگئی پھر اخوان آئے عوام ایک سال میں ‏‎ ‎‏ ‏Wake up‏ ہوگئ اور اب جرنل سسیی جس کو اسرائیلی رسالوں میں فرنٹ پر فوٹو چھاپ کر ‏‎ ‎‏ ‏Our hero‏ کہا جاتا ہے کوئی ‏‎ Wake upنہیں ہورہا،پھر سعودی عرب میں ‏‎ Wake up‏ ہونے کی بیماری چلی پر ناکام ہوگئی پھر ترکی جیسےسیکولر ملک میں عوام ‏‎ Wake upہوئے اور آج جیل میں سٹر رہیں ہے تونس جیسا ملک جسے اسلامی کہا جاتا ہے جہاں کا نہ لباس اسلامی نہ رسوم و رواج 80 فیصد وہ چیزیں ہے جو فرانس دیے گیا آج خالص عرب ممالک ان کی عربی نہیں سمجھ سکتے کیونکہ فرانسی کی مربھار ہے اور تقریبا دوسرا ترکی ہے وہاں بھی عوام ‏‎ Wake upہو رہے ہے اور مصر کی طرز پر تحریک تمرد چلائی جا رہی ہے اس لے نہیں وہ اسلام کا نفاذ چاہتے ہے اس لے کیونکہ وہاں اسلام پسندوں کی حکومت ہے لیبیا کا انقلاب دیکھ لیں عوام نے ‏‎ Wake up‏ ہونے کے بعد اسی طرح

    مدد مانگی ہماری قذافی سے جان چھڑواو اور کیا ہوا؟قذافی دوسرے جہاں چلا گیا لیبا کے تیل کے ذخائر برطانیہ،امریکا،فرانس نے آپس میں بانٹ لیے اور لیبا میں آج بھی شر پسندوں کا راج ہے کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ایران تو امریکا کا ہی مہرہ ہے ساری دنیا کو چوہے بلی کے کھیل میں مگن کرنے کے لے اور وہ جو بشار کو چھوڑ کر جارہے ہیں تو یہ سیاست ہے سب کچھ چلتا ہے چھوڑ دیتے ہیں کل کو ان کا احتساب نہ ہو مصر میں السیسی کے فادار نے 1000 ہلاقتوں کے بعد وزارت سے استعفی دے دیا کے کل کو اس کا احتساب نہ ہو پر السیسی نے اس کو مقدمہ میں پھنسا دیا جب بازی کا رخ بدلتا محسوس ہوتا ہے ہر کسی کو اپنے بچاو کے لے وفاداری بدلنی پڑتی ہے ایک شخص جو پاکستان میں رہتا ہو اس سے ذیادہ اس بات کو کون سمجھ سکتا ہے اور شام میں علویوں کی کثرت ہے اور بشار ایک عرصہ اقتدار پر قابض رہاں آزادی کی تحریک پہلے دن سے شروع ہونی چاہے تھے اللہ ان کی مدد فرمائے اور امان میں رکھے بشار کے بعد کسی سنی صحیح العقیدہ کی حکومت ہونی چاہے نا کے عراق جیسا حال پر علوی عوام کی کثرت کے سبب یہ مشکل ہوگا میں نے خود متاثرین کی ویڈیوز دیکھی ہیں اللہ سب کو محفوط رکھیں


    اتنی دردناک ہے دیکھی نہیں جاتی،درد تو فلسطین،کشمیر،پاکستان کا بھی ہے پر خالی درد اور لکھنے سے تو کچھ نہیں ہوتا جن کو اللہ نے استطاعت دی ان کو تو ڈزنی لینڈ اور امریکی کارٹون بنانی والی کمپنیوں کو دیوالیہ ہونے سے پچانے کے لے لاکھوں ڈالر امداد دینے سے فرصت نہیں ایک عام آدمی کو ایک قرآن حدیث سے بات بتائو تو کہتا ہے جاو اپنے گیریبان میں جھانکوں جب یہ حال ہے تو اور کیا ہوگا
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی میں نے آپ کی رائے بغور پڑھی ہے ۔ ہ سوچ بہت عام ہے کہ تمام عرب ممالک کے حالات پر ایک ہی فارمولا لگا دیا جائے کہ عرب سپرنگ کسی کی لائی ہوئی ہے ۔
    پہلی بات: میرے نزدیک سب عرب ممالک کے حالات یکساں نہیں نہ ہی سب پر ایک فارمولا چسپا ں کرنا درست ہے ۔ شام کے حالات بہت مختلف ہیں ۔
    دوسری بات: شام میں علوی نصیری ایلیٹ ضرور ہیں اکثریت نہیں ۔ اکثریت سنی عوام کی ہے جن پر علوی ایلیٹ بزور مسلط ہے ۔ یہ بالک پاکستان کی مانند ہے جس طرح ہم پر انگریز کے کتے نہلانے والے سید، گیلانی اور قریشی بن کر مسلط ہو گئے تھے ، اسی طرح فرانس کے کتے علوی تھے جو اس کے جانے کے بعد پہلے شام کو اس کا اتحادی بنا کر فائدہ لیتے رہے پھر شام کا حکمران طبقہ بن گئے ۔
     
  15. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    198
    صحیح فرمایا آپ نے پر یہ بھی دیکھیں محمد مرسی آیا،اقوام محتحدہ میں کی کانفرنس میں رسول اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو دھمکی دی اسرائیل کو آنکھیں دیکھائی عوام جاگ گیے اور السیسی آ گیا جس کو اسرائیل اپنا ہیرو کہتا ہے اب کوئی مسلہ نہیں اور آج نہیں تو کل باقی رپورٹس بھی سامنے آ جائیے گییں کس طرح سی آئی اے ایک حکومت کو گرانے کی لیے احتجاج شروع کر وا دیتی ہیں شائید یہ بات بچوں جیسی لگے ہر بات امریکا پر ڈال دی جاتی ہے پر اب ایسی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں کس طرح امریکا ملکوں کی حکومیتں گراتا ہے
    سیاست میں عام لوگوں کو مزہب کے نام پر لڑوانا بہت پرانی بات ہے اور مسلمان تو ویسے جلد جزباتی ہو جاتے ہیں ایک بات کو چھوڑ کر میں آپ کی ساری باتوں سے اتفاق کرتا ہوں
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    Islam in Syria - Wikipedia, the free encyclopedia
    یہ لیجیے باقاعدہ اعداد و شمار جس کے مطابق سنی ستر فی صد سے زائد ہیں ۔
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مصر کے حالات پر ایک تھریڈ میں پہلے ہی بات ہور ہی ہے وہیں جاری رہنی چاہیے ۔ مصر کا معاملہ شام سے بالکل مختلف ہے ۔
     
  18. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    198
    جی میں پڑ چکا ہوں اور بے شک حالات مختلف ہیں وہ میں نے مثال کے تور پر دیا کس طرح یہ سارا کچھ کیا جاتا ہے سب کا سرا ایک ہی ہاتھ میں ہیں ہر ملک میں تھوڑی حکمت عملی کے بعد ایک ہی فارمولا استعمال کیا جاتا ہے خود میری کچھ شامی دوست ہیں وہ کہتے ہیں جی کسی کو پروا نہیں لوگ اسی طرح بازاروں میں گھومتے ہیں حکومت گرے نہ گرے کوئی فرق نہیں پڑتا مریکا کی دھمکی کے بعد لوگوں نے خوراک کا زخیرہ شروع کیا ہے باقی سب ویسا ہی ہے ایک فرماتے ہیں امریکا باغیوں کو ہیتھار دیتا ہے اور یہ گیس کا استعمال بھی انہیوں نے کیا تاکے حملے کا جواز بنایا جا سکے۔۔۔حقیقت اللہ کو معلوم ہے اللہ سب کو اہنی امان میں رکھیں آمین
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    خیر اب شام میں اتنے بھی نارمل حالات نہیں ہیں کہ لوگ بازاروں میں پھر رہے ہیں ۔ کل اقوام متحدہ کی رپورٹ آئی ہے کہ ۲۰ لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے یہ وہ ہیں جو ہجرت کی استطاعت رکھتے تھے ، ۴۲ لاکھ لوگ ملک کے اندرہی بے گھر ہو چکے ہیں ، کیا مصر کے یہ حالات ہیں ؟ بات وہی ہے کہ عرب سپرنگ کا ایک فارمولا سب ملکوں پر اپلائی نہیں ہوتا ۔ کم از کم شام بالکل مختلف حالات میں ہے ۔ حکومت نے بمباری کر کر کے سنی اکثریتی علاقے کھنڈر بنا دئیے ہیں ۔میری کلاس فیلوز اور کولیگز شامی ہیں ۔ ہمیں ان کے کسی نہ کسی قریبی رشتہ دار کی وفات کی خبر آئے روز ملتی ہے ۔ تعزیت پر ایک ہی جملہ سننے کو ملتا ہے کہ کس کس کی تعزیت کرو گے ؟ اگر ان سے اور عرب پریس سے براہ راست رابطہ نہ ہوتا تو ہم بھی اردو اور انگریزی میڈیا کے کھوکھلے تجزیوں پر یقین کر لیتے ۔ یہ بھی میڈیا کا اڑایا ہوا اچھا لطیفہ ہے کہ گیس باغیوں نے استعمال کی ، گیس کا استعمال اتنا ہی سادہ ہے کہ باغی اسے کاندھوں پر اٹھائے پھرتے ہیں اور جہاں جی چاہے پھونک مار کر اڑا دیتے ہیں؟ بشار کے پاس ایک پورا شعبہ ہے کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کا ، جس کا ایک افسر کچھ عرصہ پہلے حکومت سے منحرف ہو کر شام سے فرار ہو گیا تھا ۔ وکی پیڈیا کی لسٹ آف ڈیفیکٹس میں اس کانام موجود ہے اور سرچ کرنے سے اس کا انٹرویو بھی مل سکتا ہے، ابو نواف کے انٹرویو کا میں پہلے ہی ذکر کر چکی ہوں ۔ دمشق اور حلب یا الیپو بہت بار اجڑا ہے بہت بار بسا ہے اس کے بہادر لوگوں کی تاریخ ہے تعمیر نواور پھر سے بس جانے کی ۔ میری ساری دعائیں شام کے مجاہدین آزادی کے ساتھ ہیں ۔یہ تحریک آزادی کی تحریک ہے اللہ انہیں کامیاب کرے اور ان کے ملک کو ہر غیرملکی استعمار سے پاک کرے ۔
     
  20. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    198
    میں نے تو وہی بیان کیا جو انہوں نے کہا،کسی میڈیا تجزیوں پر نہیں اب یہ تو لوگوں پر ہے،چھوڑ کر تو لوگ پاکستان بھی جارہے ہیں یہ تو یہاں بھی بڑی بات ہے اگر زندہ گھر وابس آجائے خیر یہ تو تہ ہے بشار کو جانا ہوگا دکھیں کیا ہوتا ہے،اللہ رحم کرے آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں