کراچی : ایم اے جناح روڈ اور اورنگی ٹاوٴن میں دھماکے، 3 افراد جاں بحق

Amir Nawaz Khan نے 'خبریں' میں ‏دسمبر 24, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Amir Nawaz Khan

    Amir Nawaz Khan -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 4, 2012
    پیغامات:
    111
    کراچی : ایم اے جناح روڈ اور اورنگی ٹاوٴن میں دھماکے، 3 افراد جاں بحق
    کراچی …کراچی میں ایم اے جناح روڈ اور اورنگی ٹاوٴن میں دھماکوں سے 3 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے۔اورنگی ٹاوٴن نمبر10 میں دھماکا خیزمواد سڑک کے ساتھ نصب کیا گیاتھا، جس کے پھٹنے سے ایمبولینس کو بری طرح نقصان پہنچا، دھماکے سے دو افراد جاں بحق جبکہ20 زخمی ہوئے۔ اس سے کچھ دیر پہلے ایم اے جناح روڈ پر جلوس برآمد ہونے سے پہلے اس کی گزرگاہ پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا، بارودی مواد ایک کھمبے میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
    کراچی : ایم اے جناح روڈ اور اورنگی ٹاوٴن میں دھماکے، 3 افراد جاں بحق

    کراچی : اورنگی ٹاوٴن میں دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد4 ہو گئی
    کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہو گئی ،اورنگی ٹاؤن نمبر10میں ہونے والے واقعے میں 20افراد زخمی بھی ہو ئے۔
    کراچی : اورنگی ٹاوٴن میں دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد4 ہو گئی
     
  2. Amir Nawaz Khan

    Amir Nawaz Khan -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 4, 2012
    پیغامات:
    111
    دہشت گرد پاکستان بھر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر ہے ہیں اور ملک کو فرقہ ورانہ فسادات کی طرف دہکیلنے کی سرتوڑ کوشیشیں کر رہے ہیں۔ سنی اور شیعہ کے درمیان لڑائی اور ایک دوسرے کا خون بہانا درست نہ ہے۔ فرقہ واریت پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے۔ قرآن مجید، مخالف مذاہب اور عقائدکے ماننے والوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کا نہیں بلکہ ’ لکم دینکم ولی دین‘ اور ’ لااکراہ فی الدین‘ کادرس دیتاہے اور جو انتہاپسند عناصر اس کے برعکس عمل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول سلم ، قرآن مجید اور اسلام کی تعلیمات کی کھلی نفی کررہے ۔ فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہر ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اتحاد بین المسلمین کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں