کبھی وسوسوں کا ہجوم ہے ، کبھی اضطراب نماز میں

عفراء نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏اکتوبر، 11, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کبھی وسوسوں کا ہجوم ہے ، کبھی اضطراب نماز میں
    میں سکون دل کی تلاش میں ہوں تری جناب نماز میں

    مرے چشم و دل میں نہیں نمی ، مری ذات میں ہے بڑی کمی
    ہے یہی کھٹک مجھے دائمی ، میں ہوں آب آب نماز میں

    بنیں اشک تیرے گہر میاں ، ہو دعاؤں میں بھی اثر میاں
    پہ سمجھ کے پچھلے پہر میاں ، تو پڑھے کتاب نماز میں

    نہ حیات ہے نہ حرارتیں ، نہ خشوع ہی کی علامتیں
    تو خدا کے واسطے لے کے آ ، کوئی انقلاب نماز میں

    فقط اس کو رسم کہن نہ جان ، فقط اس کو ورزش تن نہ جان
    یہ ہے راز ناز و نیاز بھی ، نہیں صرف ثواب نماز میں

    نہ مجھے ہے دعویٰ بندگی ، نہ تو کوئی غرّہ عاجزی
    پہ خدا کا شکر کہ پانچ وقت ، ہوں تری جناب نماز میں

    وہ جو ایک قول ثقیل ہے ، بنا ایک حرف مبیں وہی
    بہ طفیل حسن طلب مری ، وہ اٹھے حجاب نماز میں
    خلیل الرحمٰن چشتی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690


    جزاک الله خیرا
    بهترین شیئرنگ​
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت عمدہ ،جزاک اللہ خیرا ۔
     
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وایاک۔
    میری چھوٹی بہن اس کو پڑھ کر کہنے لگیں سب لوگ ایسی شاعری کیوں نہیں کرتے : )
     
  5. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت عمدہ انتخاب
    زبردست
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کوئی ان وادیوں سے گزرے گا تو ان کی منظر کشی کرے گا نا ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    سبحان اللہ!
    واقعی جو گزرتا ہے وہی بتا سکتا ہے۔۔۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں