اقبال اقبال اور تصور شفاعت

اہل الحدیث نے 'مجلسِ اقبال' میں ‏نومبر 8, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    پروفیسر یوسف سلیم چشتی لکھتے ہیں

    "
    ۱۸۔۲۰نومبر ۱۹۳۶ء جاوید منزل

    علامہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے سوال کیا کہ شفاعت کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ فرمایا ’’انسانی فطرت کی ایک کمزوری یہ ہے وہ سہارا تلاش کرتی ہے۔ سابقہ ادیان نے اس کمزوری سے فائدہ اٹھایا اور’’ شفیع‘‘کا تصور پیش کیا اور کہا ہمارا مذہب قبول کر لو گے تو ہمارے مذہب کا بانی تمہاری شفاعت کر دے گا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ قوت عمل کمزور ہوگئی اور عوام، مذہبی پیشوائوں کے غلام ہوگئے۔ اس لیے اسلام نے اگر شفاعت کا تذکرہ بھی کیا تو ’’اِلاّباذنہٖ‘‘ کی قید لگا دی یعنی قیامت کے دن ‘اللہ کے حکم کے بغیر کوئی شخص کسی کی شفاعت (سفارش)نہیں کر سکے گا۔ تاکہ قوت عمل مردہ نہ ہوجائے۔ اسلام میں سب سے بڑا شفیع خود انسان کا عمل صالح ہے۔

    لَیْسَ لِْلِاْنَساِن اِلاّ مَاْسَعیٰ انسان کووہی ملے گا جس کے لیے اس نے جدوجہد کی ہے۔ شفاعت بمعنی کفارہ تو صریحاً خلاف اسلام ہے لیکن سفارش پر کوئی منطقی اعتراض نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ خدا کے حضور میں کسی نیک بندے کا کسی گناہ گار کے لیے سفارش کرنا نہ عقلاً معیوب ہے نہ نقلاً مذموم ہے۔"

    مطالعۂ اقبال کے سو سال
    علامہ اقبال کی شخصیت اور فکر و فن پر منتخب مقالات
    (۱۹۰۱ء ۔ ۲۰۰۰ء)
    مرتبین :
    رفیع الدین ہاشمی محمد سہیل عمر وحید اختر عشرت
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • مفید مفید x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب، جزاک اللہ خیرا۔
    اس سے بھی پہلے اللہ کی رحمت، عمل کے بارے میں حدیث میں آتا ہے کہ کوئی بھی عمل کے بل پر جنت میں نہیں جا سکتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    اللہ تعالٰی کی رحمت کے حصول کےلیے بھی عمل ہی شرط ہے ۔ بغیر عمل رحمت کی اُمید ایک غیر معقول رویہ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    صحیح کہا.
    لیکن عمل کے ساتھ رحمت کی توقع رکھنا اور اس رحمت کو ہی اصل سمجھنا یہ ہی اصول ہے جو حدیث کے اعتبار سے نظر آتا ہے.

    Sent from my CHM-U01 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں